تعارف السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

لیکن شمشاد ایک اچھا اضافہ ہیں ۔۔ ایم اے کی طالبہ وہ بھی اردو ادب میں ۔۔ فورم کی شان بڑھے گی ورنہ مجھ سے نیم خواندہ بندوں کے ساتھ کب تک نبیل ، آپ اور ہمنوا اسے کھینچیں گے ۔۔۔ کم ازکم اور کچھ نہیں تو مستند مضامین اور اچھی شاعری (لیلٰی مجنوں سے پاک) پڑھنے کو ملے گی ۔۔۔

محترمہ آپ کو پھر سے خوش آمدید ۔۔۔ کہ کچھ ہمیں بھی سکھائیں اردو کے حوالے سے

وسلام
ارے بھیا الحمداللہ میں اچھا اضافہ تو ضرور ہوں مگر آپ کا شمار تو اساتذہ میں ہوتا ہے:)یہ تو آپ کا بڑا پن ہے جو آپ نے یہ سب کہا ۔
 
طالوت

محفلین
ارے بھیا الحمداللہ میں اچھا اضافہ تو ضرور ہوں مگر آپ کا شمار تو اساتذہ میں ہوتا ہے:)یہ تو آپ کا بڑا پن ہے جو آپ نے یہ سب کہا ۔
ارے بہنا آپ کو کچھ غلط فہمی ہو گئی اس لفظ کو خارج کر دیں کیوں اپنی اورہماری ہنسی اڑوائیں گی ۔۔۔ ہمارے لیئےتو خیر کوئی نئی بات نہیں لیکن آپ کے لیئے ہم یہ مناسب نہیں سمجھتے
وسلام
 
طالوت

محفلین

ارے جناب آپ کہاں غائب ہیں آپ نے بتایا نہیں گجرات میں کہاں سے اب کہاں کیوں اور کیسے اور یہ آبی ٹوکول سے کیا مراد ہے ؟
وسلام
 
پپو

محفلین
پپو آپکو خوش آمدید کہتا ہے ثوبیہ ناز جی نجانے کیوں اتنی دیر ہوگئ چلیں‌ دیر آئے درست آئے
 
آصف شفیع

محفلین
کیا میرا تعارف ہے؟
اک عام سی لڑکی ہوں
اک عام سی صورت ہے
اک نام ہے یونہی سا
آنگن میں کہیں تنہا
بچپن وہی بچہ سا
تکیے کے تلے رکھا
سپنا وہی کچا سا
کیا میرا تعارف ہے
لیکن یہ میرے لفظ
شاید کہ یہی ہوں میں

کیا خوب تعارف ہے
اک "عام سی لڑکی" کا
سپنوں میں جو رہتی ہے
اور شعر بھی کہتی ہے
الفاظ کے جادو سے
محفل میں وہ آپ اپنی
پہچان کراتی ہے
کیا عام سی لڑکی ہے؟
 
مغزل

محفلین
ان دنوں کچھ مصروفیت ہے اور نیٹ کا مسئلہ بھی اپنی جگہ ہے
میری بات ہوئی تھی ۔۔ جلد آئے گی ۔۔ انشا اللہ
 
پلٹ کر آنے سے، ذوالفقار عادل کا ایک شعر یاد آیا۔
جانے والے لوٹ کر آتے نہیں
ہم ہی تھے جو آگئے بارِ دگر
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
میں کوئی گیا وقت تو نہیں جو آ نہ سکوں :)
بس کچھ مصرو فیات حائل رہتی ہیں
 
فاتح

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
میں کوئی گیا وقت تو نہیں جو آ نہ سکوں :)
بس کچھ مصرو فیات حائل رہتی ہیں

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
ثوبیہ صاحبہ! حیرت ہے کہ اردو ادب کی طالبہ ہو کر بھی مسکین اشعار کے ساتھ اتنا برا سلوک:grin: روحِ غالب کا اضطراب کچھ کم کرنے کو اصل مصرع درج کر رہا ہوں:
میں گیا وقت نہیں ہوں کہ پھر آ بھی نہ سکوں

اعتراضات اٹھانے کی ہماری عادت پرانی ہے۔ یوں بھی حضرت غالب نے انہی اشعار میں فرمایا تھا:
بات کچھ سر تو نہیں ہے کہ اٹھا بھی نہ سکوں​
 
محترم بھائی
بات کچھ یوں ہے کہ میں عام بات بھی لکھوں نہ تو لگتا ہے کہ شعر لکھ رہی ہوں جبکہ ایسا نہیں ہے
 
Top