الجہاد الجہاد

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

فورم پر آتے ہی الجہاد الجہاد کی اتنی صدائیں آنے لگتی ہیں کہ دل چاہتا ہے جہاد میں شریک ہوا جائے اس لیے یہ ایک دھاگہ میں بھی کھول رہی ہوں ۔ یہ جہاد نفس کے خلاف کرنا ہے ۔ چلیں جی اب بتائیں کہ کون کون اس جہاد میں مصروف ہے اور مزید کون کون مصروف ہونا چاہتا ہے :cowboy:

آبی ٹوکول

محفلین
بہت مشکل کام ہے بلکہ بہت ہی مشکل کام ہے یہ ۔۔۔۔۔۔۔اللہ سے توفیق مانگتا ہوں کہ مجھے میرے نفس کہ خلاف جہاد میں ثابت قدمی عطا فرمائے آمین
 
نبیل

تکنیکی معاون

فورم پر آتے ہی الجہاد الجہاد کی اتنی صدائیں آنے لگتی ہیں کہ دل چاہتا ہے جہاد میں شریک ہوا جائے اس لیے یہ ایک دھاگہ میں بھی کھول رہی ہوں ۔ یہ جہاد نفس کے خلاف کرنا ہے ۔ چلیں جی اب بتائیں کہ کون کون اس جہاد میں مصروف ہے اور مزید کون کون مصروف ہونا چاہتا ہے :cowboy:

آج کل توآپ کا بھی یہاں کم کم ہی آنا ہو رہا ہے۔ اللہ تعالی آپ کو صحت اور تندرستی عطا فرمائیں۔
جہاں تک جہاد کی صداؤں کا تعلق ہے تو میں نے اپنے ساتھی منتظمین سے درخواست کی ہے کہ ان تمام صداؤں کو ایک تھریڈ میں یکجا کر دیں تاکہ یہ صدائیں بکھری نہ رہ جائیں۔
اور نفس کے خلاف جہاد؟؟ مشکل کام ہے۔
 
نایاب

لائبریرین

فورم پر آتے ہی الجہاد الجہاد کی اتنی صدائیں آنے لگتی ہیں کہ دل چاہتا ہے جہاد میں شریک ہوا جائے اس لیے یہ ایک دھاگہ میں بھی کھول رہی ہوں ۔ یہ جہاد نفس کے خلاف کرنا ہے ۔ چلیں جی اب بتائیں کہ کون کون اس جہاد میں مصروف ہے اور مزید کون کون مصروف ہونا چاہتا ہے :cowboy:

السلام علیکم
محترمہ سیدہ شگفتہ بہنا
اللہ سدا آپ کو اپنی امان میں رکھے آمین
جہاد بالنفس مجھے بھی بہت پیارا ہے ۔
ج سے جذبہ جواں ہے
ہ سے ہمت و ہدایت بھی ،
ا سے اللہ اکبر پر یقین کامل بھی ۔
مگر یہ آخری لفظ د
میرے جذبہ جہاد کا دیوالیہ نکال دیتا ہے ۔
اور میں دیانت داری دین کو چھوڑ کر
د سے دولت دنیا میں الجھ جاتا ہوں ۔
انسان ہوں نا اور بھولنا بھٹکنا فطرت انسانی ۔
تو کیا گلہ گر میں بھول جاتا ہوں کہ
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال خود اپنی حالت کے بدلنے کا
اور میرا تو یہ حال کہ سب سدھر جائیں ۔ سب پر شریعت نافذ ہو جائے ۔
مجھے چھوڑ کر ۔
نایاب
 
ساجد

محفلین

فورم پر آتے ہی الجہاد الجہاد کی اتنی صدائیں آنے لگتی ہیں کہ دل چاہتا ہے جہاد میں شریک ہوا جائے اس لیے یہ ایک دھاگہ میں بھی کھول رہی ہوں ۔ یہ جہاد نفس کے خلاف کرنا ہے ۔ چلیں جی اب بتائیں کہ کون کون اس جہاد میں مصروف ہے اور مزید کون کون مصروف ہونا چاہتا ہے :cowboy:

دنیا کا سب سے مشکل کام ہے۔ کم از کم مجھ سے تو نہیں ہو پائے گا۔
ہاں البتہ مقامی طور پہ تعلیم و تعلم اور عمومی صحت کے ضمن میں چند اپنی سی کوششیں کرتا رہتا ہوں اس کی مزید تشہیر کرنا نہیں چاہتا۔
 
عسکری

معطل
میں پہلے ہی جہاد میں مصروف ہوں روزی روٹی کے جہاد سے زیادہ اور کیا کروں آج کل کے دور میں حلال کھانا اور اپنی فیملی کو حلال کھلانے سے بڑا جہاد اور کیا ہو گا بھائی لوگ
 
ظفری

لائبریرین

فورم پر آتے ہی الجہاد الجہاد کی اتنی صدائیں آنے لگتی ہیں کہ دل چاہتا ہے جہاد میں شریک ہوا جائے اس لیے یہ ایک دھاگہ میں بھی کھول رہی ہوں ۔ یہ جہاد نفس کے خلاف کرنا ہے ۔ چلیں جی اب بتائیں کہ کون کون اس جہاد میں مصروف ہے اور مزید کون کون مصروف ہونا چاہتا ہے :cowboy:

