تعارف السلام علیکم و رحمتہ اللہ، تعارف: نوید رزاق بٹ

قیصرانی

لائبریرین
سر سویڈن کے جنوب میں ایک یونیوسٹی ٹاون ہے 'لُونڈ' نامی۔ ڈنمارک کے بہت قریب ہے۔
جی میں سمجھ گیا۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں اتفاق سے دنیا کی ایک سب سے پرانی چیز بھی دریافت ہوئی تھی :)
مذاق برطرف، آپ سے مل کر خوشی ہوئی :) باقی سر ور دور رکھیئے، آپ مجھ سے زیادہ تعلیم یافتہ ہیں :)
 
ریاضی کے کس شعبہ سے تعلق ہے۔ کچھ بتائیے۔ :)
عثمان بھائی میتھیمیٹکل سٹیٹسٹکس میرا شعبہ ہو اور میں اسے زیادہ اپلائیڈ تحقیق کے لیے استعمال کرتا ہوں، مثلا کسی نظام کی ماڈلنگ اور اس سے پیدا ہونے والے سگنل وغیرہ کی خصوصیات یا تلاش۔
 
عثمان

محفلین

بہت خوب!
امید ہے آپ اپنے کام سے متعلق کچھ نہ کچھ یہاں شئیر کرتے رہیں گے۔ :)
 
محفل میں خوش آمدید جناب، شاعری سے کس حد تک لگاؤ ہے؟ شعر کہتے ہیں یا محض ہمیں داد دینے کے لیے محفل کو شرفِ آمد بخشا ہے؟! :) :)
ہاہاہا، ضرور داد دیں گے انشاءاللہ خوب :)۔ جی، شعر کہتا بھی ہوں مگر بہت زیادہ نہیں۔ جب کوئی معاشرتی پہلو زیادہ تنگ کرے تو کچھ لکھ لیتا ہوں۔
 
آپ ہمارے فلک شیر صاحب والے شعر کہتے ہیں، یا وہ شعر جو مادرپدر آزاد اور پابند بحر ہوتے ہیں وہ؟ :) :)
 
فلک شیر

بطلانِ تہمت کو حاضر ہیں قبلہ :)
کس نے ہم پہ شاعری کا الزام لگایا۔
نوید بھائی، یہ شاعر بھی خود، ہمسایہ بحر بھی خود، پابند بحور شاعری کے پابند بھی خود ..................بس ایک شے کے پابند نہ ہیں ۔
وہ آپ خود ان سے پوچھ لیں۔ :)
 
ہاہا، اب یہ تو علم نہیں کہ فلک شیر صاحب کونسے اشعار کہتے ہیں :)۔ میرا سلسلہ کچھ مکس ہی ہے، کچھ آزاد نظمیں ہیں اور کچھ پابند نظمیں اور غزلیات۔
 
بطلانِ تہمت کو حاضر ہیں قبلہ :)
کس نے ہم پہ شاعری کا الزام لگایا۔
نوید بھائی، یہ شاعر بھی خود، ہمسایہ بحر بھی خود، پابند بحور شاعری کے پابند بھی خود ..................بس ایک شے کے پابند نہ ہیں ۔
وہ آپ خود ان سے پوچھ لیں۔ :)
اتنی جلدی پوچھتے ہوئے ڈر ہی لگتا ہے، انشاءاللہ کچھ وقت میں پوچھ لیں گے (یا اندازہ ہو جائے شاید خود ہی :) )
 
اس کا شاید ابھی ہمیں بھی علم نہیں! ویسے وقت، تنظیم، اور لڑکی کا پابند تو نہیں ہوں کم از کم! :) :)
 
Top