القاعدہ اور طالبان عراق افغانستان اور پاکستان کے بعد اب یمن میں‌!

سویدا

محفلین
شرمندہ کرنے کا شکریہ !
آپ مناظرے کے لیے کسی اور کو تلاش کرلیجیے میں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے صرف
آپ اپنی رائے کا اظہار کردیں
میری رائے کا جواب دیں‌یا نہ دیں وہ آپ کی مرضی ہے
اللہ آپ کے اجر کو دگنا کرے اور قیامت کے دن اس اجر کے ذریعے آپ کی سیئات کو حسنات سے بدل دے
 

Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

رہا پاکستانی میڈیا تو بیرونی اور عالمی خبروں کے لیے یہ عالمی نیوز ایجنسیوں‌ہی کے محتاج ہیں‌ان کے اپنے کوئی رسورسز نہیں‌ہیں‌!
شیخ سعید کو القائدہ کا لیڈر آپ کہہ رہے ہیں‌یا میڈیا !
اس کا کسی کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں‌ہے القائدہ اب کہاں‌ہے اسامہ کہاں‌ہے شیخ سعید کہاں‌ہے اسامہ کے علاوہ جو القاعدہ کے لیڈر بتائے یا دکھائے جاتے ہیں‌وہ لوگ کون ہیں
ثبوت ہے تو صرف میڈیا کی خبریں‌اور جعلی ویڈیوزاور ان ویڈیوز میں‌آپ کسی بھی داڑھی ٹوپی والے آدمی کو کلاشن کے ساتھ بٹھاکر ویڈیو بنادیں
کل کو میری ویڈیو بنادی جائے بٹھا کر اور کہہ دیا جائے کہ فواد القاعدہ کے لیڈر !
اور پھر یہ ویڈیو نشر کردی جائے عالمی نیوز ایجنسیوں کو !
پھر کون تحقیق کرے گا کون پیچھے لگے گا بس خبروں‌میں‌یہ آئے گا کہ فواد القاعدہ کے مشہور لیڈر وغیرہ وغیرہ وغیرہ
اور پھر میرے سر پر انعام لگا دیا جائے گا
القاعدہ طالبان سب جھوٹ ہے فراڈ ہے ان کی کوئی حقیقت نہیں‌ہے

انفارميشن کے اس دور ميں جبکہ دنيا ايک گلوبل وليج کی شکل اختيار کر چکی ہے، نہ ہی امريکہ کے پاس اتنے وسائل ہيں کہ وہ کسی دوسرے ملک کے ميڈيا کو کنٹرول کرے اور نہ ہی اس کا کوئ ثبوت آپ نے ديا ہے۔ آپ يہ بات بھول رہے ہيں کہ خود امريکی صدر پر سب سے زيادہ تنقيد امريکی ٹی وی پر ہوتی ہے۔ اگر امريکی صدر اور امريکی انتظاميہ خود اپنے ملک ميں اپنے اوپر ہونے والی تنقيد پر کنٹرول نہيں کر سکتے تو وہ پاکستانی ميڈيا کو کيسے کنٹرول کر سکتے ہيں۔

فواد - ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم - يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 

سویدا

محفلین
میڈیا کنٹرولنگ کی بات تو کی نہیں‌میں نے
میرے کہنے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ اسامہ یا القاعدہ لیڈرز کی جو ویڈیو جاری کی جاتی ہے وہ جعلی ہیں !
 

Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

اسامہ کی نائن الیون کے حوالے سے جو ویڈیو ہے وہ جھوٹی ویڈیو بنائی گئی ہے جس میں‌اسامہ کی شکل جیسا کوئی اور بندہ ہے

جب مختلف تجزيہ نگار اسامہ بن لادن کے خلاف ثبوت کے حوالے سے اظہار خيال کرتے ہیں تو وہ يہ بات نظرانداز کر ديتے ہيں کہ اسامہ بن لادن نے 911 کے واقعات سے کئ سال پہلے امريکہ کے خلاف باقاعدہ اعلان جنگ کيا تھا۔ اسامہ بن لادن کی تنظيم کی جانب سے دنيا بھر ميں امريکی املاک پر براہ راست حملے کيے جا رہے تھے جس ميں سينکڑوں کی تعداد ميں بے گناہ شہری ہلاک ہو چکے تھے۔ 911 کے واقعات سے پہلے ہی ان کے جرائم کی لسٹ خاصی طويل تھی۔ افغانستان ميں ايک فوجی کاروائ کے دوران حاصل ہونے والی ويڈيو ٹيپ اور اس ميں ان کا اقبال جرم محض ان ثبوتوں کی تصديق تھا جو پہلے ہی ان کے خلاف موجود تھے۔

