تعارف السلام علیکم و رحمتہ اللہ، تعارف: نوید رزاق بٹ

محترم انتطامیہ اور اراکین،

السلام علیکم و رحمتہ اللہ

امید ہے آپ سب خیر و عافیت سے ہوں گے انشاءاللہ۔ آج ہی اردو محفل میں شمولیت اختیار کی ہے، اور ایک خود کار پیغام کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے یہاں اپنا مختصر تعارف پیش کر رہا ہوں۔

میرا نام نوید رزاق بٹ ہے۔ تعلیم پی ایچ ڈی (میتھیمیٹکس) ہے، اور میں پیشے کے اعتبار سے یونیورسٹی لیکچرر ہوں۔ عمر کے مختلف حصے پاکستان، مشرقِ وسطی، اور یورپ میں گزرے اور فی الحال سویڈن کی ایک یونیورسٹی سے منسلک ہوں۔ پاکستان میں میرا تعلق لاہور سے ہے۔ سائنسی ریسرچ اور تدریس کے علاوہ کچھ شاعری کا بھی شوق ہے ۔

امید ہے کہ یہاں سب ساتھیوں کی پوسٹس سے مستفید ہونے اور شیئر کرنے کا موقع ملے گا انشاءاللہ۔

والسلام
نوید۔
 
خوش آمدید
امید واثق ہے کہ آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گذرے گا اور آپ بزرگوں سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا ۔۔۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
ریاضی میں تو میں مشکل ہی سے پاس ہو پاتا تھا ابھی بھی مجھے ڈر لگتا ہے اس سبجیکٹ سے۔۔۔ بہت
الحمدللہ میں نے جب تک ریاضی پڑھی ہے، ایڑی چوٹی کا زور لگا کر 90٪ سے زیادہ ہی نمبر لیئے ہیں، پر ایسا مضمون بندہ پڑھ ہی کیسے لے جس میں ساری جان لگا دینی پڑے۔
اففف میری بہن کی کتابیں خوفناک ہیں۔۔۔
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
محترم انتطامیہ اور اراکین،

السلام علیکم و رحمتہ اللہ

امید ہے آپ سب خیر و عافیت سے ہوں گے انشاءاللہ۔ آج ہی اردو محفل میں شمولیت اختیار کی ہے، اور ایک خود کار پیغام کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے یہاں اپنا مختصر تعارف پیش کر رہا ہوں۔

میرا نام نوید رزاق بٹ ہے۔ تعلیم پی ایچ ڈی (میتھیمیٹکس) ہے، اور میں پیشے کے اعتبار سے یونیورسٹی لیکچرر ہوں۔ عمر کے مختلف حصے پاکستان، مشرقِ وسطی، اور یورپ میں گزرے اور فی الحال سویڈن کی ایک یونیورسٹی سے منسلک ہوں۔ پاکستان میں میرا تعلق لاہور سے ہے۔ سائنسی ریسرچ اور تدریس کے علاوہ کچھ شاعری کا بھی شوق ہے ۔

امید ہے کہ یہاں سب ساتھیوں کی پوسٹس سے مستفید ہونے اور شیئر کرنے کا موقع ملے گا انشاءاللہ۔

والسلام
نوید۔
بہت خوب۔۔۔ خوش آمدید!
ریاضی کا میں بھی سدا طالب علم ہوں۔ آپ کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی!!
 
Top