arifkarim
معطل
سو فیصد متفق ہوں ۔ یہاں اکثر جو آیتوں کا حوالہ دیا جاتا ہے ۔ وہ تمام آیتیں اتمامِ حجت کے بعد کی ہیں ۔ اس پر ایک لمبی بحث درکار ہے ۔ مگر مرتد کی سزا اور اس ٹاپک کے حوالے سے جو باتیں کہیں جاتیں ہیں ۔ وہ دراصل اپنے مکمل سیاق و سباق میں بھی نہیں ہیں ۔ اس سے بات کسی اور طرف نکل جاتی ہے ۔ بات صرف یہ ہے ہم اسلام صرف اتنا سمجھتے ہیں جتنا ہم جانتے ہیں ۔ اس سے آگے کی تحقیق کی زحمت نہیں کرتے ، شاید اسی وجہ سے ہم غیر مسلموں کو تبلیغ کی اجازت نہیں دیتے کہ ہم سب کی ڈیڑھ ڈیڑھ انچ کی مسجدیں ڈھا نہ جائیں ۔
یہ سب علما کا کیا دھرا ہے۔ دوسرے مذاہب سے ڈائلوگ کرتے ہوئے انکی جان جاتی ہے۔ اور اس سے بچنے کیلئے تبلیغ کی اجازت نہ دینے کے فتوے چھوڑتے رہتے ہیں!