نومبر 9 2001 کو قندھار ميں اسامہ بن لادن اور القائدہ تنظيم کے بعض ليڈروں کے مابين ايک ملاقات ہوئ جس ميں ہونے والی گفتگو کی ريکارڈنگ کی گئ۔ نومبر 30 2001 کو صدر بش کو يہ ويڈيو دکھائ گئ۔ صدر بش نے ماہرين کی جانب سے اس ويڈيو کی تصديق کے بعد اسے ميڈيا پر ريليز کرنے کی اجازت دے دی۔ دسمبر 9 2001 کو واشنگٹن پوسٹ نے ايک امريکی اہلکار کے حوالے سے اس ويڈیو کی تصديق کی خبر شائع کر دی تھی۔ دسمبر 13 2001 کو يہ ویڈیو دنيا بھر کے نشرياتی اداروں کے ذريعے ريليز کر دی گئ۔

اس ويڈيو ميں اسامہ بن لادن کا 911 کے واقعات ميں ملوث ہونے کے حوالے سے اقبال جرم ان کے خلاف ثبوتوں ميں ايک اہم اضافہ تھا۔ اس ويڈيو ميں کی جانے والی گفتگو سے يہ واضح تھا کہ اسامہ بن لادن 11 ستمبر کے واقعات سے نہ صرف باخبر تھے بلکہ اس منصوبے کی تشکيل ميں بھی شامل تھے۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 

سویدا

محفلین
فواد بھائی ! میں‌دو ہزار ایک کی بات نہیں‌کررہا جناب
اس وقت جو ہوا سو ہوا اسامہ نے اقرار کیا ، افغانستان پر حملہ ہوا ، طالبان کو بھگایا گیا مارا گیا ،
اس وقت کے حالات کی بات اور تھی
اسامہ القاعدہ طالبانی لیڈر سب اس وقت ماردیے گئے ختم کردیے گئے
لیکن اخباروں‌میں‌میڈیا میں‌اسامہ طالبان اور القاعدہ کو زندہ رکھا گیا تاکہ دیگر ممالک تک رسائی بآسانی ہوسکے
اور اسامہ طالبان القاعدہ میڈیا میں‌اس وقت تک زندہ رہیں‌گے جب تک امریکہ کا نیو ورلڈآرڈر کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوجائے
 

سویدا

محفلین
باقی آپ کے پاس کیا ثبوت ہیں‌کہ آج 2009 تک اسامہ یا القاعدہ یا طالبان کی جو ویڈیوز جاری کی گئیں‌ہیں‌وہ اصلی اور حقیقی ہیں‌
اصلی حقیقی سے میری مراد یہ ہرگز نہیں‌کہ وہ کارٹون ٹائپ ویڈیوز ہیں‌
میرے نزدیک ان ویڈیوز میں‌کسی بھی داڑھی ٹوپی والے کو بٹھادیاگیا القاعدہ لیڈر کے نام سے اور ویڈیو بناکر جاری کردی گئی
اور پروپیگنڈا کردیا گیا کہ دہشت گرد موجود ہیں‌لہذا ان کا خاتمہ ضروری ہے
کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں‌کہ القاعدہ یا اسامہ کے نام سے جاری ہونے والی ویڈیوز اصلی ہیں
 

