الطاف جنوبی افریقہ فرار ہونے میں ناکام

لندن:پاکستان کی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کو لندن سے جنوبی افریقہ جانے سے روک دیا گیا ہےفرار کی کوشش کو عمران فاروق کیس سے جوڑا جارہا ہے۔

برطانوی اخبار لندن پوسٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین جنوبی افریقہ جانا چاہتے تھے مگر ہیتھروائرپورٹ کے حکام نے انہیں جانے سے روک دیا۔

اخبار نےلکھا ہے کہ ایئر پورٹ پر حکام نے جب الطاف حسین سے ملک چھوڑنے کی وجوہات معلوم کی تو ان کا کہنا تھاکہ وہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر لندن سے جنوبی افریقہ جانا چاہتے ہیں جس پر حکام نے انہیں کہا گیا کہ برطانیہ میں انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

لندن پوسٹ نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ متحدہ کے قائد بریکشائر کاونٹی کے قر یب واقع”ریکس ہم“ کے علاقے میں چند روز سے روپوش تھے اور انہیں پرائیوٹ ٹیکسی میں ہیتھرو ائرپورٹ کے پاس روکا گیا جب کہ الطاف حسین نے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو بتایا کہ وہ برطانیوی شہر ی ہے۔

اخبار نے ذرائع کے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کے باہر جانے کی کوشش ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کا کیس ہوسکتاہے کیونکہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے چند دن قبل لندن میں ایم کیو ایم کے دفتر سمیت 2 مقامات پر چھاپے مارے تھے جس میں 35 پولیس افسران نے آپریشن میں شرکت کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق 22 اگست کوکولمبو سری لنکا سےپاکستان آنے والے 2دہشت گردوں کو جنہیں کراچی ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ان کا تعلق ایم کیو ایم سے تھا جو کہ عمران فاروق کے قتل میں ملوث تھے جن کو برطانوی حکام کی جانب سے خبردینے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

اخبار کو موصول ہونے والی اطلاعات میں مزید بتایا گیا کہ کراچی ائیر پورٹ سے گرفتار ہونے والے خالد شمیم نے ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی ہیں جن میں جنوبی افریقہ سمیت کئی ملکوں قائم ٹارگٹ کلنگ سیل کے بارے میں بھی انکشاف کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل لندن پولیس نے عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت کا دعویٰ کیا تھا جب کہ ایم کیو ایم کے قائد 1992ء سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور انہیں وہاں کی شہریت بھی حاصل ہے ۔


http://www.thenewstribe.com/urdu/?p=77789
 

عسکری

معطل
یہ اہم خبر اب تک بڑے نیوز چینلز پر کیوں نشر نہیں ہوئی ۔ :confused:
ان کو آگے روزی روٹی بھی کرنی ہے اور آپ تو جانتے ہیں بھائی کی شان میں گستاخی کی سزا پیک ہو کر ملتی ہے ہہہہہہہہہہہہہہہ

Bori-Band-Lash1.gif
 

ظفری

لائبریرین
جس طرح کی منظر کشی کی جارہی ہے ۔ اس سے تو ظاہر ہوتا ہے کہ ایم کیو ایم کا سورج ڈوبنے والا ہے ۔ پھر کسی کو ڈرنے کی کیا ضرورت ہے ۔ :confused:
 

مہوش علی

لائبریرین
یہ "لندن پوسٹ" بذات خود جھوٹا اخبار ہے۔ اس اخبار کی ویب سائیٹ کا پہلا آئ پی ایڈریس لاہور کا تھا۔ (یعنی لاہور سے بیٹھ کر کوئی متحدہ دشمن شخص اس لندن کے اخبار کو چلا رہا تھا)۔
پکڑے جانے پر آئی پی ایڈریس اب برطانیہ کا کر لیا ہے، مگر اصلیت کھل چکی ہے۔

