الطاف حسین گرفتار

اطلاع ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو لندن میں اُن کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اُن سے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔
دی ایکسپریس ٹریبیون

شہر کراچی کے کئی علاقوں میں کاروبار بند ’’کروایا‘‘ اور ’’کیا‘‘ جا رہا ہے۔
 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین لندن میں گرفتار
03 جون 2014 (13:52)
news-1401784727-6237.jpg

لندن (خصوصی رپورٹ) متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کیس میں برطانیہ میں گرفتار کرلیاگیاہے جس کی سکاٹ لینڈ یارڈ نے بھی تصدیق کردی ہے اور اِس ضمن میں حکومت پاکستان کو بھی آگاہ کردیاگیاہے ۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق اُنہیں سنٹرل لندن تھانے میں رکھاگیاہے جس کے بعد وہ وکلاءکی خدمات حاصل کرکے ضمانت کی درخواست دائر کریں گے ۔بتایاگیاہے کہ الطاف حسین کو نارتھ ویسٹ لندن کے گھر سے کاﺅنٹرٹیررازم سکواڈ نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران گرفتار کیاگیاہے اور اُن کے خلاف تین الزامات کے تحت تحقیقات جاری تھیں جن میں عمران فاروق قتل کیس ، کراچی میں تقاریر اور منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات چل رہی تھیں جنہیں اکٹھا کردیاگیاتھا۔بتایاگیاہے کہ سکاٹ لینڈیارڈ نے باقاعدہ طورپر پاکستان میں وزارت داخلہ کو آگاہ کردیاہے ۔ واضح رہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں برطانیہ کے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے الطاف حسین اور دیگر کے لندن میں گھروں پر چھاپے مارے تھے جس دوران بھاری رقم برآمد ہوئی تھی جس کا واضح جواب نہ دیاجاسکا اور سکاٹ لینڈیارڈ نے منی لانڈرنگ کا کیس بنادیاتھا۔الطاف حسین کی گرفتاری کے ساتھ ہی سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی اور 750پوائنٹس تک گرگئی ہے جبکہ ایم کیوایم کے کارکنوں میں شدید اشتعال و غصہ پایاجاتاہے اور ایم کیوایم کے رہنماءنائن زیرو پہنچناشروع ہوگئے ہیں ۔الطاف کی گرفتاری کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور کراچی میں امن وامان کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر مارکیٹیں بند ہوناشروع ہوگئی ہیں ۔
http://www.dailypakistan.com.pk/national/03-Jun-2014/108931
[URL='http://urdu.dawn.com/news/1005511/altaf-jussain-arrested-in-london']منی لانڈرنگ کیس: الطاف حسین لندن میں گرفتار
خبر رساں ادارے تاریخ اشاعت 03 جون, 2014



۔
۔
538d89784e0db.jpg

538d89784e0db.jpg

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین۔ فائل فوٹو
لندن: متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین کو لندن میں منی لانڈرنگ کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

الطاف حسین کو نارتھ ویسٹ کے ایک گھر سے گرفتار کیا گیا، ایم کیو ایم کے قائد کو لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے گرفتار کیا جہاں ان پر منی لانڈرنگ کے الزامات تھے۔

منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات گزشتہ ڈیڑھ سال سے کی جا رہی تھیں۔

الطاف حسین کی گرفتاری کی خبر ذرائع ابلاغ پر نشر ہونے کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں دکانیں بند ہونا شروع اور کشیدگی کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں جبکہ سڑکوں سے ٹریفک بھی غائب ہونا شروع ہو گیا ہے۔

دوسری طرف خبر کے نشر ہونے کے ساتھ ہی کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کی صورتحال دیھی گئی اور انڈیکس یکدم 800 پوائنٹس تک نیچے گر گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال برطانوی ٹیلیویژن بی بی سی 2 کے پروگرام نیوز نائٹ میں انکشاف کیا گیا تھا الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ اور تشدد پر بھڑکانے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تاہم ایم کیو ایم کے رہنما اور سینیٹر فروغ نسیم نے اس پیشرفت کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ میں تصدیق کررہا ہوں کہ الطاف حسین کو گرفتار نہیں کیا گیا، اسکاٹ لینڈ یارڈ نےکہا ہےکہ وہ الطاف حسین کا بیان لینا چاہتے ہیں۔