dxbgraphics

محفلین
تھوڑی دیر کے لیئے یہ فرض کرلیتے ہیں کہ القاعدہ ایک واہمہ ہے ۔ چلیں یہ بات بھی مان لیتے ہیں کہ اسامہ ایک خیال ہے ۔ یہ بھی باور کرلیتے ہیں کہ 911 یہودیوں کی کارستانی تھی ۔ لیکن کیا تحریکِ طالبان بھی ایک واہمہ ہے ۔ تو کیا صوبہ ِ سرحد ، پنجاب اور اب سندھ میں خودکش حملوں میں یہی یہودی ملوث ہیں ۔ اپنے مذہبی راہنماؤں اور دانشوروں پر بھروسہ کرتے ہوئے ہم فرض سب کچھ فرض کرسکتے تھے لیکن ہم ان چہروں‌کا کیسے انکار کریں اور انہیں کیسے جھٹلائیں جب عمر ملا اعلان کرتے ہیں کہ یہ سارے کارنامے انہوں نے انجام فرمائے ہیں ۔ ازاہراری کی ہر ماہ کوئی نہ کوئی وڈیو منظرِ عام پر آجاتی ہے ۔ جس میں وہ کسی نئے ٹارگٹ کی نشان دہی کے ساتھ مذید حملوں کی نوید سناتے ہیں ۔ تحریک ِ طالبان کے رہنماؤں کا خودکش حملوں کے بارے میں دعوے اور ان کا اعتراف کیا معنی رکھتا ہے ۔ میں تو ان لوگوں کے حوصلے اور حق پسندی کو داد دیتا ہوں جو اس اعتراف کو مان کر بھی نہیں دیتے ۔
جو بھی داستان لکھی جا رہی ہے اس میں ہمارا ہی خون نظر آرہا ہے اور ستم یہ ہے کہ یہ داستان ہم خود لکھ رہے ہیں ۔ اور سب سے کمال کی بات یہ ہے کہ ہم اپنی ان کوتاہیوں ، غلطیوں ، بدعنوانیوں ، قتل وغارت اور اختلافات کو صہیونی سازش کا ایک حصہ قرار دے رہے ہیں ۔ بالفرض ایک مان بھی لیا جائے کہ یہ سازش کہیں تیار بھی ہوئی ہے تو اس کا سب سے بڑا کردار بننے کے لیئے ہم خود تیار ہوتے ہیں ۔ اس سازش کی نوعیت گروہی ، لسانی ، فقہی وغیرہ کسی بھی شکل میں ہو مگر ہم اس کی ترغیب میں اس قدر تیزی، تندی اور مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ سازش کرنے والوں کو بھی اس رویئے پر حیرت ہوتی ہوگی ۔

دانشمندی کی انتہا ہے کہ مستقبل کے راز افشاء کیئے جارہے ہیں مگر جو ہم خود اپنے ساتھ ظلم کررہے ہیں ۔ اس کا تدراک تو دور کی بات اس کا ادراک بھی دور دور تک نظر نہیں آرہا ہے ۔
اللہ ہمارے حال پر رحم کرے ۔

مسیح دجال کی آمد کی راہ ہموار کرنے کے لئے فری میسنری کچھ بھی کر سکتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ مشرف دور میں ایجنسیوں سے آئی ایس آئی کے کردار کو ختم کر کے مشرف نے افغانستان سے غیر مسلم افغانیوں کو جو کہ درپردہ راء اور موساد کے ایجنٹ ہیں پاکستان میں گھسنے کا موقع دیا۔ اور آج ملک میں جتنا بھی فساد ہے اس کی ذمہ دار امریکہ ہے۔ نائن الیون سے پہلے پاکستان افغانستان میں بلکل امن و امان تھا۔
 

dxbgraphics

محفلین
لا حول ولا قوۃ الا باللہ ۔۔۔۔ بیٹھے رہیئے ہاتھ پر ہاتھ دھر کر ۔۔۔۔ عیسائی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا انتظار کررہے ہیں اور آپ ۔۔۔۔ اللہ ہم پر رحم فرمائے ۔

جناب آپ تو مجبورا بھی سچ نہیں بول سکتے کہ امریکہ میں اردو والی تمام ویب سائٹس ای میل، اور فورمز کو مانیٹر کیا جاتا ہے۔
امید ہے آپ سمجھ ہی گئے ہونگے۔
 

سویدا

محفلین
جناب آپ تو مجبورا بھی سچ نہیں بول سکتے کہ امریکہ میں اردو والی تمام ویب سائٹس ای میل، اور فورمز کو مانیٹر کیا جاتا ہے۔
امید ہے آپ سمجھ ہی گئے ہونگے۔

