فونٹ القلم تاج نستعلیق ریلیز (اعلان)

شاکرالقادری

لائبریرین
@م بلال م بھائی براہ کرم اس فانٹ کو بھی پاک اردو انسٹالر میں شامل کیجیے۔
ابھی نہیں ۔۔۔ کیونکہ یہ آزمائشی نسخہ ہے اور اسے اس کی آفیشل سائٹ سے ہی ڈاون لوڈ ہونے دیجیئے ۔ کم از کم اس وقت تک جب اس کا مستحکم نسخہ جاری نہیں کر دیا جاتا ۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
السلام علیکم !
شاکر بھائی ایک دوسرے فورم پہ وہاں کے ایک ممبر نے ایک سوال کیا ہے کہ

جی اس بارے وضاحت درکار تھی
یقینا نیوز چینل اور انکی ویب سائٹس تجارتی مقاصد کے ساتھ چلتی ہیں ۔۔۔ البتہ اگر کوئی ایسی نیوز سائٹ ہو جو اصلاحی مقاصد کے لیے ہو اور کوئی تجارتی مقاصد نہ رکھتی ہو تو بسرو چشم
 

بلال

محفلین
میرا خیال ہے م بلال م بھائی کو تاج نستعلیق کو بھی پاک اردو انسٹالر میں شامل کر دینا چاہئیے!
@م بلال م بھائی براہ کرم اس فانٹ کو بھی پاک اردو انسٹالر میں شامل کیجیے۔
جی پاک اردو انسٹالر میں شامل کرنے کو تو میں خود بہت بے چین ہوں۔ اگر محترم شاکرالقادری صاحب کو یاد ہو تو کافی عرصہ پہلے اس بارے میں ان سے فون پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی تھی۔ مگر بشمول شاکرالقادری صاحب کے سب کا خیال ہے کہ جب تک القلم تاج نستعلیق کا مستحکم نسخہ نہیں آ جاتا تب تک پاک اردو انسٹالر میں شامل نہیں کرنا چاہئے۔
 

arifkarim

معطل
جی پاک اردو انسٹالر میں شامل کرنے کو تو میں خود بہت بے چین ہوں۔ اگر محترم شاکرالقادری صاحب کو یاد ہو تو کافی عرصہ پہلے اس بارے میں ان سے فون پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی تھی۔ مگر بشمول شاکرالقادری صاحب کے سب کا خیال ہے کہ جب تک القلم تاج نستعلیق کا مستحکم نسخہ نہیں آ جاتا تب تک پاک اردو انسٹالر میں شامل نہیں کرنا چاہئے۔
بالکل درست۔ اور ہونا بھی یہی چاہئے!
 

منصور احمد

محفلین
پہلے تو بہت بہت مبارکباد قبول کیجئے
دوسرا میں نے اس کو ڈاونلوڈ تو کر لیا ہے لیکن اپلائی نہیں ہو رہا۔۔۔ میں نے اس کو ونڈو کے فانٹ فولڈر میں بھی پیسٹ کر دیا ہے۔۔۔ پھر کورل ڈرا اوپن کر کے اُس میں القلم فانٹ کی مدد سے لکھنے کی کوشش کی لیکن نہیں ہو رہا۔۔۔ راہنمائی کیجئے گا۔۔۔!
 

قیصرانی

لائبریرین
پہلے تو بہت بہت مبارکباد قبول کیجئے
دوسرا میں نے اس کو ڈاونلوڈ تو کر لیا ہے لیکن اپلائی نہیں ہو رہا۔۔۔ میں نے اس کو ونڈو کے فانٹ فولڈر میں بھی پیسٹ کر دیا ہے۔۔۔ پھر کورل ڈرا اوپن کر کے اُس میں القلم فانٹ کی مدد سے لکھنے کی کوشش کی لیکن نہیں ہو رہا۔۔۔ راہنمائی کیجئے گا۔۔۔ !
اگر ونڈوز 7 ہے تو پھر اس فانٹ کو اوپن کریں۔ اوپر بائیں جانب آپشن ہوگا، انسٹال۔ اسے دبا کر انسٹال کریں، پھر دیکھیں کہ کیا کام کرتا ہے یا نہیں :)
 

منصور احمد

محفلین
میں نے وہ بھی کر کے دیکھا ہے لیکن ابھی بھی کورل ڈرا میں نہیں لکھ رہا کوئی دوسری زبان لکھی آتی ہے۔۔۔۔ ونڈوز سیون زیر استعمال ہے۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
http://imageshack.us/photo/my-images/204/graphic1rq.jpg
یہ لنک چیک کریں۔۔۔ شائد کوئی چھوٹی سی غلطی کہیں ہو رہی ہے۔۔۔ ۔
ایک کام کریں۔ دیکھیں کہ کیا ایم ایس ورڈ یا کسی دوسرے پروگرام میں آپ اردو زبان کو اس فانٹ کے ساتھ لکھ سکتے ہیں؟ اگر ہاں تو پھر اس کا مطلب ہے کہ آپ کو فوٹو شاپ میں مڈل ایسٹرن سپورٹ کو ان ایبل کرنا ہوگا شاید۔ تاہم پہلے آپ ورڈ یا کسی دوسرے پروگرام میں ٹیسٹ کریں کہ کیا یہ فانٹ اردو کے ساتھ کام کر رہا ہے یا نہیں :)
 

منصور احمد

محفلین
بہت شکریہ ۔۔۔وہاں یہ فانٹ کام کر رہا ہے÷÷÷÷÷اب یہ
مڈل ایسٹرن سپورٹ کو ان ایبل کرنا بھی سیکھا دیں۔۔۔۔​
 
Top