اگر ہم نہیں پڑھتے تو ہم گیارویں میں کیسے پڑھتے ہیں
جی "علی پور کا ایلی" کو آپ بیتی کہنا زیادہ مناسب ہو گا ۔۔۔
عمیرہ احمد کے ناول چند ایک پڑھے ہیں میں نے اور اسلیئے کہا تھا کہ مقصدیت سے انکار نہیں ۔۔ بشرٰی سعید کا ناول "جذام" میرے پسندیدہ ناولوں میں سے ایک ہے ۔۔۔۔۔۔۔
جاسوسی ناول لکھنے والوں میں بے شک اشتیاق احمد کی یہ خصوصیت انھیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہے کہ وہ اخلاقی تربیت کا اہتمام بھی کرتے ہیں ۔۔۔ ویسے کافی عرصہ ہوا انھیں پڑھے ہوئے ورنہ ایک وقت تھا کہ ہزار ہزار صفحوں کے "خاص نمبر" پڑھا کرتے تھے ۔۔۔
موصوف اب بھی لکھتے ہیں یا نہیں ؟
اور اگر کوئی برقی لائبریری بنا رکھی ہو تو شئیر کیجیئے گا ضرور ۔۔۔
وسلام
نہیں پڑھتی نا ہم دونوں ہی نہیں پڑھتے یہی تو مسئلہ ہے ورنہ کیا ہی بات ہوتی
ہم دونوں پڑھتی ہیں فرسٹ ائیر میں ہیں
السلام علیکم بینا ، اردو محفل میں خوش آمدید ! کتاب اور اردو ادب سے آپ کی دلچسپی جان کر خوشی ہوئی ۔
غالب نے کہا تھا
کچھ تو دے اے فلکِ نا انصاف
آہ و فریاد کی رخصت ہی سہی
بینا جی ہم نے آپ کو ویلکم کیا تھا
غالب نے کہا تھا
کچھ تو دے اے فلکِ نا انصاف
آہ و فریاد کی رخصت ہی سہی
بینا جی ہم نے آپ کو ویلکم کیا تھا
بہت بہت بہت شکریہ خوش آمدید کیلئے ۔اور بہت بہت معزرت لیٹ شکریہ کیلئے لیکن آپ سے بات کرنا چاہتی تھی اس لیئے صرف شکریہ پر کلک نہیں کیا ۔
آپ بتائیں کہ ناول پڑھنا پسند ہے یا کہ نہیں ۔اور کن سائیٹس پر آپ جاتی ہیں ۔
ارے بھئی معذرت کی کوئی بات نہیں۔ میں بھی آپ سے بات کرنا چاہ رہی تھی۔ میں زنانہ ناول نہیں پڑھتی ہاں البتہ بہت سے ناول پڑھ رکھے ہیں۔ زنانہ ناول میں صرف رضیہ بٹ کے چند ناول پڑھے ہیں۔ عمیرہ احمد کو ابھی تک نہیں پڑھا۔ خواتین ناول نگاروں میں بانو قدسیہ بہت پسند ہے ، ان کا ناول "راجہ گدھ" کوئی 4 مرتبہ پڑھا ہے ۔ مزید پڑھنے کی ہوس ہے۔
محفل کے علاوہ، صرف جنگ اور بی بی سی وزٹ کرتی ہوں، اتنی سرفنگ نہیں کرتی۔
بینا آپ سے مل کر واقعی خوشی ہو رہی ہے
کچھ باتیں سمجھتے ہوئے بھی نا سمجھنا بہتر ہوتا ہے اور کچھ رشتے نہ سمجھتے ہوئے بھی سمجھ پر حاوی ہوتے ہیں