سچ اس لیے نہیں‌بول سکتے کہ باہر رہنے کا حق جو ادا کرنا ہے
سچ بول نہیں‌سکتے اور سن بھی نہیں‌سکتے
سچ کہا جائے تو طعنے اور طنز آمیز جوابات شروع ہوجاتے ہیں
 

dxbgraphics

محفلین
انفارميشن کے اس دور ميں جبکہ دنيا ايک گلوبل وليج کی شکل اختيار کر چکی ہے، نہ ہی امريکہ کے پاس اتنے وسائل ہيں کہ وہ کسی دوسرے ملک کے ميڈيا کو کنٹرول کرے اور نہ ہی اس کا کوئ ثبوت آپ نے ديا ہے۔ آپ يہ بات بھول رہے ہيں کہ خود امريکی صدر پر سب سے زيادہ تنقيد امريکی ٹی وی پر ہوتی ہے۔ اگر امريکی صدر اور امريکی انتظاميہ خود اپنے ملک ميں اپنے اوپر ہونے والی تنقيد پر کنٹرول نہيں کر سکتے تو وہ پاکستانی ميڈيا کو کيسے کنٹرول کر سکتے ہيں۔

فواد - ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم - يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

میڈیا کنٹرول کی بات ہی نہیں کی گئی۔ لیکن آپ over acting میں کئی انکشافات کر جاتے ہیں :grin:
 

ظفری

لائبریرین
مسیح دجال کی آمد کی راہ ہموار کرنے کے لئے فری میسنری کچھ بھی کر سکتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ مشرف دور میں ایجنسیوں سے آئی ایس آئی کے کردار کو ختم کر کے مشرف نے افغانستان سے غیر مسلم افغانیوں کو جو کہ درپردہ راء اور موساد کے ایجنٹ ہیں پاکستان میں گھسنے کا موقع دیا۔ اور آج ملک میں جتنا بھی فساد ہے اس کی ذمہ دار امریکہ ہے۔ نائن الیون سے پہلے پاکستان افغانستان میں بلکل امن و امان تھا۔
میرا خیال ہے کہ آپ نائن الیون کے بعد پیدا ہوئے ہیں ۔ اگر پیدا ہوئے ہیں تو کم از کم تاریخ ہی پڑھ لیں جو زیادہ پرانی نہیں ہے ۔ سیاست اور مذہب کے فورمز پر کسی تبصرے سے آپ گریز کیا کریں کہ یہاں آپ جیسے ناپختہ ذہنوں کے فقروں سے موضوع اصل ہدف سے ہٹ جاتا ہے ۔ عارف کریم ۔۔۔ کم از کم کوئی بات کرتا ہے تو اس کے پیچھے وہ کچھ مواد ہی مہیا کردیتا ہے ۔ مگر آپ اتنی لایعنی بات کرتے ہیں کہ جس کا جواب دینا تو درکنار آپ کی پوری بات ہی پڑھنے کے قابل نہیں ہوتی ۔
 

ظفری

لائبریرین
سچ اس لیے نہیں‌بول سکتے کہ باہر رہنے کا حق جو ادا کرنا ہے
سچ بول نہیں‌سکتے اور سن بھی نہیں‌سکتے
سچ کہا جائے تو طعنے اور طنز آمیز جوابات شروع ہوجاتے ہیں

میرا خیال ہے آپ کا رحجان اس اقتباس میں ظاہر ہوچکا ہے ۔ آپ کو اس سے غرض نہیں کہ کیا کہا جارہا ہے ۔ آپ کو تکلیف صرف یہی ہے کہ کون کہہ رہا ہے ۔ رہی سچ کی بات تو آپ ہم جنس پرستی اور غامدی صاحب کی خود ساختہ آیتوں کے بارے میں اٹھائے ہوئے اپنے الزامات کی تصدیق کے لیئے ثبوت مہیا کریں ورنہ سچ کے بارے میں جو طنز اور توہین آمیز جملوں کا ذکر آپ نے اس پوسٹ میں کیا ہے ۔ وہ آپ پر ہی لاگو ہوتا ہے ۔ منظمین توجہ دیں ۔
 

سویدا

محفلین
میری پوسٹ پڑھنے کے بعد جب آپ کا بلڈ پریشر اتنا ہائی ہوجاتا ہے تو میرا مشورہ ہے کہ آپ پرہیز کیا کریں
آپ کی یہ حالت دیکھ کر مجھے افسوس ہوتا ہے
آپ کو تکلیف پہنچی میں‌معافی چاہتا ہوں‌لیکن خدا را اپنی حالت کو سدھاریں اس طرح‌غصہ کرنے سے کچھ حاصل نہیں‌ہوگا
خوش رہا کریں اور ہر بات کو اتنا جذباتی ہو کر سیریس مت لیا کریں‌
اس محفل پر ہرکوئی اپنی رائے کا اظہار کرتا ہے صحیح‌ہو یا غلط وہ الگ بات ہے
 