اس حالیہ پیشرفت پر ایم کیو ایم کی قیادت سہ پہر تین بجے پریس کانفرنس سے خطاب کرے گی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیپو نے کہا ہے کہ ہم نے پولیس کو ہائی الرٹ کردیا ہے اور کسی بھی قسم کی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کی مکمل تیاری کر لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی کے یونٹ نے الطاف حسین کے دفتر پر دو سال قبل چھ دسمبر کو پولیس اینڈ کرمنل ایویڈنس ایکٹ کے تحت چھاپہ مارا تھا جہاں ان کے دوران دفتر سے نقد رقم برآمد ہوئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رقم پروسیڈ آف کرائم ایکٹ کے تحت قبضے میں لی گئی تھی۔

اس کے بعد 18 جون 2013 کو شمالی لندن کے دو مکانات پر بھی چھاپہ مارا گیا تھا کہ اور موقع پر بھی بھاری رقم قبضے میں لی گئی۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%84%D8%B7%D8%A7%D9%81-%D8%AD%D8%B3%DB%8C%D9%86-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1.74912/#post-1555952
[/URL]
 
آخری تدوین:

حاتم راجپوت

لائبریرین
259637-ahmeeting-1401785582-958-640x480.jpg

لندن:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو منی لانڈنگ کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نے الطاف حسین کو لندن کے علاقے نارتھ ویسٹ میں ایک گھرسے گرفتارکیا گیاہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تصدیق کردی ہے کہ الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارکیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں تحقیقیات کے دوران لندن پولیس نے الطاف حسین کے گھر کی تلاشی لی تھی اور اس دوران انھیں بھاری نقدی ملی تھی۔ اسی سلسلے میں دسمبر 2013 میں 2 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بی بی سی اردو نے بھی یہی خبر دی ہے لیکن پولیس کی طرف سے نام چھپایا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق الطاف حسین کو گرفتار کیا گیا ہے، بقول بی بی سی اردو
 
الطاف حسین کو گرفتار نہیں کیا گیا،پولیس بیان ریکارڈ کرناچاہتی ہے، فروغ نسیم
کراچی…ایم کیو ایم کے سینیٹر اور بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ لندن میں الطاف حسین کو گرفتار نہیں کیا گیاالبتہ لندن پولیس نے الطاف حسین سے بیان ریکارڈ کرنے کے لئے در خواست کی ہے ۔فروغ نسیم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ان کی لندن میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت سے گفتگو ہو ئی ہے جس میں انہوں نے تصدیق کی ہے کہ لندن پولیس کی جانب سے بیان ریکارڈ کرنے کے لئے در خواست کی گئی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بی بی سی کے صفحے پر یہ لکھا ہوا ہے "لندن پولیس نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ نارتھ ویسٹ لندن کے ایک گھر سے ایک ساٹھ سالہ شخص کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پاکستان میں مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ شخص متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین ہیں۔"

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اہلیان کراچی خیر خیریت سے رہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بی بی سی کے صفحے پر یہ لکھا ہوا ہے "لندن پولیس نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ نارتھ ویسٹ لندن کے ایک گھر سے ایک ساٹھ سالہ شخص کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پاکستان میں مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ شخص متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین ہیں۔"

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اہلیان کراچی خیر خیریت سے رہیں۔
بی بی سی اردو کے مطابق
بی بی سی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ شخص متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
مجھے اپنے ماموں کی بات یاد آ رہی ہے کہ وہ بہت عرصے تک یہی بات کرتے رہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس بے نظیر کے علاوہ کچھ نہیں ہے اس لئے انہیں چاہئے کہ دیگر افراد کو بھی تیار کریں۔ اور وہی ہوا کہ بے نظیر کے جاتے ہی پارٹی عملاً نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے
اسی طرح ایم کیو ایم کا بھی یہی حال دکھائی دے رہا ہے :(
 
