الطاف حسین کا بانکی مون کو خط، فلسطینی علاقوں پر حملے رکوانے کا مطالبہ

الف نظامی

لائبریرین
10468677_713285228718577_959904958319448594_n.png
 

x boy

محفلین
پاکستان میں متعین فلسطینی سفیر نے کہا ہےکہ غزہ میں بے گناہ لوگ مررہے ہیں جبکہ مسلم دنیا فٹ بال دیکھنے میں مگن ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’میں اور مولانا‘‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی سفیر ولید ابو علی نے کہا کہ فلسطین پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں،اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ بمباری میں اب تک 135 سے زائد شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جب کہ اس کے برعکس مسلم دنیا فٹ بال دیکھنے میں مگن ہے لہٰذا فٹ بال کو چھوڑ کر فلسطین کی صورتحال پر غور کیا جائے۔ انہوں نے کہا نوازشریف واحد رہنما ہیں جنہوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمت کی،ہم فلسطینیوں کی حمایت پر پاکستان کے شکرگزار ہیں اور ہمیں پاکستان کی دوستی اور حمایت پر فخر ہے۔ ولید ابو علی نے گفتگو کے دوران پاکستان اور فلطسین کے حق میں نعرہ بھی لگایا۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ بمباری جاری ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت اب تک 135 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نے ہٹ دھرمی کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی عالمی طاقت انہیں غزہ پر حملے سے نہیں روک سکتی۔

ہر جگہہ مررہے ہیں فلسطین میں تو سفاکانہ خونریزی ایک صدی سے جاری کسی نے ان اسرائیلی خنزیروں کو ختم کرنے کی کوشش نہیں کی،
سب مسلم دنیا ناچ مستی میں گم، برما، افریقہ، سب جگہہ مسلمانوں کو قتل کیا جارہا ہے،
 

فلک شیر

محفلین
پاکستان کی سیاسی قیادت کو اس حوالہ سے یقیناً متحرک اور قائدانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہ بیرونی اور اندرونی ، دونوں معاملات کو سدھارنے میں ممد و معاون ہو گا۔
 
Top