اقوام عالم

قیصرانی

لائبریرین
اکثر لوگوں کا خیال ہے مسلمانوں میں کوئی خوبی نہیں ۔ویسے میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا
مسلمانوں کو بطور ایک قوم شمار کرنا ایک آئیڈیالوجی کی حد تک تو ٹھیک ہے لیکن اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ فلسطین والا معاملہ دیکھ لیں، کتنا اشتعال پھیلتا ہے، پاکستان میں 50،000 سے زیادہ شہری جان گنوا بیٹھے ہیں، کتنے مسلمان ممالک میں احتجاجی مظاہرے ہوئے؟ عراق میں امریکی حملے کے بعد سے 1 ملین لوگ مارے گئے (اخباری رپورٹس کے مطابق)، اس وقت "امتِ مسلمہ" کا تصور کہاں گیا؟ ایران عراق جنگ دیکھ لیں۔۔۔
 
مسلمانوں کو بطور ایک قوم شمار کرنا ایک آئیڈیالوجی کی حد تک تو ٹھیک ہے لیکن اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ فلسطین والا معاملہ دیکھ لیں، کتنا اشتعال پھیلتا ہے، پاکستان میں 50،000 سے زیادہ شہری جان گنوا بیٹھے ہیں، کتنے مسلمان ممالک میں احتجاجی مظاہرے ہوئے؟ عراق میں امریکی حملے کے بعد سے 1 ملین لوگ مارے گئے (اخباری رپورٹس کے مطابق)، اس وقت "امتِ مسلمہ" کا تصور کہاں گیا؟ ایران عراق جنگ دیکھ لیں۔۔۔
مسلمانوں کو ایک قوم شمار کرنے یا نا کرنے سے پہلے یہ دیکھنا پڑے گا کہ ہم "ایک قوم" کی تعریف کیسے کرتے ہیں۔ :)
 
کویت میں جن اقوام کے بارے کیا کیا مشہور ہے وہ عرض کر دیتا ہوں۔ :) اختلاف کی پوری پوری گنجائش ہے
1- پاکستانی۔ محنتی ، خوش شکل، صحت مند ، ٹیکنکلی ساؤنڈ اور سب سے بڑھ کر ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے والے، دوسری اقوام بھی ہماری اس بری عادت سے اچھی طرح واقف ہیں
2- بھارتی۔ سیاسی، اوپر سے میٹھے اندر سے کڑوے۔ محنتی ۔ اکثریت خوش شکل نہیں۔انگریزی کے ماہر اپنے وطن کے بڑے ہونے پر فخر کرنے والے
3- مصری ۔ خوش شکل اور اکثریت کرپٹ، تکنیکی اعتبار سے نا اہل۔ زیادہ تر اخلاق کے اچھے ہوتے ہیں۔ بلا وجہ بدتمیزی نہیں کرتے لیکن کرنے پر آجائیں تو بس۔ اپنے وطن پر بہت فخرنے والے اور بہت متعصب
4- لبنانی۔ بہت خوش شکل اور بہت مہذب لیکن مغرور
مزید کے لئے اب تک کے تاثرات پر تاثرات کا انتظار کیجئے ;):LOL::ROFLMAO:
چونکہ اس مراسلے پر منفی کی ریٹنگ نہیں آئی تو بات آگے بڑھائی جا سکتی ہے :)

1- جہاں تک خوش لباسی کا معاملہ ہے تو مصری، فلسطینی، سوری (شامی) ، اردنی، لبنانی یعنی کویت میں پائے جانے والی ساری عرب اقوام اور پاکستانی سب بہت خوش لباس ہیں۔ البتہ مصری نسبتاً کم ہیں۔
2- مصر کا حسن مشہور ہے لیکن میرا مشاہدہ ہے کہ بلاد شام کے رہنے والے یعنی سوریہ، اردن ، لبنان اور فلسطین کے لوگ مصریوں سے زیادہ خوبصورت ہیں۔
3- فلسطینی لوگ سب سے زیادہ پڑھے لکھے ہیں۔
4- بھارتیوں اور بنگالیوں کو خوش لباسی اور خوش خوراقی کا کوئی شوق نہیں۔ اس کی وجہ پیسے کی کمی نہیں بلکہ کنجوسی ہے :)
5- عربوں کے روائتی کھانے تو مصالحے کے بغیر ہوتے ہیں مگر ہمارے مصالحے دار کھانے بھی اکثر عرب شوق سے کھا لیتے ہیں۔
6- اکثر عرب نماز کی پابندی کرتے ہیں۔ ویسے اسلامی احکام تو نماز کے علاوہ بھی بہت سے ہیں ان پر بھی توجہ دینی چاہئے :)
 

عزیزامین

محفلین
عربوں کے کم مصالحے والے ہی تو انکی مشہوری کی وجہ ہیں ۔ پاکستا نی اکثر کھانوں میں اتنی مرچیں ہوتیں ہیں جیسے منہ میں نوالا نہیں بم رکھا ہے
 
Top