arifkarim

معطل
۔ عارف کریم ۔۔۔ کم از کم کوئی بات کرتا ہے تو اس کے پیچھے وہ کچھ مواد ہی مہیا کردیتا ہے ۔ مگر آپ اتنی لایعنی بات کرتے ہیں کہ جس کا جواب دینا تو درکنار آپ کی پوری بات ہی پڑھنے کے قابل نہیں ہوتی ۔
:confused: :confused: :confused: :eek: :eek: :eek:
میں اس نظریاتی بحث میں کہاں سے آگیا؟
دو بھینسوں کی لڑائی میں کھیتوں کا نقصان! :biggrin:
ظفری آپنے اوپر سویدا کی پوسٹ کے جواب میں پوچھا تھا کہ القائدہ کی افسانیت کا اثبوت پیش کریں:
اس ضمن میں کوئی عقلی دلیل ، کوئی ثبوت ہے آپ کے پاس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا آپکے پاس یہ سائٹ کھلتی ہے:
www.youtube.com
یہاں آپکو اس ضمن میں کافی تحقیقاتی ویڈیوز با اثبوت مل جائیں گی، مثلا یہ بی بی سی کا اعتراف کہ القائدہ کا کوئی وجود نہیں:

انفارميشن کے اس دور ميں جبکہ دنيا ايک گلوبل وليج کی شکل اختيار کر چکی ہے، نہ ہی امريکہ کے پاس اتنے وسائل ہيں کہ وہ کسی دوسرے ملک کے ميڈيا کو کنٹرول کرے اور نہ ہی اس کا کوئ ثبوت آپ نے ديا ہے۔ آپ يہ بات بھول رہے ہيں کہ خود امريکی صدر پر سب سے زيادہ تنقيد امريکی ٹی وی پر ہوتی ہے۔ اگر امريکی صدر اور امريکی انتظاميہ خود اپنے ملک ميں اپنے اوپر ہونے والی تنقيد پر کنٹرول نہيں کر سکتے تو وہ پاکستانی ميڈيا کو کيسے کنٹرول کر سکتے ہيں۔

فواد - ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم - يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
جب امریکہ ۹/11 کا شرمناک واقعہ خود اپنے میڈیا کیساتھ ملکر کروا سکتا ہے تو دوسرے ممالک کے میڈیا کو کنٹرول کرنا کونسا مشکل ہے؟ ہاں البتہ امریکہ کم از کم ویب اسٹریمنگ سائٹس کو کنٹرول نہیں کر سکتا اور انہی کی بدولت انکے تمام hoaxes منظر عام پر آئے ہیں!
 

dxbgraphics

محفلین
میرا خیال ہے کہ آپ نائن الیون کے بعد پیدا ہوئے ہیں ۔ اگر پیدا ہوئے ہیں تو کم از کم تاریخ ہی پڑھ لیں جو زیادہ پرانی نہیں ہے ۔ سیاست اور مذہب کے فورمز پر کسی تبصرے سے آپ گریز کیا کریں کہ یہاں آپ جیسے ناپختہ ذہنوں کے فقروں سے موضوع اصل ہدف سے ہٹ جاتا ہے ۔ عارف کریم ۔۔۔ کم از کم کوئی بات کرتا ہے تو اس کے پیچھے وہ کچھ مواد ہی مہیا کردیتا ہے ۔ مگر آپ اتنی لایعنی بات کرتے ہیں کہ جس کا جواب دینا تو درکنار آپ کی پوری بات ہی پڑھنے کے قابل نہیں ہوتی ۔

آپ تو سیخ پا ہوگئے ہیں جناب ۔۔
دل پے نہ لیجئے گا :grin:
 