بی بی سی کے صفحے پر یہ لکھا ہوا ہے "لندن پولیس نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ نارتھ ویسٹ لندن کے ایک گھر سے ایک ساٹھ سالہ شخص کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پاکستان میں مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ شخص متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین ہیں۔"

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اہلیان کراچی خیر خیریت سے رہیں۔
بی بی سی ریڈیو نے الطاف حسین کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
:Dاب پتہ چلا کہ گورنمنٹ الطاف بھائی کو پاسپورٹ ایشو کرنے میں کیوں تاخیر کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی تھی۔۔۔ ۔۔۔ چنگی نئیں کیتی :D

تے ہور کی، جے پاکستانی ہوندا، میرا مطبل اے جے پاکستانی پاسپورٹ کول ہوندا، تے نس کے کراچی تے اپڑ جاندا۔
لوکاں نوں تے نیلے پاسپورٹ دتے ہوئے نیں، تے اینوں ہرا وی نئیں دتا۔ صحیح آکھیا جے کہ چنگی نئیں کیتی۔
 
ایم کیو ایم ذرائع کے حوالے سے اطلاع ملی ہے کہ الطاف حسین کو گرفتار نہیں کیا گیا اور وہ اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں، لہٰذا کارکنان پُر امن رہیں۔

اس سے پہلے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے بیرسٹر فروغ نسیم نے بیان دیا تھا کہ الطاف حسین کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ وہ پولیس کی درخواست پر اپنا بیان ریکارڈ کروانے گئے ہیں۔
 
ایم کیو ایم ذرائع کے حوالے سے اطلاع ملی ہے کہ الطاف حسین کو گرفتار نہیں کیا گیا اور وہ اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں، لہٰذا کارکنان پُر امن رہیں۔

اس سے پہلے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے بیرسٹر فروغ نسیم نے بیان دیا تھا کہ الطاف حسین کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ وہ پولیس کی درخواست پر اپنا بیان ریکارڈ کروانے گئے ہیں۔
اور اگر واقعی الطاف حسین کو گرفتار کیا گیا ہے تو کراچی والوں کو اس شہر میں رہنے کے جرم کی سزا دی جائے گی جلاو گھیراو کر کے۔ :p
 

قیصرانی

لائبریرین
ایم کیو ایم ذرائع کے حوالے سے اطلاع ملی ہے کہ الطاف حسین کو گرفتار نہیں کیا گیا اور وہ اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں، لہٰذا کارکنان پُر امن رہیں۔

اس سے پہلے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے بیرسٹر فروغ نسیم نے بیان دیا تھا کہ الطاف حسین کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ وہ پولیس کی درخواست پر اپنا بیان ریکارڈ کروانے گئے ہیں۔
بی بی سی اردو میں یہ بات کچھ ایسے ہے
’الطاف کو گرفتار نہیں کیا گیا، گھر میں بیان قلمبند کیا گیا ہے‘
 

محمد امین

لائبریرین
ابھی ٹی وی پر خبریں آرہی ہیں کہ انہیں تھانے لے جایا گیا ہے۔۔۔۔ اب چھترول ہوتی ہے یا نہیں یہ تو بعد میں پتا چلے گا ۔۔۔
 
الطاف حسین کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی
03 جون 2014 (17:27)
news-1401798296-7128.jpg

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن پولیس نے الطاف حسین کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے اور کہا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے تک ضمانت نہیں ہو سکتی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الطاف حسین کے وکلاءنے ضمانت کے لئے درخواست دائر کی تھی جس میں الطاف حسین کی صحت کو بنیاد بنا کر ان کی ضمانت کی استدعا کی گئی تھی تاہم پولیس نے یہ درخواست مسترد کر دی ہے اور کہا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے تک انہیں ضمانت پر رہا نہیں کیا جا سکتا۔ پولیس نے درخواست کے تناظر میں ایک ڈاکٹر کا بندوبست کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو جلد ہی الطاف حسین کے چیک اپ کیلئے پہنچ جائے گا۔
http://www.dailypakistan.com.pk/international/03-Jun-2014/108950
 
Top