الطاف حسین کا نائن زیرو کی تقریر میں عمران کے خلاف گھٹیا زبان کا استعمال

الحمد اللہ آج صبح جیو نیوز میں عمران خان کا بیان سنا اور دل بہت خوش ہوا کہ۔ عمران خان نے سیدھی اور صاف الفاظ میں کراچی میں قتل و غارت ذمہ دار الطاف صاحب کو ٹھرایا۔۔ حتی کہ ان کی پاڑٹی کی جو خاتون مار دی گی ہیں اس کا الزام بھی اسی شخص پر لگایا۔۔۔
 
میرا نہیں خیال کہ یہ بندہ شراب وغیرہ پی کر ایسے خطاب کرتا ہے۔۔مجھے تو اب یہ یقین سا ہوچلا ہے کہ موصوف اپنی نارمل زندگی میں کچھ اسی قسم کے واقع ہوئے ہیں۔۔۔ہاں البتہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ سننے والے کسی مدہوشی یا بے ہوشی کے عالم میں ضرور ہوتے ہیں۔۔کیونکہ ہوش و حواس میں رہتے ہوئے اس قسم کا ذہنی و جسمانی تشدد (کان بھی جسم کا حصہ ہیں آخر) عالمِ بے خودی میں ہی برداشت کیا جاسکتا ہے
 
محب علوی ارے میاں کیوں اپنے اور اپنے پیاروں کے پیچھے پڑ گے ہو۔۔ آپ شاید واقف نہیں ان ایم کیو ایم والوں سے ۔۔ان کا بس نہیں چل رہا نہیں تو فورم میں گھس کر آپ کو گولیوں سے چھلنی کرڈالیں۔۔۔ ۔۔۔ :wasntme:

ایم کیو ایم کے مائی باپ کے دیس میں رہ رہا ہوں اور ان کا سارا ظلم ہم وطنوں پر ہی چلتا ہے ، ان کے پر نہ جل جائے اگر یہ کسی امریکی یا برطانوی شہر کو چھیڑ کر بھی دیکھیں۔

اب بات ان کے بس پر نہیں رکے گی ، اب اس دہشت گرد اور غنڈہ گرد جماعت کو جواب دینا ہوگا اپنی دہشت گردی کا ویسے میرے رشتہ دار سارے لاہور میں رہتے ہیں اس لیے مجھے اس کی فکر نہیں کہ یہ میرے خاندان تک پہنچ سکیں گے۔ دوست ضرور ہیں مگر وہ سمجھدار ہیں اور ان کے دل کی آواز بھی تو اٹھانی ہے کہ نہیں۔
 
محب کیا ہوگیا ہے تمھیں اس تقریرکہا جاسکتا ہے کیا
اس شخص کو ذہنی علاج کی سخت ضرورت ہے

یہی تو میں کہہ رہا ہوں کہ یہ بندہ کر کیا رہا ہوتا ہے اور اس کے سننے والے کیا چیز ہیں جو ایس بیہودہ گفتار اور پھر ایسی ڈرامہ بازی سن کر غصہ میں بھی آتے ہیں ، کیا وہ بھی اسی رنگ میں رنگے ہوئے ہیں۔ پہلے انہیں بھڑکا کر اپنے ہی لیڈروں کی مرمت کروا لی اور اب ان سے معافی نامہ دینے کو بھی کہہ رہا ہے۔

کوئی عقل تہذیب ہے بھی کہ نہیں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی ، کسی کے خلاف بھی تنقید اور اختلاف ایک عام سی بات ہے مگر ایم کیو ایم جیسا کرتی رہی ہے اور اب جو کر رہی ہے وہ ناقابل برداشت اور کسی بھی قانون اور قاعدے سے باہر کی چیز ہے۔

دو دن سے کارکنوں کو مٹھیاں کھولنے ، طمانچے رسید کرنے اور "ٹھوک" دینے پر یہ بندہ ابھار رہا تھا اور کل تو حد کر دی اور اب اداکاری کی انتہاؤں کو چھونے کی کوشش کر رہا ہے ۔ فرشتوں کی کسی نے بھی بات نہیں کی مگر کھلی دہشت گردی اور غنڈہ گردی کی بات کرنے والے کی تو پکڑ ہونی چاہیے نہ۔

