تعارف السلام علیکم اردو محفل

ظفری

لائبریرین
بالکل!
غالب کے بعد دو ہی تو بڑے شاعر ہوئے ہیں ایک ظفری دوسرے حجازی :grin:
یہ اور بات کہ لوگ ہمیں سو سال بعد تسلیم کریں گے کہ فہم انسانی کو اتنا تو وقت لگتا ہی ہے ارتقا میں :grin:

کیا خوب ترجمانی کی ہے آپ نے محسن بھائی دو بڑے شاعروں کی ۔۔۔۔ :grin:
آخر آپ دیکھیں تو غالب کی قدر بھی اس کے مرنے کے بعد ہوئی ۔۔۔۔ کم از کم ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ کوئی ہم کو ہماری زندگی میں سراہ دے ۔ :grin:
 
جیہ

پشتو کہاوت ہے۔ "آپ مرے نہیں ، ہم روئے نہیں
 
ظفری

لائبریرین
اللہ ان کی مفرت کرے مگر سچی بات یہ ہے کہ آپ کو کچھ نہ سکھایا ۔۔۔۔۔ ہاہا

یہ واقعی تلخ حقیقت ہے کہ والد صاحب نے بھی اسکا اقرار کیا تھا کہ ہم نے ( ماں باپ ) غلطی کی کہ اپنی اولادوں کو پشتو نہیں سکھائی ۔ میری نانی آج بھی میری امی سے لڑتی ہیں کہ تم کو اپنی سوسائٹی کی پڑی تھی اور آج تمہاری اولاد اپنی مادری زبان سے اجنبی ہے ۔ :(
 
جیہ

لائبریرین
ایسی بات نہ کریں۔ اللہ نہ کرے کہ آپ مرجائے۔ میرا دل پہلے سے ہی دکھی ہے آپ اور دکھی کر رہے ہیں۔

اور ہاں یہ آزاد صاحب کا دھاگہ ہے۔ ہم نے نے بیچ میں گپ شپ شروع کری ہے
 
محسن حجازی

محفلین
پشتو کی کہاوتیں بھی اب کمال ہیں۔
اب اس کہاوت سے تو یہ مننطقی نتیجہ برآمد ہوتا ہے کہ آپ رو رہی ہوں تو ہم تو مر گئے :grin:
اس لیے ہنستی مسکراتی رہئیے۔
 
ظفری

لائبریرین
میرا مقصد آپ کو سنجیدہ و رنجیدہ کرنے کا نہیں تھا۔ :(

نہیں میں رنجیدہ نہیں ہوا ۔۔ مگر میں اپنی والد کی ان قربانیوں کو جانتا ہوں جو اس شخص نے ہمارے لیئے دیں ۔ اس لیئے میں یہ نہیں سمجھتا کہ اس نے ہم کو پشتو نہیں سکھاکر کوئی غلطی کی ۔۔۔۔ بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ وہ اس کے بدلے ہم کو بہت کچھ ہمیں دے گیا ۔
 
ظفری

لائبریرین
ایسی بات نہ کریں۔ اللہ نہ کرے کہ آپ مرجائے۔ میرا دل پہلے سے ہی دکھی ہے آپ اور دکھی کر رہے ہیں۔

اور ہاں یہ آزاد صاحب کا دھاگہ ہے۔ ہم نے نے بیچ میں گپ شپ شروع کری ہے

اللہ نہ کرے کہ آپ دکھی ہوں ۔۔۔۔۔ مگر بات کیاہے کہ دکھ سب کے مشترک ہوتے ہیں ۔ بس نوعیت مخلتلف ہوتی ہے ۔۔۔۔
اور ہاں جویریہ بی بی ۔۔۔۔ آپ نے سنجیدہ باتوں کو کب سے گپ شپ سمجھنا شروع کر دیا ۔ ;)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

خورشید صاحب ، اردو محفل میں خوش آمدید !

