الف بے پے کا کھیل 45 ویں قسط۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
لیکن ضروری تو نہیں کہ سب کو کرکٹ سے دلچسپی ہو، میری ہے ضرور لیکن محض ’بڑوں‘ کے میچیز میں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہمممم، یہ بھی صحیح ہے کہ آپ بھلا ناراض کیوں ہونے لگے۔ ویسے آپ نے کبھی کرکٹ کھیلی؟
 
ایسے کھیلنے کو تو ایک آدھ بار کھیلی ہے پر کبھی کھیلنے سے بھی دلچسپی نہیں رہی۔ بس کھیل لیا تو کھیل لیا۔ بلے بازی، گیند بازی یا فیلڈنگ کچھ بھی کرا لیا جاتا تھا مجھ سے کسی چیز کے لئے چھینا جھپٹی نہیں کرتا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
بلے بازی کا مزہ آتا ہے اس میں۔ جب ہم کھیلتے ہیں تو یہی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ بلے بازی کی جائے۔
 

dxbgraphics

محفلین
پر ہم نے تو زندگی میں ایک یا دو دفعہ بلے بازی کی ہے وہ بھی گیند سیدھی ٹانگوں پر اور ہم زمین پر
 

شمشاد

لائبریرین
تو اسی لیے کرکٹ کھیلنا چھوڑ دی کیا؟
اگر کھیلتے رہتے تو ہو سکتا ہے قومی ٹیم میں نمائندگی مل جاتی۔
 

وجی

لائبریرین
جناب کرکٹ کی بات کیوں چھوڑ نہیں دیتے کچھ دنوں کے لیئے ابھی کل کا میچ بھی پاکستان نے حسب روایت ہارنا ہے پھر 2020 ہے
اللہ کی حافظ ہے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
چلیں جی آپ جو کچھ مرضی کہیں لیکن کھیل تو کھیل ہوتا ہے وجی بھائی آپ نے کبھی کرکٹ کھیلی ہے شمشاد بھائی سے میرا میچ ہے لیکن کب یہ ابھی پتہ نہیں ہے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم جی دیکھو سعود بھائی بھی کرکٹ کی بات کرنے لگے ساری رات ہم تبصرے کرتے رہے لیکن جناب وہاں سے گزرے بھی نہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top