مبارکباد الحمدللہ مدینہ منورہ، مکہ معظمہ اور دنیا کے بہت سے ممالک میں ماہ ربیع الاول 1436 ہجری کا آغاز ہوگیا

bilal260

محفلین
ایک چھوٹی سی پھیکی بات:
جن دو مقدس شہروں کا نام شروع میں لکھا گیا ہے ، ان دونوں شہروں میں اس مبارک دن کی آمدکی کوئی خوشی حکومتی اور عوامی سطح پہ نہیں منائی جائے گی ۔۔۔۔
آپ کے پروفائل میں لکھا ہے ریا ض آپ سعودی عرب میں رہتے ہیں ۔
وہاں سعودی عرب میں ایک اردو اخبار آتا ہے جو کہ وہی پر ہی شائع ہوتا ہے ۔
اس کو ملاحظہ فر ما لینا عید میلاد ہر سال سعودی عرب میں بڑے جوش و خروش سے منائی جاتی ہے۔
حکومتی سطح پر بھی اور عوامی سطح پر بھی لیکن اس کی تشہیر نہیں کی جاتی کیونکہ ان لوگوں پر لیبل ہے وہابی ہونے کا اس لئے کوئی اعلان نہیں ہوتا ۔
یہ لوگ کہتے کچھ ہے کرتے کچھ ہیں۔
میں تو سعودی عرب میں چار سال رہ کر بھی آیا ہوں بسلسلہ روز گار ۔اب دبئی میں ہوں بسلسلہ روزی روٹی ۔
 
arifkarim

معطل
اسراف میں خیر نہیں اور خیر میں اسراف نہیں :)
کیا لائیٹیں اور خوبصورتی اسراف ہے؟ :)

جی لائٹ بھی نہیں ہے اس لیے کنڈا ڈالا ہوا ہے ۔۔
مذہبی تہوار بھی اب کنڈے ڈال کر منائے جاتے ہیں :)

بجلی بند ہو تو کنڈے سے بھی لائٹیں نہیں جلتیں۔
ہاہاہا۔ یہاں ہر دوسرے گھر میں یو پی ایس اور جنریٹر کی سہولت موجود ہے :)
 
کیا لائیٹیں اور خوبصورتی اسراف ہے؟
مجھے شک تھا کہ آپ میری بات نہیں سمجھیں گے۔
میں نے عرض کیا تھا "خیر میں اسراف نہیں" یعنی خیر کا کام جتنا زیادہ بھی کیا جائے اسے اسراف نہیں کہا جائے گا :)
مذہبی تہوار بھی اب کنڈے ڈال کر منائے جاتے ہیں
یہ تو خیر اچھی بات نہیں :(
یہاں ہر دوسرے گھر میں یو پی ایس اور جنریٹر کی سہولت موجود ہے
یہ بہت اچھی بات ہے :)
 
آبی ٹوکول

محفلین
اللھم صل وسلم وبارک محمد بعدد کل معلوم لک دائما ابدا
جزاللہ عنا سیدنا ومولانا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ما ھو اہلہ
اللھم صل علی محمدن النبی الامی وعلٰی آلہ وسلم تسلیما
اللھم صل علی محمد کما تحب وترضٰی لہ
 
durood11.jpg
 
mohsin ali razvi

محفلین
ھم مَلاوت بہی کرتے ہے ہیں مسلماں بخدا
مرچ میں اینٹ ملاتے ہے ہے مسلماں بخدا
پڑتہے قران مگر کم یہ مسلماں بخدا
تو ہی کہدے کیا ہے یہ مسلماں بخدا
جشن میلاد مناتے ہے مگر فرقوں میں
کو ئی شیعہ کوئی سنی بنے بیتے ہے
جا کے دیکھو تو ای مفتی شر
کیا حقیقت کیا کذ ب ہے ان میں بخدا
جشن میلاد مُاتے ھو تو چندے لے کر
نہی یہ شان محبد توبے کردو بخدا
خود خدا بہی مُناتے ہے میلاد نبی
بس کرو چندے خورو نہی یہ شان نبی
اُپنی اُلاد کے دن خوب ملاتے ھو سبہی
میرے آقا محمدکے میلاد کا مانگتے چندے
بس کرو اب یہ دیکھاوا عامل
یہ ملاوت یہ فتنہ یہ فساد
نہی ھرگز یہی شان مسلماں بخدا
عامل شیرازی
10405256_800060580053868_2706394260267949127_n.jpg
 
آخری تدوین:

عمارحسن

محفلین
آپ کے پروفائل میں لکھا ہے ریا ض آپ سعودی عرب میں رہتے ہیں ۔
وہاں سعودی عرب میں ایک اردو اخبار آتا ہے جو کہ وہی پر ہی شائع ہوتا ہے ۔
اس کو ملاحظہ فر ما لینا عید میلاد ہر سال سعودی عرب میں بڑے جوش و خروش سے منائی جاتی ہے۔
حکومتی سطح پر بھی اور عوامی سطح پر بھی لیکن اس کی تشہیر نہیں کی جاتی کیونکہ ان لوگوں پر لیبل ہے وہابی ہونے کا اس لئے کوئی اعلان نہیں ہوتا ۔
یہ لوگ کہتے کچھ ہے کرتے کچھ ہیں۔
میں تو سعودی عرب میں چار سال رہ کر بھی آیا ہوں بسلسلہ روز گار ۔اب دبئی میں ہوں بسلسلہ روزی روٹی ۔
آپ کی رائے کا مکمل احترام کرتا ہوں برادر، یہاں 12 ربیع الاول آئی اور چلی بھی گئی ۔۔۔ مجال ہے جو کسی شخص نے کوئی بھی تبدیلی محسوس کی ہو ۔۔۔۔
میں کم از کم ریاض کا کہہ سکتا ہوں کیونکہ یہاں کسی بھی طرح کا جشن نہیں منایا گیا۔۔۔ نہ عوامی سطح پہ اور نہ ہی حکومتی سطح پہ۔۔۔
 
