تعارف السلام علیکم اردو محفل

خورشیدآزاد

محفلین
میرا نام خورشید آزاد ہے۔ سنہ ستّر کی دہائی کے آخر میں 15 نومبر کو ہانگ کانگ میں ایک پاکستانی، پیٹ کی خاطر تارک وطن غریب پٹھان خاندان میں پیدائش ہوئی۔ مادری زبان پشتو ہے۔

پیٹ کی خاطر حال کی سکونت بھی ہانگ کانگ ہے۔ مطلب ہے غربت کی نیستی سے چھٹکارہ ابھی تک نہیں ملا۔:hatoff:

پاکستان میں ضلع اٹک کے علاقے چھچھ کے ایک گاؤں شینکہ سے تعلق ہے۔ اسطرح فخریہ چھاچھی ہوں۔ :hatoff:

کم علم اور ان پڑھ ہوں۔ کیونکہ تعلیم زبردستی:grin: پنجم تک حاصل کی۔ ( گرامرغلطیوں کے لیے پیشگی معذرت خواہ اور راہنمائی کا طلبگار ہوں ) ویسےکم از کم میں خود اپنے آپ کوجاہل نہیں سمجھتا، اب ہوں یا نہیں اس کا فیصلہ میں نہیں کرسکتا۔:)

لڑکپن میں مطالعہ کا شوق پروان چڑھااور اردوادب کامعمولی سا مطالعہ کر نے سے اردو سے عشق ہوگیا۔ اور ساتھ انگلش اخبارات کے ذریعے انگلش بھی سیکھی۔ جس نے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ استعمال کے قابل بنایا۔

آبائی پیشہ تو کھیتی باڑی ہے لیکن ہانگ کانگ میں ایلیکٹرونکس کے کاروبار سے منسلک ہوں۔

میں پہلے بھی اردو محفل میں رجسٹر ہوا تھا لیکن اپنے لیے اردو محفل کو ”باری برکم“ پایا اور اپنی کم علمی کےاحساسِ کم تری کے سبب محفل کا خاموش قاری بن گیا۔ اور پھر اردو لکھنے میں بھی دشواری ہورہی تھی۔ لیکن اب اردو کی بہتری کیلیئے کام کرنے والوں نے (جو بلاشبہ اردو کے محسن ہیں) اردو لکھنا آسان بنانے کیلیئے بہت محنت کی ہے جسنے بہت حد تک اردو لکھنا آسان بنا دیا ہے۔اور دوسرا بلاگ لکھنے کی وجہ سے اردو ٹائپینگ کی رفتار میں بھی بہتری آئی ہے۔ اور سچی بات ہے اصل میں اپنے بلاگ کی ٹریفک بڑھانےکے غرض نے بھی دوبارہ اردو محفل کی طرف راغب کیا ہے۔( اُوپس!! ) :rolleyes:

امید سے ہوں :grin1: آپ لوگ خوش آمدید کہیں گے۔ شکریہ
 

خورشیدآزاد

محفلین
شکریہ عندلیب اور مکی صاحب۔

مکی صاحب سمجھ نہیں آپ کی بات؟ سلام علیکم ہے یا اسلام و علیکم اس پر تو دیکھا اور سنا ہے اختلاف لیکن کم از کم میرے لیے یہ السلام علیکم نیا اضافہ ہے۔ بہر حال اس پر تحقیق کروں گا۔ راہنمائی کا شکریہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید خورشید صاحب۔

مکی بھائی نے بالکل صحیح بتایا ہے کہ صحیح املا " السلامُ علیکم " ہی ہے۔

امید ہے آتے رہیں گے۔
ہانگ کانگ کے متعلق بھی کچھ بتائیں۔
 

جیہ

لائبریرین
محفل پر خوش آمدید خورشید صاحب ۔ زہ ہم پختنہ یم اور د اردو پہ دے محفل کی تاسو تہ ہرکلے وایم

آپ اٹک سے ہیں؟ اٹک ہی سے تعلق رکھنے والے عبد الحمید صاحب یہاں فرضی کے نک سے یہاں رکن ہیں وہ بھی ہانگ ہکانگ میں ہوتے ہیں۔ پشتو کمپیوٹنگ کے حوالے سے ان کی خدمات قابل قدر ہیں۔ شاید آپ ان کو جانتے ہو۔
 

محسن حجازی

محفلین
حضور ہم آپ کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
زہ ہم پختنہ یم اور د اردو پہ دے محفل کی تاسو تہ ہرکلے وایم تاہم اس کا ترجمہ گر کچھ اور بنتا ہے تو قصور بر قلم لکھاری. اس جملے میں تاہم تذکیر و تانیث کے مسائل ہو سکتے ہیں اس کا ہم کو اندازہ ہے لیکن پشتو کے شوق جنوں میں ہم جوں کا توں نقل کیے دیتے ہیں۔ اندازہ لگا کر تذکیروتانیث کے مسائل ٹٹولنے کی کوشش میں جملہ مزید بگڑ بھی سکتا ہے سو ایسے ہی رہنے دیجئے۔
ہم آپ کو ایک بار پھر صمیم قلب سے اردو محفل پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
محسن بھائی شاید میرے بارے میں کہنا چاہ رہے تھے ۔۔۔۔ عجلت میں شاید غالب لکھ دیا ۔ ;)

بالکل!
غالب کے بعد دو ہی تو بڑے شاعر ہوئے ہیں ایک ظفری دوسرے حجازی :grin:
یہ اور بات کہ لوگ ہمیں سو سال بعد تسلیم کریں گے کہ فہم انسانی کو اتنا تو وقت لگتا ہی ہے ارتقا میں :grin:
 

جیہ

لائبریرین
بالکل!
غالب کے بعد دو ہی تو بڑے شاعر ہوئے ہیں ایک ظفری دوسرے حجازی
یہ اور بات کہ لوگ ہمیں سو سال بعد تسلیم کریں گے کہ فہم انسانی کو اتنا تو وقت لگتا ہی ہے ارتقا میں

انا للہ و انا الیہ راجعون

ابھی میرے والد صاحب حیات ہوتے تو ان سے اس کا ترجمہ معلوم کر کے میں جواب ضرور ارسال کرتا ۔۔۔۔

اللہ ان کی مفرت کرے مگر سچی بات یہ ہے کہ آپ کو کچھ نہ سکھایا ۔۔۔۔۔ ہاہا
 
Top