شوہر بیوی سے
“تم سب سے بہترین ہو“
بیوی نے برجستہ جواب دیا
“پہلے والی باقی دو کون تھیں“
(یہ یقیناً اردو کی استانی رہی ہو گی۔نوید! وے منڈیا سیالکووووٹیا شادی کے بعد اپنی بیوی کی کبھی بھی ایسی تعریف مت کرنا)
بہت شکریہ تعبیر، ویسے آجکل ڈاکٹر صاحب کہاں ہیں؟ اور ان کا فون نمبر کیا ہے؟
السلام علیکم
خواتین کے عالمی دن پریہ حق حاصل ہے خواتین کو
کہ وہ شوہروں کے بخٰیے ادھیڑیں ۔
ویسے یہ تیسرا لطیفہ میری حد تک حقیقت ہے ۔
ناں جی ناں، اس سے منت کروں گا کہ اٹالین سیکھ لو تاکہ کوئی غلط فہمی نہ رہے
اب ہم تو اردو سیکھنے سے رہے
نکاح کا چھوہارا میرا پسندیدہ خشک میوہ ہے۔
یعنی تعریف ضرور کرنی ہے آپ نے
السلام علیکموعلیکم السلام
نایاب بھائی آپ ؟؟؟کیسے ہین آپ اور کہاں ہیں آپ
اور تصویر میں بٹیا کونسی ٹرافی لیے کھڑی ہے
تیسرا لطیفہ حقیقت کیسے؟؟؟
جی یہاں تو چٹ بھی میری اور پٹ بھی میری والا حساب لگتا ہے، یعنی تعریف نہ کی تو قصور اور پھر اگر "غلطی" سے کر لی تو قصور
آخر کو بندہ بیچارہ کرے تو کیا
ایسے میں کوئی مردوں کے حقوق کی کیمپئین چلانی پڑے گی
ہاہاہاوہ میں نے ان سے یعنی کہ ڈاکٹر صاحب سے کہنا تھا کہ ایک پھولدار پلیٹ خرید لیں۔
دعاؤں کے لیے جزاک اللہ بھائیالسلام علیکم
تعبیر بہنا
سدا ہنستی مسکراتی رہیں
نیٹ کی ڈور سے بندھا ہوا ہوں ۔ اور اگر کبھی یہ ڈور الجھ جائے تو رابطہ بھی الجھ جاتا ہے ۔
انشاءاللہ امید واثق ہے کہ اب حاضری لگتی رہے گی اردو محفل پر۔
یہ میری غزل نایاب نے اپنے تعلیمی سفر کے آغاز سے ٹرافی لیکر اپنے پاپا کو یقین دلایا ہے کہ پاپا کے خوابوں کو سچ کروں گی ۔ 99 پرسنٹ نمبرز کے ساتھ ٹاپ کرتے کلاس ون میں داخلے کی حق دار ٹھہری ہے ۔
دعا کیجیے گا اللہ تعالی نصیب اچھا کرتے دین و دنیا کی رحمتوں کامیابیوں سے نوازے آمین
لطیفہ حقیقت ایسے ہے کہ
" اک دن اپنی نصف بہتر کی تعریف کرتے کہہ دیا کہ سچ میں تم سب سے اچھی ہو ۔ اور اس نے جھٹ سے پوچھا کہ یہ سب کتنی ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟
ہی ہی ہی
تو چلائیں نا کوئی مہم شوہم