الف بے پے کا کھیل 49ویں قسط۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
ظلم ہونے کو ہے اس تھریڈ بچارے کے ساتھ ، کل ابن ِبھیا پھرُررررررررررررررر ہورہے ہیں یہاں الو بولا کریں گے :cool:
 

خواجہ طلحہ

محفلین
علم ہے ہمیں سعود بھائی کے سفر کا، پھررررر نہیں ہورہے وہ ۔اپنے دیس آرہے ہیں۔ اور ساتھ ہی شمشاد بھائی بھی۔
تو کچھ دن تو انکو چھٹی دے دیں گے تاکہ عزیز واقارب سے اچھی طرح مل لیں۔ لیکن پھربھی وہ محفل سےزیادہ عرصہ غائب نہیں رہے گے۔
 

عثمان

محفلین
یہ الف بے پے کا کھیل کیا ہے بھئی۔ کچھ پتا بھی چلے۔
اور کیا دیر سے آنے والے بھی شامل ہو سکتے ہیں کہ نہیں؟
 

خواجہ طلحہ

محفلین
غلطی ہوگٗئی آپ سے آتے ہی۔ میاں یہاں ہم فقرے کو حروف تہجی کے اعتبار سے شروع کرتے ہیں۔ موضوع کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ اب اگر آپ جواب لکھنا چاہیں تو حرف "ف" سے شروع کیجیے۔ :)
 

خواجہ طلحہ

محفلین
قابو کرلوں گا میں عثمان بھائی کو آپ کی چھٹیوں میں اس دھاگے کے لیے۔ آپ بتاٗ ئیں دوبارہ کب حاضری متوقع ہے۔ ورنہ بوچھی اپیا نے تو ڈرا دیا ہے۔
 
کوئی ضرورت نہیں ڈرنے کی بھئی میں ہندوستان میں بھی انٹرنیٹ سے دور تھوڑی نہ رہوں گا۔ بس بال بچوں اور دوسری مصروفیات کے باعث ذرا قت کم ہوا کرے گا۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
گھبراہٹ ہوگئی تھی بوچھی اپیا کی بات سے عثمان۔
اور سعود بھیا کی بات سے دل دوبارہ سے دھڑکن بحال ہوگئی ہے۔ ویسے ہندوستاں ہم سے کونسا دور ہے ،سوچ رہا ہوں استقبال کرنے والوں میں شامل ہوجاوں۔:grin:
 

الف عین

لائبریرین
کبھی ایسا ہوا ہے کہ ایک بلبل کم ہو تو باغ میں بہار ہی نہ آئے، سعود یہاں آ جائیں گے تو بھی عثمان، طلحہ وغیرہ تو ہیں، اور شمشاد تو اپنی زات میں اردو محفل ہیں!!!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top