ایم کیو ایم کے کتنے بندے مرتے دیکھے ہیں آپ نے ، کراچی میں ایم کیو ایم مارنے والوں میں سے ہوتی ہے مرنے والوں میں سے نہیں ورنہ شہر بھر پر قبضہ نہ کر رکھا ہوتا۔
محب، ایک بات نوٹ کرو کہ شعلہ جب بجھنے پر آتا ہے تو زیادہ بھڑکتا ہے۔ مجھے ایم کیو ایم سے اختلاف سہی، لیکن مجھے یہ لگ رہا ہے کہ الطاف حسین کا پتہ کٹنےو الا ہے۔ بین الاقوامی سیاست بہت بری ہوتی ہے اور اگر آپ کی حیثیت آج باون پتوں میں اگر حکم کے اکے کی ہے تو کل کو ہو سکتا ہے کہ آپ کو دُکی کی جگہ بھی نہ ملے، کیونکہ آپ کا پتہ کٹ چکا ہوتا ہے۔ برطانیہ اور امریکہ کی بین الاقوامی سیاست میں جو تبدیلیاں دکھائی دے رہی ہیں، اس سے صاف لگ رہا ہے کہ الطاف حسین اور ایک اور "جماعت" کی اندھی حمایت اب بین الاقوامی فورم سے ہٹنے جا رہی ہے۔ اب یہ نہیں معلوم کہ اگلی منزل جنوبی افریقہ ہے کہ انڈیا، تاہم لندن سے بوریا بستر بندھ چکا :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
پیر صاحب نے 'رقت' آمیز آواز میں یہی کہا ہے۔ :D
گذشتہ رات آدھی رات کے وقت فاروق ستار نے پریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے کم و بیش یہی باتیں کیں عمران خان کی کچھ تصاویر دکھا دکھا کر ۔۔۔اور کہا کہ الطاف بھای نے نہیں کہا کہ ہم یہ سب کچھ کہیں ۔بلکہ رابظہ کمیٹی یہ سب کچھ خود کہہ رہی ہے۔
 
الحمد اللہ آج صبح جیو نیوز میں عمران خان کا بیان سنا اور دل بہت خوش ہوا کہ۔ عمران خان نے سیدھی اور صاف الفاظ میں کراچی میں قتل و غارت ذمہ دار الطاف صاحب کو ٹھرایا۔۔ حتی کہ ان کی پاڑٹی کی جو خاتون مار دی گی ہیں اس کا الزام بھی اسی شخص پر لگایا۔۔۔

سیدھی اور صاف بات ہے بھی یہی ۔ دو تین دن سے یہ اپنے بندوں کو کھلے بندوں یہی کہہ رہا تھا کہ تحریک انصاف کی جرات کیسے ہوئی ہماری بدمعاشی اور غنڈہ گردی کے باوجود ہمارے خلاف اٹھ کھڑنے ہونے کی۔ ان کے بندے مارو اور انہیں صاف سمجھاؤ کہ زندہ رہنا ہے تو خاموش رہو۔

اب حلقہ این اے 250 میں بھی بہت سے علاقوں میں جا کر گھر گھر یہ پیغام دیا گیا ہے کہ کل ووٹ ڈالنے کا انجام سوچ لینا۔
 
محب، ایک بات نوٹ کرو کہ شعلہ جب بجھنے پر آتا ہے تو زیادہ بھڑکتا ہے۔ مجھے ایم کیو ایم سے اختلاف سہی، لیکن مجھے یہ لگ رہا ہے کہ الطاف حسین کا پتہ کٹنےو الا ہے۔ بین الاقوامی سیاست بہت بری ہوتی ہے اور اگر آپ کی حیثیت آج باون پتوں میں اگر حکم کے اکے کی ہے تو کل کو ہو سکتا ہے کہ آپ کو دُکی کی جگہ بھی نہ ملے، کیونکہ آپ کا پتہ کٹ چکا ہوتا ہے۔ برطانیہ اور امریکہ کی بین الاقوامی سیاست میں جو تبدیلیاں دکھائی دے رہی ہیں، اس سے صاف لگ رہا ہے کہ الطاف حسین اور ایک اور "جماعت" کی اندھی حمایت اب بین الاقوامی فورم سے ہٹنے جا رہی ہے۔ اب یہ نہیں معلوم کہ اگلی منزل جنوبی افریقہ ہے کہ انڈیا، تاہم لندن سے بوریا بستر بندھ چکا :)

قیصرانی ، ایم کیو ایم کے پاس حمایت ہے اور میں اب بھی مانتا ہوں کہ ایم کیو ایم کے ووٹران کی تعداد شاید سب سے زیادہ ہو گی کراچی میں مگر بھئی سیاست کرو لوگوں کو خوفزدہ کیے بغیر ، مارے بغیر اور بھتہ خوری اور بندوق کے بغیر۔

دیکھتے ہیں کہ لندن سے بوریا بستر بندھتا ہے کہ نہیں مگر برطانیہ کو ایکشن تو لازمی لینا چاہیے کیونکہ الطاف حسین اس وقت برطانوی شہر ہے اور پاکستان کے دو بڑے شہروں میں تشدد کا براہ راست ذمہ دار یہ شخص ہوتا ہے۔

