اف یہ بیویاں

تعبیر

محفلین
بیگم شوہر سے۔

“باورچی خانے سے ذرا پھول دار پلیٹ تو لے آئیں“
شوہر تھوڑی دیر بعد
“مجھے تو وہاں کوئی پھولدار پلیٹ نہیں ملی“
بیگم اطمنان سے
“مجھے معلوم تھا کہ آپ کو کوئی چیز نہیں ملتی،
اس لیے میں پہلے ہی اٹھا لائی تھی“
 
تعبیر

محفلین
نیو یارک میں ایک فلیٹ پر دروازے میں دستک ہوئی اندر سے ایک عورت نے آواز دے کر پوچھا
کیا بات ہے؟ کون ہے
بی بی ہم پولیس والے ہیں آپکے شوہر کی لاش لےکر آئے ہیں ۔ ان کے اوپر سے روڈ بنانے والا بلڈوزر گزرگیا تھا
خاتون کی آواز آئی
تو پھر مجھے دروازے پر بلانا ضروری ہے کیا ؟
دروازے کے نیچے سے اندر کھسکا دو
 
تعبیر

محفلین
شوہر بیوی سے
“تم سب سے بہترین ہو“
بیوی نے برجستہ جواب دیا
“پہلے والی باقی دو کون تھیں“

(یہ یقیناً اردو کی استانی رہی ہو گی۔نوید! وے منڈیا سیالکووووٹیا شادی کے بعد اپنی بیوی کی کبھی بھی ایسی تعریف مت کرنا) :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ تعبیر، ویسے آجکل ڈاکٹر صاحب کہاں ہیں؟ اور ان کا فون نمبر کیا ہے؟
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
خواتین کے عالمی دن پریہ حق حاصل ہے خواتین کو
کہ وہ شوہروں کے بخٰیے ادھیڑیں ۔
ویسے یہ تیسرا لطیفہ میری حد تک حقیقت ہے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
شوہر نے بیوی کو طعنہ دیا “تم اتنی اچھی روٹیاں نہیں پکاتیں، جتنی اچھی میری ماں پکایا کرتی تھی۔“

“تم بھی اتنا اچھا آٹا نہیں گوندھتے، جتنا اچھا میرے ابا جی گوندھا کرتے تھے۔“ بیوی نے تڑ سے جواب دیا۔
 
میم نون

محفلین
شوہر بیوی سے
“تم سب سے بہترین ہو“
بیوی نے برجستہ جواب دیا
“پہلے والی باقی دو کون تھیں“

(یہ یقیناً اردو کی استانی رہی ہو گی۔نوید! وے منڈیا سیالکووووٹیا شادی کے بعد اپنی بیوی کی کبھی بھی ایسی تعریف مت کرنا) :grin:

ناں جی ناں، اس سے منت کروں گا کہ اٹالین سیکھ لو تاکہ کوئی غلط فہمی نہ رہے :noxxx::battingeyelashes:
اب ہم تو اردو سیکھنے سے رہے :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
اس کو اٹالین سیکھانے میں کہاں اتنی محنت کرتے رہو گے، سیکھی سیکھائی کیوں نہیں لے لیتے؟
 
میم نون

محفلین
ہم کسی کا ادھار نہیں رکھتے، موقع آنے پر آپکو بھی دعوت ولیمہ دی جائے گی ;)
لیکن اسکا یاد کرانا آپکی ذمہ داری :grin:
 
تعبیر

محفلین
بہت شکریہ تعبیر، ویسے آجکل ڈاکٹر صاحب کہاں ہیں؟ اور ان کا فون نمبر کیا ہے؟

ہاہاہا
جی ڈاکٹر صاحب آجکل ڈبلن ہاسپٹل میں کا کر رہے ہیں اور آپ کو نمبر کی ضرورت کیوں گئی؟؟؟اللہ بچائے ڈاکٹرز اور وکیلوں کے نمبروں سے :grin:

السلام علیکم
خواتین کے عالمی دن پریہ حق حاصل ہے خواتین کو
کہ وہ شوہروں کے بخٰیے ادھیڑیں ۔
ویسے یہ تیسرا لطیفہ میری حد تک حقیقت ہے ۔

وعلیکم السلام
نایاب بھائی آپ ؟؟؟کیسے ہین آپ اور کہاں ہیں آپ :(
اور تصویر میں بٹیا کونسی ٹرافی لیے کھڑی ہے
تیسرا لطیفہ حقیقت کیسے؟؟؟

ناں جی ناں، اس سے منت کروں گا کہ اٹالین سیکھ لو تاکہ کوئی غلط فہمی نہ رہے :noxxx::battingeyelashes:
اب ہم تو اردو سیکھنے سے رہے :grin:

یعنی تعریف ضرور کرنی ہے آپ نے :grin:

