الفاروق

شمشاد

لائبریرین
ابو کاشان نے " الفاروق" کو برقیانے کا عندیہ دیا تھا۔ اور کچھ صفحات سکین بھی کئے تھے۔ یہ صفحات میں لکھ چکا ہوں۔

یہ کتاب حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ کے حالات زندگی اور ان کے دورِ خلافت کے متعلق ہے۔
 

ابو کاشان

محفلین
السلامُ علیکم شمشاد بھائی!
میں نے کچھ اور صفحات اسکین کر کے پکاسا میں ڈال دیئے ہیں۔
آج کل اسکینر میں مسئلہ آیا ہوا ہے۔ ریزولوشن کی ترتیب خراب ہو گئی ہے جس سے کئی کئی بار اسکین کرنا پڑ رہا ہے اور پھر بھی دھندلی آتی ہے۔ لگتا ہے ڈرائیور (کوچوان؟؟) دوبارہ لوڈ ‌کرنے سے کام بن جائے گا۔
کیا قیصرانی بھائی یا دوست بھائی کچھ بتا سکتے ہیں؟؟
hp2400 اسکینر ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ ابو کاشان۔

صفحہ 120 - 121 میں نے اتار لیا ہے۔ باقی تو وہی ہیں۔ اس میں آپ نے صفحہ 135 تک اضافہ کیا تھا، وہ تو میں پہلے ہی لکھ چکا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے وہ تمام صفحے اتار لیے ہیں جو پہلے نہیں لکھ سکا تھا۔

اب میرے پاس صفحہ 18 سے 135 تک تمام صفحے موجود ہیں۔ جن میں چند ایک لکھنے والے رہ گئے ہیں۔

آپ صفحہ ایک سے سترہ اور صفحہ 135 سے آگے سکین کر کے اپلوڈ کر دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابو کاشان کا بہت بہت شکریہ کہ انہوں نے کتاب کی سکیننگ مکمل کر کے مجھے بھیج دی ہے۔ برقیانے کا کام 80 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ انشاء اللہ تعالٰی جلد ہی یہ کتاب اردو محفل پر پڑھنے کے لیے موجود ہو گی۔
 

خاور بلال

محفلین
الفاروق بہت دلچسپ کتاب ہے۔ اس سے پہلے میں اس کا کچھ حصہ پڑھ چکا ہوں اب آپ مکمل کرلیں گے تو دوبارہ پڑھوں گا۔ بہت شکریہ شمشاد بھائی اور ابوکاشان آپ کا بھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء پہلے تو یہ بتاؤ کہ تم ہو کہاں؟ کئی دنوں سے تمہارا کوئی پیغام نہیں دیکھا۔

دوسری بات یہ کہ صرف دس صفحے رہ گئے ہیں۔ انشاء اللہ اسی ہفتے میں کتاب پوسٹ کر دوں گا۔ تم یا شگفتہ پروف ریڈینگ کے لیے کچھ اراکین کو تیار کرو۔
 

ماوراء

محفلین
ماوراء پہلے تو یہ بتاؤ کہ تم ہو کہاں؟ کئی دنوں سے تمہارا کوئی پیغام نہیں دیکھا۔

دوسری بات یہ کہ صرف دس صفحے رہ گئے ہیں۔ انشاء اللہ اسی ہفتے میں کتاب پوسٹ کر دوں گا۔ تم یا شگفتہ پروف ریڈینگ کے لیے کچھ اراکین کو تیار کرو۔

شمشاد بھائی، میرے امتحان ہو رہے ہیں۔ :( بس ایک ہفتہ ہے ۔۔پھر کرسمس کی دو ہفتے چھٹیاں۔

ماشاءاللہ صرف دس صفحے۔ آپ تو جادوگر ہیں۔ چلیں میں پوچھتی ہوں کہ کون پروف ریڈنگ میں مدد کروا سکتا ہے۔ ایک تو عمران ہیں۔۔اگر پروف ریڈنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو۔۔۔
 

ابو کاشان

محفلین
شمشاد بھائی نے اکیلے ہی یہ معرکہ سر کر لیا۔ ان کی اس کوشش کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے کاموں میں اور برکت دے۔ اٰمین۔
اس کتاب کو برقیانے میں جو تاخیر ہوئی وہ صرف میری سستی کی وجہ سے ہوئی ہے ورنہ یہ بہت پہلے مکمل ہو جاتی۔ میں معذرت خواہ ہوں۔

میرے پاس تو کتاب ہے اس لیئے میں تو پروفریڈنگ کے لیئے حاضر ہوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

الف عین

لائبریرین
میرے پاس کتاب نہیں، لیکن بہر حال میں پروف ریڈنگ کے لئے تیار ہوں۔۔۔ اپنی کی ہوئی پروف ریڈنگ میں بھی غلطیاں نکالتا ہوں نا میں تو۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
الحمد للہ " الفاروق " کے برقیانے کا کام مکمل ہوا۔

محفل میں پوسٹنگ یہاں شروع کر دی ہے۔

اپنی رائے سے ضرور مطلع فرمائیں۔

یہاں ابو کاشان کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے پوری کتاب سکین کر کے بہت بڑا کام کیا ہے۔
 
Top