اکتوبر کا تعلق جذبات سے کیا ہے ۔۔؟
آفتاب اور سیمی کا تعلق ۔۔؟
خودکشی ، معاشرے اور افراد کی مثلث ۔۔؟
امجد اور انجیلا ۔۔؟
قیوم اور سیمی ۔۔۔؟
محبت اور گدھ ۔۔؟
گدھ اور قیوم ۔۔؟
قیوم کے والدین اور ماما منظور ۔۔؟
عابدہ اور سیمی ۔۔؟
ہم سب کچھ سمجھتے ہیں مگر جو نہ سمجھنا چاہیں کوئی ہمیں سمجھا نہیں سکتا جن رشتوں کو ہم خود بے نام رکھنا چاہیں انہیں کون نام دے گا ۔۔؟ جبکہ ہم جانتے ہیں کہ یہ رشتے کیا ہیں اور کیوں ہیں مگر ہمیں کیا ۔۔؟ اور کیوں ۔۔؟
امید ہے سمجھ آگئی ہوگی ۔۔ اگر نہیں آئی تو ایک بار اور پڑھ کے اس ناول کو خود پہ طاری کرکے دیکھیں سمجھ آجائے گی ۔۔۔؟
بینا معذرت خواہ ہوں آپ کے تعارفی تھریڈ کو لیکچر ہاؤس بنا ڈالا
بہت خوب بھائی ،اتنا اچھا تجزیہ کیا ہے آپ نے ۔ ایسے لیکچر بالکل بور نہیں کرتے ۔ مجھے تو خود صحت مندانہ بحث بہت پسند ہے جو برائے تعمیر ہو نہ کہ برائے تنقید ۔