الحمد للہ "الفاروق " از شمس العلماء علامہ شبلی نعمانی رحمتہ اللہ کی معرکۃ الارا تصنیف مکمل پوسٹ ہو چکی ہے۔ ربط مندرجہ ذیل ہے۔
"الفاروق " از شمس العلماء علامہ شبلی نعمانی رحمتہ اللہ
جیتے رہیں۔ خوش رہیں۔ آپ نے لائبریری ممبران کے لیے پہلی مثال قائم کی ہے جو مسلسل محنت مسلسل لگن کی مثال ہے کہ کس طرح مستقل مزاجی سے کی گئے کام پورے ہو جاتے ہیں۔
/۔ یہاں پر الفاروق بہت سی پوسٹوں پر مشتمل ہے۔ کیا آپ نے الگ سے اس کی ایک ورڈ فائل بھی بنائی ہے؟
/۔ محفل پر پوسٹ کرنے کا ایک منفی پہلو یہ ہے کہ آپ نے "Heading " فارمیٹ استعمال نہیں کیا ہے بلکہ "سائز" فارمیٹ استعمال کر کے سرخیاں دی ہیں۔ یہ چیز ای بک بنانے کے حوالے سے اچھی نہیں ہے۔ [نبیل بھائی، کیا محفل ایڈیٹر میں "ھیڈنگ" فارمیٹ شامل کی جا سکتا ہے؟
/۔ بہرحال، بہترین حل یہ ہے کہ این ویو پر بغیر فارمیٹنگ کے سارا مواد پیسٹ کر دیا جائے۔ ُپھر اس میں ہیڈنگز کا اضافہ کر دیا جائے۔
اسکے بعد این ویو [یا ورڈ] خود بخود فہرست مضامین بنا دے گا۔
میں دیکھ رہی ہوں کہ شروع میں آپ نے بہت محنت کے ساتھ وہ فہرست ٹائپ کی ہے جو کہ ہر کتاب کے شروع میں ہوتی ہے۔ بدقسمتی سے ایس فہرست بنانا یونیکوڈ اور نیٹ کے حوالے سے کارآمد ثابت نہیں ہوتا کیونکہ یہاں پر نیٹ صفحات ایسے نہیں ہوتے ہیں جیسا کہ کتاب میں ہوتے ہیں۔
چنانچہ نیٹ کے حوالے سے ایسی فہرست ٹائپ کرنے کی بجائے ہمیشہ توجہ "ھیڈنگ" فارمیٹ پر رکھنی چاہیے جس سے آخر میں ورڈ یا کوئی اور ایڈیٹر خود بخود فہرست مضامین مرتب کر دیتا ہے۔
/۔ جملہ بیسڈ لائبریری پر اس کتاب کو ہوسٹ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ:
۔ ۔۔۔ تھوڑی دیر میں بیان کرتی ہوں کہ اس وقت ذرا ارجنٹ ایک کام کے لیے پڑوس میں جانا پڑ رہا ہے۔