جہاد بالنفس ۔۔۔ چونکہ "مشکل " کام ہے اس لیئے لوگ جہاد بالسیف " قتال " کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں ۔ کیونکہ اپنے نفس کو مارنا کسی انسان کی جان لینے سے زیادہ مشکل اور جان جوکھوں کا کام ہے ۔ ۔ کسی کو سربریدہ کرنا آج کے جہاد کی اصطلاح میں سب سے آسان کام ہے ۔ چونکہ یہ جہاد بہت آسان ہے اس لیئے اس کی صدائیں بھی ہر جگہ گونجتیں نظر آتیں ہیں‌ ۔ میرا خیال ہے آپ نے جہاد کی ایسی قسم کا انتخاب کیا ہے ۔ جس کو اختیار کرنا اب مسلمانوں‌کی ترجیحات میں شامل نہیں رہا ۔ ذرا جہاد بالسیف ( قتال ) کا زمرہ کھولیئے پھر دیکھئے مجاہدین کا پورا لشکر آپ کے دھاگے پر آپ کو سلامی دینےکیسے آتا ہے ۔
 
arifkarim

معطل
میرا جہاد بالنفس یہ ہے کہ میں اردو محفل کا رُخ نہ کروں، دیکھیں کتنا عرصہ کامیاب ہوتا ہوں۔ آج میں نے اپنے آپکو 8 گھنٹے روکے رکھا! :)
 
عسکری

معطل
وجہ یہاں کون سا ڈانس بار ہے یا ڈسکو کلب گازینو لگوا رکھا ہے ہم نے کہ ہمارے اوپر دہرا جہاد کرنے نکل پڑے آپ عارف بھائی
 
بھائی میں شروعات یہیں سے کروں گا، لیکن یہ جہاد آپ سب کیخلاف نہیں ہوگا:biggrin: بلکہ میرے نفس سے تعلق رکھے گا۔
نفس سے جہاد کا مطلب ہی یہ ہے کہ تقویٰ پر چلنا اور اپنے نفس کو کسی کام سے روکے رکھنا۔ روزہ بھی تو ایک قسم کا جہاد ہے نا!
چونکہ مجھے محفل سے بے پناہ محبت کی وجہ سے یہاں بار بار آنا پڑتا ہے۔ اسلئے میں اب زبردستی وقفہ وقفہ سے آؤں گا۔ دیکھتے ہیں آگے ہوتا ہے کیا;)
 
زیک

مسافر
جہاد بالنفس ۔۔۔ چونکہ "مشکل " کام ہے اس لیئے لوگ جہاد بالسیف " قتال " کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں ۔ کیونکہ اپنے نفس کو مارنا کسی انسان کی جان لینے سے زیادہ مشکل اور جان جوکھوں کا کام ہے ۔ ۔ کسی کو سربریدہ کرنا آج کے جہاد کی اصطلاح میں سب سے آسان کام ہے ۔ چونکہ یہ جہاد بہت آسان ہے اس لیئے اس کی صدائیں بھی ہر جگہ گونجتیں نظر آتیں ہیں‌ ۔ میرا خیال ہے آپ نے جہاد کی ایسی قسم کا انتخاب کیا ہے ۔ جس کو اختیار کرنا اب مسلمانوں‌کی ترجیحات میں شامل نہیں رہا ۔ ذرا جہاد بالسیف ( قتال ) کا زمرہ کھولیئے پھر دیکھئے مجاہدین کا پورا لشکر آپ کے دھاگے پر آپ کو سلامی دینےکیسے آتا ہے ۔

محفل میں جہاد بالسیف تو کسی کو کرتے نہیں دیکھا البتہ کیبورڈ جہادی کافی موجود ہیں۔ :grin:

رہی جہاد بالنفس کی بات تو سنا ہے کہ امریکہ میں اس کی اجازت نہیں سو میں پرہیز کر رہا ہوں۔ :rolleyes:
 
ظفری

لائبریرین
محفل میں جہاد بالسیف تو کسیکو کرتے نہیں دیکھا البتہ کیبورڈ جہادی کافی موجود ہیں۔ :grin:

رہی جہاد بالنفس کی بات تو سنا ہے کہ امریکہ میں اس کی اجازت نہیں سو میں پرہیز کر رہا ہوں۔ :rolleyes:

آپ نے یہ " کی بورڈ جہادی " کی اصطلاح خوب استعمال کی ۔ :grin:

دوسری قسم کے جہاد کے بارے میں آپ کی معلومات سے میں متفق ہوں ۔ ;)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محفل میں جہاد بالسیف تو کسی کو کرتے نہیں دیکھا البتہ کیبورڈ جہادی کافی موجود ہیں۔ :grin:

رہی جہاد بالنفس کی بات تو سنا ہے کہ امریکہ میں اس کی اجازت نہیں سو میں پرہیز کر رہا ہوں۔ :rolleyes:

زکریا بھائی

آپ کا پرہیز کالعدم قرار دیا جاتا ہے :cowboy:

زونی

محفلین

فورم پر آتے ہی الجہاد الجہاد کی اتنی صدائیں آنے لگتی ہیں کہ دل چاہتا ہے جہاد میں شریک ہوا جائے اس لیے یہ ایک دھاگہ میں بھی کھول رہی ہوں ۔ یہ جہاد نفس کے خلاف کرنا ہے ۔ چلیں جی اب بتائیں کہ کون کون اس جہاد میں مصروف ہے اور مزید کون کون مصروف ہونا چاہتا ہے :cowboy:

میں تو پہلے سے ہی بہت مصروف ہوں اس جہاد میں :grin:
 
Top