نکاح کا چھوہارا میرا پسندیدہ خشک میوہ ہے۔

مجھے بھی چھوارے بہت پسند ہیں۔ہائے کیا یاد دیا آپ نے :(
 
میم نون

محفلین
یعنی تعریف ضرور کرنی ہے آپ نے :grin:

جی یہاں تو چٹ بھی میری اور پٹ بھی میری والا حساب لگتا ہے، یعنی تعریف نہ کی تو قصور اور پھر اگر "غلطی" سے کر لی تو قصور :eek:

آخر کو بندہ بیچارہ کرے تو کیا :grin:

ایسے میں کوئی مردوں کے حقوق کی کیمپئین چلانی پڑے گی :grin:
 
نایاب

لائبریرین
وعلیکم السلام
نایاب بھائی آپ ؟؟؟کیسے ہین آپ اور کہاں ہیں آپ :(
اور تصویر میں بٹیا کونسی ٹرافی لیے کھڑی ہے
تیسرا لطیفہ حقیقت کیسے؟؟؟

:(
السلام علیکم
تعبیر بہنا
سدا ہنستی مسکراتی رہیں
نیٹ کی ڈور سے بندھا ہوا ہوں ۔ اور اگر کبھی یہ ڈور الجھ جائے تو رابطہ بھی الجھ جاتا ہے ۔
انشاءاللہ امید واثق ہے کہ اب حاضری لگتی رہے گی اردو محفل پر۔
یہ میری غزل نایاب نے اپنے تعلیمی سفر کے آغاز سے ٹرافی لیکر اپنے پاپا کو یقین دلایا ہے کہ پاپا کے خوابوں کو سچ کروں گی ۔ 99 پرسنٹ نمبرز کے ساتھ ٹاپ کرتے کلاس ون میں داخلے کی حق دار ٹھہری ہے ۔
دعا کیجیے گا اللہ تعالی نصیب اچھا کرتے دین و دنیا کی رحمتوں کامیابیوں سے نوازے آمین

لطیفہ حقیقت ایسے ہے کہ
" اک دن اپنی نصف بہتر کی تعریف کرتے کہہ دیا کہ سچ میں تم سب سے اچھی ہو ۔ اور اس نے جھٹ سے پوچھا کہ یہ سب کتنی ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟
 
تعبیر

محفلین
جی یہاں تو چٹ بھی میری اور پٹ بھی میری والا حساب لگتا ہے، یعنی تعریف نہ کی تو قصور اور پھر اگر "غلطی" سے کر لی تو قصور :eek:

آخر کو بندہ بیچارہ کرے تو کیا :grin:

ایسے میں کوئی مردوں کے حقوق کی کیمپئین چلانی پڑے گی :grin:

ہی ہی ہی
تو چلائیں نا کوئی مہم شوہم

وہ میں نے ان سے یعنی کہ ڈاکٹر صاحب سے کہنا تھا کہ ایک پھولدار پلیٹ خرید لیں۔
ہاہاہا
جبکہ میں سمجھی کہ شاید میری کوئی شکایت لگانی تھی
رہنے ہی دیں شمشاد بھائی یہ لطیفہ تو پولدار پلیٹ پر ہے جبکہ ہمارا لطیفہ تو شاید پلیٹ کی خریداری پر ہی بن جائے :grin:

السلام علیکم
تعبیر بہنا
سدا ہنستی مسکراتی رہیں
نیٹ کی ڈور سے بندھا ہوا ہوں ۔ اور اگر کبھی یہ ڈور الجھ جائے تو رابطہ بھی الجھ جاتا ہے ۔
انشاءاللہ امید واثق ہے کہ اب حاضری لگتی رہے گی اردو محفل پر۔
یہ میری غزل نایاب نے اپنے تعلیمی سفر کے آغاز سے ٹرافی لیکر اپنے پاپا کو یقین دلایا ہے کہ پاپا کے خوابوں کو سچ کروں گی ۔ 99 پرسنٹ نمبرز کے ساتھ ٹاپ کرتے کلاس ون میں داخلے کی حق دار ٹھہری ہے ۔
دعا کیجیے گا اللہ تعالی نصیب اچھا کرتے دین و دنیا کی رحمتوں کامیابیوں سے نوازے آمین

لطیفہ حقیقت ایسے ہے کہ
" اک دن اپنی نصف بہتر کی تعریف کرتے کہہ دیا کہ سچ میں تم سب سے اچھی ہو ۔ اور اس نے جھٹ سے پوچھا کہ یہ سب کتنی ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟
دعاؤں کے لیے جزاک اللہ بھائی
آمین یا رب العالمین اللہ ہر بہن بیٹی کے نصیب اچھے کرے
ہاہاہا بھابی تو ماشاءللہ کافی حاضر جواب ہیں
 
Top