اقبال اور ہم ۔ نئی پیروڈیاں

جاسمن

لائبریرین
ہاہاہا۔
بڑا جگر ہے کہ اقبال کے کلام کو منتخب کیا اور سونے پہ سہاگہ کہ محاکات کے لئے منتخب کیا۔اور محاکات بھی زبردست پہ زبردست۔
شاندار۔شاندار۔شاندار
 
۱۲۔ استاد شریر بچے کو جماعت سے رخصت کرتے ہوئے
(علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ)


عطا ہوئی مجھے جس روز تیری استادی
سمجھ چکا تھا کسی دن ہے میری بربادی

سنا تھا خاک سے تیری نمود ہے لیکن
تری سرشت میں تھے خودسری و آزادی

شرارتیں یہ تری خواب میں بھی گر دیکھوں
خیال و خواب ہو میری خوشی ، مری شادی

جتن کیے میں نے کتنے کہ باز تو آئے
شرارتوں کا ہمیشہ سے تو رہا عادی

خلوصِ دل سے دُعا بس یہی میں کرتا ہوں
بچا رہے ترے شر سے ہر ایک فریادی

ہزار جان سے خوش ہوں کہ جارہا ہے تو
جو غیر ملک کو اپنا بنا رہا ہے تو​


علامہ کی خوب صورت نظم یہاں ملاحظہ فرمائیے۔
فرشتے آدم کو جنت سے رخصت کرتے ہیں - علامہ اقبال
 
ہاہاہا۔
بڑا جگر ہے کہ اقبال کے کلام کو منتخب کیا اور سونے پہ سہاگہ کہ محاکات کے لئے منتخب کیا۔اور محاکات بھی زبردست پہ زبردست۔
شاندار۔شاندار۔شاندار

آداب آداب ۔ ایسی خوبصورت تعریف ہو تو کون قلم واپس قلمدان میں رکھنا چاہے گا۔ جیتی رہیے۔
 
جزاک اللہ جناب۔ پسندیدگی پر شکریہ قبول فرمائیے اور ایک ہی نشست میں اس دھاگے کے تمام مراسلے پڑھنے پر بھی۔
بہت عرصہ سے یہ لڑی نظر میں آتی رہتی تھی، وقت کا بہانہ بنا کر چھوڑ دیتا تھا، کہ پیروڈی کا مزا اصل کے ساتھ پڑھنے میں ہی آتا ہے۔ آج ذرا فراغت تھی اور لڑی بھی سامنے آ گئی۔ تو ہمت باندھ کر پڑھ ہی ڈالی۔ وقت گزرنے کا احساس ہی نہ ہوا۔ :)
 
۱۳۔ اخترِ صبح

اخترِ صبح
محمد خلیل الرحمٰن
(علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ)

گلی کا عاشقِ ناکام روکے کہتا تھا
"ملی نگاہ مگر فرصتِ نظر نہ ملی"
زمانے بھر کے جو عاشق ہیں سُرخرو لوٹے
اماں! مجھی کو وہ سیمیں بدن اِدھر نہ ملی

بساط کیا ہے بھلا مجھ سے غم کے مارے کی
"نفس حُباب کا، تابندگی شرارے کی"

"کہا یہ میں نے کہ اے زیورِ جبینِ سحر"
کھڑا ہے رات سے تو اِس گلی کے نکڑ پر
تجھے تلاش ہے جس کی وہ اب نہ آئے گی
اور اُس کی ماں نے جو دیکھا ، پولیس بلائے گی

میں چوکیدار ہوں میرا کہا ذرا سُن لے
نکل یہاں سے، مجھے نوکری تو کرنے دے

اخترِ صبح
بانگِ درا
یہاں ملا حظہ فرمائیے
ستارہ صبح کا روتا تھا اور یہ کہتا تھا - Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum
 
آخری تدوین:
۱۳۔ اخترِ صبح

اخترِ صبح
محمد خلیل الرحمٰن
(علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ)

گلی کا عاشقِ ناکام روکے کہتا تھا
"ملی نگاہ مگر فرصتِ نظر نہ ملی"
زمانے بھر کے جو عاشق ہیں سُرخرو لوٹے
اماں! مجھی کو وہ سیمیں بدن اِدھر نہ ملی

بساط کیا ہے بھلا مجھ سے غم کے مارے کی
"نفس حُباب کا، تابندگی شرارے کی"

"کہا یہ میں نے کہ اے زیورِ جبینِ سحر"
کھڑا ہے رات سے تو اِس گلی کے نکڑ پر
تجھے تلاش ہے جس کی وہ اب نہ آئے گی
اور اُس کی ماں نے جو دیکھا ، پولیس بلائے گی

میں چوکیدار ہوں میرا کہا ذرا سُن لے
نکل یہاں سے، مجھے نوکری تو کرنے دے

اخترِ صبح
بانگِ درا
یہاں ملا حظہ فرمائیے
ستارہ صبح کا روتا تھا اور یہ کہتا تھا - Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum
شاندار خلیل بھائی
 

الف عین

لائبریرین
واہ واہ شاندار اور جاندار دونوں پیروڈیاں۔
فنی طور پر کچھ کہنا متوقع ہے میرا تو یہ کہوں گا کہ کچھ الفاظ کی نشست بدل دیں۔ ’مِنے‘ تقطیع ہونا اچھا نہیں لگ رہا
جتن کیے میں نے کتنے کہ باز تو آئے
 
Top