--------------------

اور الجھا کے رکھ دیا آپ سب نے :) خورشید صاحب کہیں گے میرا تعارف کہیں گم ہی ہو گیا ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نہیں میں رنجیدہ نہیں ہوا ۔۔ مگر میں اپنی والد کی ان قربانیوں کو جانتا ہوں جو اس شخص نے ہمارے لیئے دیں ۔ اس لیئے میں یہ نہیں سمجھتا کہ اس نے ہم کو پشتو نہیں سکھاکر کوئی غلطی کی ۔۔۔۔ بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ وہ اس کے بدلے ہم کو بہت کچھ ہمیں دے گیا ۔

السلام علیکم

پروفیسر ظفری ، اپنے والد کا ذکر اتنے اچھے الفاظ میں کیا ہے آپ نے ۔ اگر ہوسکے تو وقت نکال کر مزید بھی لکھیں الگ سے ان کے بارے میں ۔

ظفری

لائبریرین
السلام علیکم

پروفیسر ظفری ، اپنے والد کا ذکر اتنے اچھے الفاظ میں کیا ہے آپ نے ۔ اگر ہوسکے تو وقت نکال کر مزید بھی لکھیں الگ سے ان کے بارے میں ۔

انشاءاللہ کبھی ضرور لکھوں گا شگفتہ جی ۔۔۔کہ نہ جانے کیوں ابھی ایموشنل ہوگیا ہوں ۔ ویسے شمشاد بھائی بتائیں گے کہ میں نے یہاں‌محفل پر ان کے ایک دو واقعات کہاں لکھیں ہیں ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ضرور لکھیے گا پروفیسر ظفری ، والدین کا ذکر یقینی طور پر ایموشنل کر دیتا ہے ۔ ششماد بھائی آپ کو یاد ہو تو ربط بتائیں پلیز۔

شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید خورشید آزاد۔۔ افسوس کہ یہ موضوع کہیں سے کہیں چلا گیا۔ اب میں واپس آپ کی پہلی پوسٹ پر آتا ہوں، اور حیران ہوں کہ ’آپ امید سے ہیں!!!!‘
 
شمشاد

لائبریرین
اللہ خیر کرئے، اعجاز بھائی آپ نے بھی کہاں سے جا پکڑا، ویسے میں بھی پوچھنا چاہ رہا تھا کہ خورشید تو آزاد ہی ہوتا ہے، کبھی کوئی خورشید کو بھی قید کر سکا ہے۔
 
محسن حجازی

محفلین
اللہ خیر کرئے، اعجاز بھائی آپ نے بھی کہاں سے جا پکڑا، ویسے میں بھی پوچھنا چاہ رہا تھا کہ خورشید تو آزاد ہی ہوتا ہے، کبھی کوئی خورشید کو بھی قید کر سکا ہے۔

ہمارے ہاں خورشید انجم ماہتاب سحر نسیم سب کو قید کرنے کی ریت ہے۔:(
دو چار آفتاب تو اب بھی نظربندی میں ہیں۔
بعد میں ہم ان کو مناسب قیمت پر ایکسپورٹ کر دیتے ہیں۔ :rolleyes:
اعجاز انکل والی بات ہم نے بھی پکڑی لیکن مہر بلب رہے کہ یار لوگ کہیں گے حجازی صاحب سے پیٹ چھپانے کا کیا فائدہ؟
 
الف نظامی

لائبریرین
اردو محفل پہ خوش آمدید! خورشید آزاد۔
غالب کا مصرع تھا ۔
مشکل ہے زبس کلام میرا اے دل
سُن سُن کے اسے سخنورانِ کامل
آساں کہنے کی کرتے ہیں فرمائش
گویم مشکل و گر نگویم مشکل

میں نے مصرع غلط لکھا تھا
غالب نے یہ مصرع شاید اپنے دوست مولانا فضل حق خیرآبادی کی وجہ سے لکھا ہوگا جنہوں نے انہیں اپنے کلام کو سہل کرنے کا کہا تھا۔
 
Top