ساجد

محفلین
سویدا ، ظفری بھائی ، عارف کریم اور گرافکس صاحب ۔ہم میں سے کسی کے پاس بھی اتنے ذرائع نہیں ہیں کہ طالبان کی حقیقت تک پہنچ سکیں۔ لہذا ہم جو کچھ کہتے ہیں وہ دراصل حالات کے تناظر میں ہمارا مشاہدہ ہوتا ہے۔ لیکن ایک ذریعہ ہمیشہ سے ایسا ہے کہ جو بہت سے اسرار کے کچھ پہلوؤں سے پردہ ہٹانے میں مدد گار ہوتا ہے اور وہ ہے "ماضی"۔ اگر ہم اس ذریعہ کی طرف رجوع کریں تو جہاں طالبان کا کردار مشکوک ہے وہیں امریکہ بھی اسی لائن میں کھڑا ہے۔ روس کے ٹکڑے ہونے کے بعد واحد سوپر پاور اور اس کے چند حاشیہ برداروں نے دنیا میں اپنی مرضی کی تبدیلیاں لانے میں ہر حربے کو جائز سمجھا اور نتیجہ یہ ہوا کہ طاقت کا توازن نہ ہونے کی وجہ سے ان کو چیلنج کرنے والی کوئی طاقت بھی نہ رہی۔
ہر ملک ایک نظرئیے کا علم بردار ہوتا ہے اور اگر بات سیاسی مخاکفت تک ہی رہے تو معاملات چلتے رہتےہیں لیکن یہاں تو کبھی جمہوریت کے نام پہ کسی ملک کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی اور کہیں ایک ایسے واقعہ کو بنیاد بنایا گیا کہ جس کو مغربی ممالک کے عوام کی ایک بڑی تعدا بھی بھیڑئیے اور میمنے کی کہانی کا ری کیپ کہہ رہی ہے۔ 9/11 کے بعد مسلمانوں اور اسلام کے خلاف ایک محاذ بنایا گیا۔ بش بہادر نے مسلمانوں کو فاشسٹ کا نام دیا اور کروسیڈز کا لفظ استعمال کر کے اپنے ایجنڈے کا اعلان بھی کیا۔ (کروسیڈز کی تعریف عیسائیوں کے نزدیک تھوڑی مختلف ہے لیکن تحقیق کی جائے تو معاملہ دو جمع نو یا تین جمع آٹھ والا ہی ہے(۔ ٹونی بلئیر آج کل شدید دباؤ میں ہے اور اعتراف کر رہا ہے کہ عراق کی جنگ میں اس کی اپنی خواہش شامل تھی ۔ ہانس بلکس کی اقوام متحدہ کے زیر انتظام کمیٹی نے عراق کا کونا کونا چھان مارا اور وہاں سے ہمیشہ ہتھیار نہ ملنے کی رپورٹ آئی لیکن اس کی کسی نے نہ سنی۔ اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کی ان منہ زوروں کو لگام دینے کی ناکامی نے آج عالمی امن کو شدید خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ جن کی پالیسیاں کل تک دنیا میں منافقت پر مبنی ثابت ہوئیں ان کی بات پہ آج کون یقین کرے گا؟؟؟۔
یہ انہی پالیسیوں کا رد عمل ہے کہ شدت پسندی نےجنم لیا۔ اب اس شدت پسندی کو بھی اپنے مقاصد کے لئیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس وقت ایک ہانس بلکس تھا اور آج کئی ہانس بلکس'مختلف عالمی رہنما" کہہ رہے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پہ جو کچھ کر رہے ہو یہ بجائے خود انتہا پسندی ہے اور تشدد کو فروغ مل رہا ہے لیکن طاقت کا نشہ کسی کی نہیں سنتا۔
یہ کچھ بھی نہیں ہے سوائے "نیو ورلڈ آرڈر" کے عملی نفاذ کے۔ بس یہی اس کی مختصر تعریف ہے۔
بہر حال ، دنیا کا یہ وطیرہ ہے کہ طاقت ور ہمیشہ کمزوروں کی گردن کاٹتا ہے اور ہم پاکستانی یہ حقیقت اب سمجھتے جا رہے ہیں کہ ہمیں ذبح ہونا ہی ہے۔ بھلے طالبان کریں یا امریکہ۔ اب احتجاج کریں تو کس سے؟۔ بس دیکھتے جاؤ کہ کیا ہوتا ہے اور اگر کچھ کر سکتے ہو تو اپنی آنے والی نسل کو دوسروں کے ذہنی و معاشی غلام بننے سے بچانے کی بھرپور کوشش کرو۔ یہ قربانیوں کا موسم ابھی مزید چلے گا۔ ابھی القاعدہ نہ معلوم کہاں کہاں دریافت ہو گی۔ اور بے قاعدہ راگ نہ جانے کب تک الاپے جاتے رہیں گے۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
 
Top