الف سے شروع ہونے والا شعر

متلاشی

محفلین
السلام علیکم!
تمام دوستوں اور بزرگوں کی خدمت میں آداب۔۔۔!
اس دھاگہ میں صرف ’’الف‘‘ سے شروع ہونے والے اشعار پوسٹ کیے جائیں گے۔۔۔ اسی طرح اس کے بعد ایک نیا دھاگہ بناؤں گا جس میں ’’بے‘‘ سے شروع ہونے والے اشعار پوسٹ کیے جائیں ۔۔۔۔اور اسی طرح ’’ے ‘‘ تک یہ سلسلہ چلے گا۔

اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ اس طرح بیت بازی کے لئے اشعار کا ایک زبردست ذخیرہ جمع ہو جائے گا۔۔۔ جسے بعد ازاں کوئی صاحب کتاب کی شکل میں شائع بھی کر سکتے ہیں ۔۔۔

سو ابتداء میں ہی کرتا ہوں۔۔۔۔

اقبال بڑا اپدیشک ہے من باتوں میں موہ لیتا ہے
گفتار کا یہ غازی تو بنا کردار کا غازی بن نہ سکا
(علامہ اقبال ؒ)
 

شمشاد

لائبریرین
آس کا پنچھی اُڑتے اُڑتے دور اُفق میں ڈوب گیا
روتے روتے بیٹھ گئی آواز کس سودائی کی
(قتیل شفائی)
 

متلاشی

محفلین
آس کا پنچھی اُڑتے اُڑتے دور اُفق میں ڈوب گیا
روتے روتے بیٹھ گئی آواز کس سودائی کی
(قتیل شفائی)
محترم شمشاد صاحب۔۔۔ میری ناقص رائے کے مطابق (الف )اور (الف مد )میں بہت فرق ہوتا ہے ۔۔۔ میں نے الف سے کہا تھا آپ نے الف مد سے پوسٹ کر دیا ۔۔۔۔ خیر (اگر میرا خیال غلط ہو تو اصلاح کر دی جائے ) شکریہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
متلاشی مسئلہ یہ ہے کہ اراکین الف سے شعر تو دیتے جائیں گے لیکن دو چار صفحوں کے بعد آپ کو کیسے معلوم ہو گا کہ یہ شعر پہلے بھی دیا جا چکا ہے یا نہیں۔

اور الف اور الف مد آ کا جواب تو اعجاز بھائی نے دے ہی دیا ہے۔
 

متلاشی

محفلین
متلاشی مسئلہ یہ ہے کہ اراکین الف سے شعر تو دیتے جائیں گے لیکن دو چار صفحوں کے بعد آپ کو کیسے معلوم ہو گا کہ یہ شعر پہلے بھی دیا جا چکا ہے یا نہیں۔
شمشاد صاحب یہ مسئلہ تو ہونا ہے پھر۔۔۔ ۔۔۔ آپ ہی آخر اس کا کوئی حل بتائیے ۔۔۔۔ آپ جو ٹھہرے منتظم۔۔۔اور ہم ٹھہرے مبتدی۔۔۔؟
 

مغزل

محفلین
اچھّا ہوا کہ تو نے فراموش کردیا
ورنہ مجھے جودکھ تھا بہت لادوا نہ تھا

نامعلوم
 

متلاشی

محفلین
میں ایک ٹائم میں ایک سے زیادہ شعر پوسٹ کر سکتا ہوں؟
بلا شبہ عرفان سرور صاحب۔۔۔آپ ایک وقت میں جتنے مرضی شعر پوسٹ کریں ۔۔۔اس کی کوئی قید نہیں ۔۔۔ تاہم اس بات کا خیال رکھا جائے کہ وہ شعر پہلے کسی اور نے پوسٹ نہ کیا ہو۔۔۔۔شکریہ
 

متلاشی

محفلین
احساسِ عمل کی چنگاری جس دل میں فروزاں ہوتی ہے
اس لب کا تبسم ہیرا ہے ، اس آنکھ کا آنسو موتی ہے
 

کاشفی

محفلین
اب شوق سے بگاڑ کی باتیں کیا کرو
کچھ پا گئے ہیں اپ کے طرزِ بیاں سے ہم
(خواجہ الطاف حسین حالی)
 
Top