عمارحسن

محفلین
کتنے خوش قسمت نصیب ہیں یہ لوگ، جو سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدمین شریفین میں حاضر ہو کر اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
برادر خوش نصیب بھی یہی لوگ ہیں اور بد نصیب بھی یہی لوگ ہیں ،
خوش نصیبی کی وجہ آپ نے لکھ دی ہے،
بد نصیب ایسے کہ قبر کے پاس جا کہ اونچا سا کہہ نہیں سکتے ۔۔۔"لبیک یا رسول اللہ ص" ۔۔۔
 
bilal260

محفلین
آپ کی رائے کا مکمل احترام کرتا ہوں برادر، یہاں 12 ربیع الاول آئی اور چلی بھی گئی ۔۔۔ مجال ہے جو کسی شخص نے کوئی بھی تبدیلی محسوس کی ہو ۔۔۔۔
میں کم از کم ریاض کا کہہ سکتا ہوں کیونکہ یہاں کسی بھی طرح کا جشن نہیں منایا گیا۔۔۔ نہ عوامی سطح پہ اور نہ ہی حکومتی سطح پہ۔۔۔

آپ ریا ض کہتے ہیں ہم اسے نجد کہتے ہیں اس کا نام بدل دیا گیا کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نجد کی پیش گوئی کی تھی جو کہ وہابیوں کے متعلق تھی سچ ثابت ہو چکی ہے۔
میں آج سے پانچ سال پہلے سعودی عرب جدہ میں تھا وہاں تقریبا چار سال کا عرصہ گزارا ہر ہفتہ میں دو دفعہ دعوت اسلامی کے اجتماعات میں جاتا ۔
آپ بارہ ربیع الاول کے دن اخبار میں پڑھ لیں کے بادشاہ نے کس طرح میلاد منایا۔اصل میں میرے پاس یہاں بلکہ انٹر نیٹ پر سعودی عرب کا روزنامہ اخبار اردو نیوز نہیں ہے ۔
آپ کو وہاں مل سکتا ہے۔تصاوریر کے ساتھ۔
تمام سعودی عرب میں دعوت اسلامی کے اجتماعات ہوتے ہیں اور بڑی دھوم دھام سے میلاد شریف منایا جاتا ہے۔
اور اس دن۔۔ رات کو جدہ ،مکہ شریف والے رات کو عمرہ کرتے اور دن کو روزہ رکھتے ہیں۔
آپ جناب جیسادیس ، ویسا بھیس اور ویسے باتیں ہیں ۔
میں اب کیا بتا ئو دبئی میں بیٹھ کر سعودی عرب کی باتیں۔
 
الشفاء

لائبریرین
یہاں 12 ربیع الاول آئی اور چلی بھی گئی ۔۔۔ مجال ہے جو کسی شخص نے کوئی بھی تبدیلی محسوس کی ہو ۔۔۔۔
کیا لطف انجمن کا،،،،،،،،،،، جب دل ہی بجھ گیا ہو۔۔۔:)
میں کم از کم ریاض کا کہہ سکتا ہوں کیونکہ یہاں کسی بھی طرح کا جشن نہیں منایا گیا۔۔۔ نہ عوامی سطح پہ اور نہ ہی حکومتی سطح پہ۔۔۔
بقول آپ کے دستخط:- اللہ آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔۔۔آمین۔:)

بد نصیب ایسے کہ قبر کے پاس جا کہ اونچا سا کہہ نہیں سکتے ۔۔۔"لبیک یا رسول اللہ ص" ۔۔۔
علم پڑھیا ، پر ادب نہ سکھیا۔۔۔ لیناں کی علماں وچ وڑ کے ھُو۔۔۔
 
آپ ریا ض کہتے ہیں ہم اسے نجد کہتے ہیں اس کا نام بدل دیا گیا
نجد ابھی بھی ہے۔
باقی دنیا کا وہی پرانا نجد، جس کے بارے میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشگوئی کی تھی۔ البتہ سعودی سرکار و سلفی عوام، غیر سرکاری طور پر نجد کا علاقہ مملکت کے کالے سونے سے لبریز اس مشرقی خطے کو ٹھہراتی ہے جہاں سلفی قلیل تعداد میں ہیں۔
 
عمارحسن

محفلین
کیا لطف انجمن کا،،،،،،،،،،، جب دل ہی بجھ گیا ہو۔۔۔:)
بقول آپ کے دستخط:- اللہ آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔۔۔آمین۔
علم پڑھیا ، پر ادب نہ سکھیا۔۔۔ لیناں کی علماں وچ وڑ کے ھُو۔۔۔

آپکی رائے کا بھی احترام کرتا ہوں، یقیناً اللہ ہم سب کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔۔۔۔

صرف ایک چھوٹی سی بات ، اور وہ یہ کہ ہم دنیا کو بس ویسا دیکھنا چاہتے ہیں جیسا ہمیں پسند ہے، حالانکہ تحقیق کی جائے تو اکثر پتہ چلتا ہے کہ ہماری پسند میں اچھی تبدیلی کی کافی گنجائش موجود ہے۔۔۔۔
 
اللہ عزوجل آپ کو خیر کثیر عطا فرمائے۔۔۔ آمین۔:)
 
Top