الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ضرورت ایجاد کی امی جان ہے، آپ نے اب تک اپنی ضرورت کے مطابق کوئی ایجاد کیوں نہیں کی؟
 

الف عین

لائبریرین
طور تو اس تانے بانےکا اچھا لگ رہا ہے کہ کئی نئے ارکان یہاں آئے ہیں آج جو پہلے کبھی یہاں نہیں جھانکتے تھے۔
 

وجی

لائبریرین
غیر مفید آپ کیسے کہ سکتے ہیں ابھی بھی بہت سے لوگ ہیں اس محفل میں جو اردو حروف کی ترتیب نہیں جانتے ان کے لئے تو مفید ہے
 

شمشاد

لائبریرین
فی زمانہ اردو کو ترقی دینا بہت ضروری ہے۔ اس کے لیے سبکو حتی المقدور کوشش کرنی چاہیے۔
 

الف عین

لائبریرین
کب آ رہے ہو سعود پھر l10n کے میدان میں۔۔ محض یہاں گپیں لگانے سے اردو کی ترقی نہیں ہونے والی۔۔۔۔ خود مجھے اکثر شرم آتی ہے کہ میں یہاں کتنا وقت ضائع کر دیتا ہوں۔
 

فہیم

لائبریرین
گپیں لگانا خیر کوئی بری بات نہیں
لیکن یہ صحیح بات ہے کہ کام بھی ہونا چاہیے
 

شمشاد

لائبریرین
وہ آئیں گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہے
کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں

(کہ برخاست کے وقت کوئی چیز اٹھا کر نہ لے جائیں)
 
ہممم تبھی تو میں کہوں کہ شمساد بھائی کس متاع بے بہا کی رکھوالی کی خاطر ہر ہر دھاگے پر اپنی موجودگی یقینی بناتے ہیں :)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بہت ضروری ہے سعود بھائی، زمانہ بہت خراب جا رہا ہے، حالات کا کچھ پتہ نہیں کس دم کیا کروٹ لے لیں، سمجھا کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
باتیں میں سو فیصد درست ہی کرتا ہوں، یہ الگ بات ہے کہ وہ میرے نزدیک سو فیصد اور دوسروں کے نزدیک دو فیصد صحیح ہوتی ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top