تعارف افلاطون حاضر ہے

شمشاد

لائبریرین
اپنے متعلق کچھ اور بھی بتائیں؟ کہاں سے ہیں، کیا کرتے ہیں، اب تک کیا کیا افلاطونی دکھا چکے ہیں؟
 
عدیل منا

محفلین
افلاطون صاحب! سب سے پہلے تو آپ کو محفل میں خوش آمدید۔
ڈونگی سوچوں والے افلاطون جن کو عرف عام میں فلاسفی کا ہیرو کہتے ہیں۔ آپ ان کا سیکنڈ ایڈیشن ہیں۔ اسلئے دونوں ایڈیشنز کے مابین فرق کو واضح کرنے کیلئے ہم آپ کو فلاسفی کا ہیروشیما کہیں تو کیا خیال ہے۔
 
عدیل منا

محفلین
بار میں رول پلے کر رہی تھی یا سٹیج پر کر رہی تھی؟
ضروری نہیں کہ اسٹیج پر ہی رول پلے کیا جاتا ہے۔ جن لوگوں کو اداکاری کا شوق ہوتا ہے کچھ تو اسٹیج تھیٹر وغیرہ میں چلے جاتے ہیں اور وہ جن کو اس کا موقع نہیں ملتا وہ اپنا شوق پورا کرنے کے لئے شادی کر لیتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید افلاطون صاحب،

آپ کی تحریر پڑھ کر بے حد لطف آیا۔ اتنی اچھی اور لطیف اردو لکھنے والے شخص کا اردو محفل پر ہونا بہت ضروری ہے۔ آپ کی آمد سے محفل میں چار چاند لگ گئے ہیں۔ :)

خوش رہیے اور آتے رہیے۔
 
آپ نے ہمارے چندا ماموں کا دل توڑدیا ہے۔
 
افلاطون

محفلین
افلاطون صاحب! سب سے پہلے تو آپ کو محفل میں خوش آمدید۔
ڈونگی سوچوں والے افلاطون جن کو عرف عام میں فلاسفی کا ہیرو کہتے ہیں۔ آپ ان کا سیکنڈ ایڈیشن ہیں۔ اسلئے دونوں ایڈیشنز کے مابین فرق کو واضح کرنے کیلئے ہم آپ کو فلاسفی کا ہیروشیما کہیں تو کیا خیال ہے۔
خیال تو نیک ہے! لیکن اگر امریکہ بہادر کو خبر مل گئی کہ محفل میں ہیروشیما ٰآیا ہے اور آپ سب اسے خوش آمدید کہہ رہے ہیں تو اس دفعہ کوئی دیو ہی نازل ہو گا:) ۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
ضروری نہیں کہ اسٹیج پر ہی رول پلے کیا جاتا ہے۔ جن لوگوں کو اداکاری کا شوق ہوتا ہے کچھ تو اسٹیج تھیٹر وغیرہ میں چلے جاتے ہیں اور وہ جن کو اس کا موقع نہیں ملتا وہ اپنا شوق پورا کرنے کے لئے شادی کر لیتے ہیں۔

یہ تو پھر لانگ پلے ہو گا ناں جو کہ کبھی ختم ہی نہ ہو گا۔
 
Top