مہدی نقوی حجاز
محفلین
زبردست حضور، کچھ تخلیقات ضرور شریک کیجیے گا!ہاہا، اب یہ تو علم نہیں کہ فلک شیر صاحب کونسے اشعار کہتے ہیں ۔ میرا سلسلہ کچھ مکس ہی ہے، کچھ آزاد نظمیں ہیں اور کچھ پابند نظمیں اور غزلیات۔
زبردست حضور، کچھ تخلیقات ضرور شریک کیجیے گا!ہاہا، اب یہ تو علم نہیں کہ فلک شیر صاحب کونسے اشعار کہتے ہیں ۔ میرا سلسلہ کچھ مکس ہی ہے، کچھ آزاد نظمیں ہیں اور کچھ پابند نظمیں اور غزلیات۔
ہاہاہا، عموما جب کوئی شادی کا پوچھتا ہے تو ایک مسکین سی شکل بنا لیتا ہوں۔ کنوارے سمجھتے ہیں کہ نہیں ہوئی اور شادی شدہ سمجھتے ہیں کہ ہو گئی ۔ ویسے الحمدللہ شادی شہدا میں شامل ہوں ۔یہ بتائیں کہ شادی شہداؤں میں شامل ہیں کہ ابھی آزادی کے دن گزار رہے ہیں۔
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہمحترم انتطامیہ اور اراکین،
السلام علیکم و رحمتہ اللہ
امید ہے آپ سب خیر و عافیت سے ہوں گے انشاءاللہ۔ آج ہی اردو محفل میں شمولیت اختیار کی ہے، اور ایک خود کار پیغام کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے یہاں اپنا مختصر تعارف پیش کر رہا ہوں۔
میرا نام نوید رزاق بٹ ہے۔ تعلیم پی ایچ ڈی (میتھیمیٹکس) ہے، اور میں پیشے کے اعتبار سے یونیورسٹی لیکچرر ہوں۔ عمر کے مختلف حصے پاکستان، مشرقِ وسطی، اور یورپ میں گزرے اور فی الحال سویڈن کی ایک یونیورسٹی سے منسلک ہوں۔ پاکستان میں میرا تعلق لاہور سے ہے۔ سائنسی ریسرچ اور تدریس کے علاوہ کچھ شاعری کا بھی شوق ہے ۔
امید ہے کہ یہاں سب ساتھیوں کی پوسٹس سے مستفید ہونے اور شیئر کرنے کا موقع ملے گا انشاءاللہ۔
والسلام
نوید۔
جی کاشفی بھائی، پھر فیس بک نے قبضہ کر لیا وقت پر ۔ بہت برس بعد آپ سے بات ہو رہی ہے۔ سلامت رہیںوعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ
خوش آمدید جناب۔۔۔ این آر بی بھائی۔۔
آپ، نعیم بھائی اور آبی ٹو کول بھائی سب ساتھ ساتھ ہوتے تھے ناں۔۔وہاں۔۔
خوشی ہوئی ادھر دیکھ کر۔۔
خوش و خرم رہیں ہمیشہ۔۔۔ آمین
بے حد شکریہ اسامہ بھائیوعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
اردو محفل پر خوش آمدید۔