پاکستان میں اب سب کو یہ طے کرنا ہوگا کہ سیاست میں دہشت گردی اور غنڈہ گردی کو ختم کرنا ہوگا۔
 
ویسے کارکنان آخر میں اپنے پیر سے کس چیز کی معافی مانگ رہے ہیں؟

اس چیز کی کہ وہ عمران کے خلاف گھٹیا زبان اور نعرے لگانے میں اب تک ناکام کیوں رہے ہیں۔

اب وہ یہ تلافی کر رہے ہیں سندھ بھر میں ایک بار اپنی اصلیت دکھا کر۔
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی ، ایم کیو ایم کے پاس حمایت ہے اور میں اب بھی مانتا ہوں کہ ایم کیو ایم کے ووٹران کی تعداد شاید سب سے زیادہ ہو گی کراچی میں مگر بھئی سیاست کرو لوگوں کو خوفزدہ کیے بغیر ، مارے بغیر اور بھتہ خوری اور بندوق کے بغیر۔
اس بات سے میں بھی متفق ہوں۔ اگر پی پی پی کے اپنے اغراض و مقاصد نہ ہوتے تو عین ممکن تھا کہ ایم کیو ایم کو آج اتنی حمایت حاصل نہ ہوتی۔ ویسے بھی اگر آپ کو دو برائیوں میں سے انتخاب کرنا ہو تو آپ کم برائی کو چنیں گے۔ پاکستان میں سیاست جس کا نام ہے، وہ یہی کچھ ہے کہ کون کم برا ہے اور کون زیادہ برا؟
 
حسان خان

لائبریرین
برطانیہ کو ایکشن تو لازمی لینا چاہیے کیونکہ الطاف حسین اس وقت برطانوی شہر ہے اور پاکستان کے دو بڑے شہروں میں تشدد کا براہ راست ذمہ دار یہ شخص ہوتا ہے۔

ایک برطانوی رکنِ پارلیمان نے کل یہ ٹوئیٹ کیا تھا:
The British citizen Altaf Hussein is responsible for the murder of the woman vice-president of Imran Khan's PTI in Karachi today

ربط
 
ویڈیو کے آغاز میں الطاف حسین نے شائد نادانستگی میں ایک اہم انکشاف کردیا ہے۔۔کہتا ہے کہ :لوگوں نے مجھے پیسے بنانے والی مشین سمجھ رکھا ہے۔۔۔​
 
حسان خان

لائبریرین
مجھے یہی سمجھ میں نہیں آیا کہ اس سے الطاف بھائی کا مقصود کیا تھا؟
مقصود کچھ بھی رہا ہو، یہ دیکھئے کہ الطاف بھائی کے پاس پیسہ کہاں سے آتا ہے جو وہ ان لوگوں میں تقسیم کرتے ہیں۔۔کیا یہ عین ممکن نہیں کہ پاکستان دشمن قوتوں کی جانب سے یہ پیسہ موصوف کے ذریعے تقسیم کیا جاتا ہو تاکہ ملک میں ایک مستقل بدامنی اور عدم استحکام کی سورتحال برقرار رہے؟
 
مجھے اس چیز پر بہت حیرت ہوئی ہے کہ الطاف حسین نے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے اپنے جمع شدہ سکے بھجوائے تھے جن کی مالیت بقول ان کے اپنے، 40 لاکھ روپے کے لگ بھگ تھی (سکے گنے جا رہے تھے ان دنوں، یعنی ان کی کوئی اور حیثیت جیسا کہ نوادرات وغیرہ نہیں تھی)۔ اب اتنی مقدار میں سکے کہاں سے آئے؟ یہ بھی اچھا سوال ہے کہ الطاف حسین کا ذریعہ آمدنی کیا ہے اور اس پر ٹیکس کتنا ادا کیا جاتا ہے؟ برسوں سے کئی کئی گھنٹوں کی لائیو تقریر برطانیہ سے کی جاتی ہے، اس کی فنڈنگ کون کر رہا ہے؟
 
اس بات سے میں بھی متفق ہوں۔ اگر پی پی پی کے اپنے اغراض و مقاصد نہ ہوتے تو عین ممکن تھا کہ ایم کیو ایم کو آج اتنی حمایت حاصل نہ ہوتی۔ ویسے بھی اگر آپ کو دو برائیوں میں سے انتخاب کرنا ہو تو آپ کم برائی کو چنیں گے۔ پاکستان میں سیاست جس کا نام ہے، وہ یہی کچھ ہے کہ کون کم برا ہے اور کون زیادہ برا؟
بالکل اور آج بھی پی پی ایم کیو ایم کے ساتھ ہی ہے اور میرے خیال میں آئندہ کچھ عرصہ بھی ساتھ ہی ہو گی۔
 
Top