الفارس فونٹ سیریز

الف عین

لائبریرین
لیکن اس کا نام تو افشاں معلوم ہوا ہے۔۔۔ پہلا ہی لفظ غلط نکلا۔۔۔۔ سورہ کی ہ در اصل اختتامی ہ لگ رہی ہے،
 

ارتضی حسن

محفلین
لیکن اس کا نام تو افشاں معلوم ہوا ہے۔۔۔ پہلا ہی لفظ غلط نکلا۔۔۔۔ سورہ کی ہ در اصل اختتامی ہ لگ رہی ہے،


محترم الف عین صاحب
سلام علیکم
میرا یہ فونٹ بنانے کا پہلا تجربہ ہے اور الفارس سیریز کے پانچ فونٹ ٹیسٹ کے لیئے اسی وجہ سے رکھے گئے ہیں تاکہ استعمال کے بعد تمام غلطیاں دور کی جائیں پھر اگلے فونٹ بنائے جائیں جو تقریبا چار سو سے زیادہ ہیں آپ کا تعاون جاری رہاتو انشااللہ یہ تمام کے تمام فونٹ اردو میں دستیاب ہوجائیں گے
والسلام
سید ارتضی حسن رضوی
 

شاکرالقادری

لائبریرین
میرا تعارف کوئی خاص نہیں ہے کہ اس غریب الدّیار عہد، ناآشنائے عصر، بیگانہ خویش، نمک پروردہ ریش، خرابہ حسرت کو نبیل کہتے ہیں۔ :)

جی ہاں! رضوی صاحب! اردو محفل کے اس بطلِ جلیل، صاحبِ صورت و سیرتِ جمیل ، غمگسارِ دلہائے علیل، غریب الدیارانِ اردو کے کفیل ، رہروانِ منزلِ شوق کے لیے بانگِ رحیل کو واقعی نبیل کہتے ہیں :lovestruck:
 

نبیل

تکنیکی معاون
ارےےے۔۔ شاکرالقادری صاحب، آپ نے بھی مجھ جیسے حامل عقل قلیل کے لیے کیا کیا القابات ثقیل استعمال کر لیے ہیں۔ :)
بہت شکریہ آپ کی محبتوں کا۔
 

فاتح

لائبریرین
واہ واہ واہ۔۔۔ یہاں تو شاکر اور نبیل صاحبان کے مابین قافیہ پیمائی کا مقابلہ جاری ہے۔
 
Top