فونٹ القلم تاج نستعلیق ریلیز (اعلان)

تمام احباب محفل سے گذارش ہے کہ القلم نستعلیق فونٹ کے متعلق اردو ویکیپیڈیا کے اس مضمون میں مزید معلومات تحریر کریں اور مضمون کی تکمیل میں مدد فرمائیں۔
ویکیپیڈیا پر کسی بھی قسم کی مدد کے لیے یہاں رابطہ کریں۔
مشکور۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین

شعیب بھائی بہت اچھی بات ہے! میرا کھاتہ بھی وکیپیڈیا پر موجود ہے لیکن وکی پیڈیا کی جناتی زبان میں میں نہ تو لکھ سکتا ہوں اور نہ ہی لکھنا چاہتا ہوں کیونکہ اردو کو اردو ہی رہنا چاہیئے۔ ایسی اردو تو ہم نے کبھی نہ لکھی نہ پڑھی نہ سنی :) البتہ میں ایک مضمون فراہم کر سکتا ہوں جسے آپ یا وکیپیڈیا کا کوئی بھی صارف وکی پیڈیا کی ضروریات کے مطابق ایڈت کر سکتا ہے فی الحال جو کچھ لکھا گیا ہے وہ حقائق کے خلاف ہے اور درست اور مستند معلومات سے استفادہ نہیں کیا گیا
 
انتہائی مشکور ہوں شاکر بھائی، آپ کا۔ آپ مضمون فراہم کردیں میں اسے ویکیپیڈیا پر منتقل کردوں گا۔
اور جناتی زبان کی جہاں تک بات ہے اس ضمن میں کچھ کہنا تحصیل حاصل ہے، اس پر کئی مرتبہ خود ویکی پر بھی گرما گرم بحث ہوچکی ہے۔ فی الحال ویکی کو دیگر زبانوں سے ہم پلہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور اردو ویکیپیڈیا اب دیگر زبانوں سے کم نہیں رہا۔ :)
 
شعیب

محفلین
اچھی خبر ہے، ابھی ڈاؤنلوڈ پر لگایا ہے اور امیجس سے یہی ظاہر ہو رہا ہے کہ بڈھیا (مضبوط) فانٹ ہے۔
 
اگر یہ فونٹ آزاد مصدر (اوپن سورس) ہے تو ہمیں ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن والوں کے جانب سے درج ذیل پیغام کیوں موصول ہوا، جب ہم نے ان سے اردو ویکی کے لوگو میں اس فونٹ کو استعمال کرنے کے لیے کہا:
I've read the license and it's definitely not a free license, it has all sorts of restrictions. You can see a list of open source licenses at OSI. The rules prevent us from using an unfree license for Wikipedia logos, are you sure a freely-licensed Nastaleeq font doesn't exist? There is Nastaliq Navees although it's an imperfect one.
 
محمد سعد

محفلین
شاید اس لیے کہ ہمارے لائسنس میں تجارتی سافٹ وئیر کے ساتھ ایمبڈ کرنے کی ممانعت ہے۔ اب یہ ہے تو ایک پابندی ہی۔ چنانچہ اس نقطۂ نظر سے یہ مکمل طور پر آزاد لائسنس نہ ہوا۔
 
نوشاب

محفلین
شاکرالقادری صاحب السلام علیکم سر آپ کو ایک عظیم کام پر میری طرف سے بہت بہت مبارکباد باد ہو
مبارکباد بہت دیر سے دے رہا ہوں لیکن کیا کروں مجھے علم ہی کچھ دنوں پہلے ہوا ہے کہ نوری نستعلیق کے بعد ایک اور عظیم اور انتہائی خوبصورت فونٹ معرض وجود میں آ چکا ہے اور اس میں اللہ تعالیٰ کی مدد اور آپ کی مستقل مزاجی اوراپنے کام سے بے لوث محبت کا بہت ہاتھ ہے ۔اللہ تعالیٰ آپ کو اجر عظیم عطا کرے اور ہم جیسوں کو بھی آپ سے ایسی محنت اور اپنے کام سے لگن کا جذبہ عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
 
Top