افسوس ہے ہمارے مذہبی طبقات ہزاروں بار پڑھتے ہیں کہ جب کوئی فاسق و فاجر کوئی خبر لائے تو اسکی تحقیق کر لیا کرو۔ مگر جن صاحب نے اس تھریڈ کو شروع کیا ہے، وہ ۔۔۔۔۔ اور بہت سے دیگر لوگ سب سے پہلے امت اخبار اور لندن پوسٹ جیسے اخبارات کی خبروں پر آمنا صدقنا کہتے ہوئے ایمان لا رہے ہوتے ہیں۔ اس وقت قرآن بھی انکا کچھ نہیں بگاڑ پاتا اور وہ دل و جان سے ان جھوٹی تہمتی خبروں کی اشاعت پر لگے ہوتے ہیں۔

صرف ایک لندن پوسٹ پر ہی موقوف نہیں، بلکہ بہت سے اخبارات نے متحدہ دشمنی میں پوری کہانی مکمل جزئیات کے ساتھ بنا لی ہے جس کے مطابق پاکستانی ایجنسیز نے دو طالبعلموں کو سری لنکا سے واپسی پر گرفتار کیا ہے ۔۔۔۔ ان دو کا طالبعلموں کا تعلق متحدہ سے بھی بنا دیا گیا ہے ۔۔۔۔ اور دیگر تمام تفصیلات بھی بیان ہو گئی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔

مگر یہ کیا ۔۔۔۔

مگر رحمان ملک صاحب کا بیان آیا ہے کہ یہ سب کچھ جھوٹ ہے اور پاکستانی ایجنسیز نے کسی طالبعلم کو گرفتار نہیں کیا ہے۔

مگر کیا کیا جائے کہ امت اخبار اور لندن پوسٹ جیسے اخبارات بہت ڈھیٹ ہیں۔ ایک کیا انکے سینکڑوں جھوٹ پکڑے جا چکے ہیں، مگر یہ دھڑلے سے اپنی جھوٹی کہانیاں شائع کرنے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

اور جس طرح مکمل جزئیات کی تفصیل کے ساتھ امت اخبار اور لندن پوسٹ والوں نے یہ کہانی شائع کی ہے، اور پورا کا پورا کیس ہی حل کر دیا ہے ۔۔۔۔۔ اسکے بعد لندن پولیس والے تو پاگل لگتے ہیں جو کہ ابھی تک اس کیس پر سر پٹخ رہے ہیں۔

اب یا تو لندن پولیس والے بہت بڑے پاگل ہیں ، یا پھر امت اخبار اور لندن پوسٹ والے بہت بڑے فاسق و فاجر و کذاب۔

فیصلہ ہمیں کرنا ہے کہ ان فاسقوں کی خبروں پر آنکھیں بند کر کے ایمان لے آئیں اور کسی پر جھوٹی تہمتوں کی بھرمار کر دیں، یا پھر صبر کریں اور خبر کی تحقیق کے بغیر کسی پر جھوٹا بہتان نہ باندھیں۔

پچھلے عرصے میں پاکستانی میڈیا اور خصوصا ان رائیٹ ونگ میڈیا کے اتنے جھوٹ دیکھے ہیں کہ مشکل ہے کہ ان پر یقین کیا جائے۔ متحدہ کے خلاف اس جھوٹے پروپیگنڈوں اور تہمتوں کا آغاز جناح پور کے جھوٹے الزام سے ہوا ۔۔۔۔ پھر میجر کلیم کیس کا جھوٹا الزام عائد ہوا ۔۔۔۔ پھر حکیم سعید کے قتل کا جھوٹا الزام لگایا گیا (اللہ کے فضل سے میجر کلیم کیس اور حکیم سعید کیس عدالت میں گئے اور انہوں نے میجر کلیم کیس میں متحدہ مخالفین کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا کہ انہوں نے متحدہ پر جھوٹا الزام لگایا تھا ، اور حکیم سعید کیس میں بھی متحدہ کو مکمل طور پر بری کیا)۔

