تیس چالیس چھوٹے چھوٹے آلو لے کر ایک سوئی میں دھاگہ ڈال کار اسے پروتے جاتے ہیں اور بعد میں گرہ لگا کر مالا بنا لیتے ہیں۔ پھر اسے بھٹی کے کڑاہے میں کھولتے گنے کے رس میں ڈال دیتے ہیں۔ چند منٹ بعد کسی لکڑی یا کڑچھے سے اسے باہر نلاک لیتے ہیں۔ قدرے ٹھنڈا ہونے پر گنے کے رس میں ابلے اور سکڑے آلو بہت مزیدار ہوتے ہیں۔