نایاب
لائبریرین
کاشفی صاحب! شمشاد صاحب کی بات سو فی صد درست ہے ۔۔۔ ہاں، اگر ایسی "لڑیاں" موجود ہیں جن میں مہاجروں کو گالیاں اور بددعائیں دی جاتی ہیں تو ان کی نشان دہی فرمائیں ۔۔۔ کیا ساری لڑیاں ہی "سلیمانی ٹوپی" پہن لیتی ہیں؟ ہمیں بھی تو معلوم ہو کہ اس محفل میں وہ کون سے اصحاب ہیں جو مہاجروں کو گالیاں دینے اور ان کے قتل پر خوشیاں منانے میں فخر محسوس کرتے ہیں ۔۔۔
بلاشک " اردو محفل " کا بلا کسی تعصب کے یہی اصول ہے کہ یہاں کسی سے کسی بھی نسبت سے تعصب نہیں برتا جاتا ۔کاشفی بھائی میرے لیے مرنے والا بندہ پہلے انسان ہے بعد میں لیگی، مہاجر یا پیپلیا ہے۔
اور یہ دشمن مرے تے خوشی نہ کرئیے صرف آپ کے لیے نہیں، سب کے لیے ہے۔
اور انتظامیہ بلا شبہ اس معاملے میں تعریف کے قابل ہے کہ ہر کسی کو اپنا نکتہ نظر مناسب و مدلل الفاظ و انداز میں تحریر کرنے کی یکساں چھوٹ دیتی ہے ۔ اور جب بھی کوئی جذباتیت کی انتہا پر پہنچ کوئی ایسی تحریر لکھتا ہے جو کہ منافرت پر مبنی ہوتی ہے ۔ تو انتظامیہ بلا کسی جھجھک کے گرفت کرتی ہے ۔
مجھے تو پانچ سالوں میں یہاں کوئی ایسا تجربہ نہیں ہوا کہ یہاں سیاسی یا نسلی یا لسانی منافرت بارے کسی بھی جانب سے شروع کیے جانے والے دھاگے کو کوئی چھوٹ دی گئی ہو ۔ محترم کاشفی بھائی اگر ایسا کوئی دھاگہ ہے تو نشان دہی کریں ۔ تاکہ میں بھی اس " سلیمانی " ٹوپی کو تلاش کر سکوں ۔