اور حال میں دو ہزار طالبات کا لال مسجد میں گڑھے ہونے کا جھوٹ بولا گیا اور رائیٹ ونگ اس قابل تھا کہ پاکستان کی اکثریت نے اتنے بڑے جھوٹ پر یقین کر لیا۔ آج پانچ سال گذرنے کے بعد بھی ایک طالبہ کی لاش ملی، ۔۔۔۔ اور ان دو ہزار طالبات کی لسٹ کو تو چھوڑئیے، آج تک رائیٹ ونگ کی طرف سے ایک طالبہ کا نام بھی پیش نہیں کیا جا سکا کہ وہ غائب ہے۔
 
یہ لندن پوسٹ لاہور سے چل رہا ہے۔ اس نام نہاد لندن پوسٹ کو پہلے بھی ایک خبر پر بے نقاب کیا گیا تھا ۔حقیقت جانے کیلئے دوبارہ یہ وڈیو دیکھئے۔


اس خبر کو جھوٹا ثابت کرنے کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ اگر یہ خبر سچی ہوتی تو تمام میڈیا پر آتی۔ جھوٹوں پرلعنت بے شمار
 
ویسے معاملہ پراسرار لگتا ہے۔ ایم کیو ایم تو تردید کرتی ہے-

میری ذاتی رائے میں اس قتل میں ائی ایس ائی ملوث ہے یا پاکستانی خفیہ ایجینسی۔ ان ہی کا یہ اسٹائل ہے کہ مارو اور قتل کا الزام لواحقین پر دھر دو۔
 
السلام علیکم!
ویسے رحمان ملک کے بارے میں ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ یہ پیدائشی جھوٹا ہے اور جھوٹ بھی ایسا بولتا ہے کہ ہاتھ میں سیب ہو تو کہتا ہے نہیں کیلا ہے
 

اظفر

محفلین
الطاف بھائی بھاگے یا نہیں ۔ البتہ ان کا ایک "کارکن" کراچی میں ہمارے فلیٹ پر آیا تھا ۔ اس نے بھتے کا تو نہیں البتہ صرف "1800" روپے فطرانے کا مطالبہ کیا ۔ اور نہ دینے کی صورت میں کہہ گیا کے آپ کے ہاں کوی چوری ہو گئی تو ہم ذمہ دار نہ ہوں۔
اس سے پہلے تک میں یہی سمجھتا تھا کہ شاید بھتے صرف پی پی پی لیتی ہے لیکن یہ اپنی جیب سے پیسے گئے تو کچھ سمجھ آیا ۔۔۔
 

mfdarvesh

محفلین
استغفراللہ۔۔۔
بہت افسوس ہوا اظفر بھائی
کدھر گئے ہیں یہ سارے متحدہ نواز، کوئی تو اس پہ بھی تو تبصرہ کرے، اب تو محفلین بھی متائثرین میں شامل ہوگئے ہیں
 
1800 روپے کا بھتہ؟ ہا ہا ہا
بھائی جان کا صدقہ سمجھو
ویسے بھتے کامطلب کروڑوں روپے ہوتا ہے۔
اپ سے "بھتہ" یعنی فطرہ لینے والا بھی کوئی معصوم ہی لگتا ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
معصوم تو خیر نہیں ہوگا ۔ مگر بندہ دیکھ کر ہی شاید بھتے کی رقم کا تقاضا کرتا ہوگا ۔ ;)
 

اظفر

محفلین
ایم کیو ایم کا کوی بھی کارکن منہ پر کبھی تسلیم نہیں کرے گا کہ یہ زکوۃ یا فطرانے کے نام پر بھتہ لیتے ہیں۔ جس نے لیا تھا اب تو وہ بھی نہیں مانے گا ۔۔۔۔
 
Top