القلم تاج نستعلیق کی تخلیق پر سید شاکر القادری کے اعزاز میں تقریب کی تصویریں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت خوب ، بہت اعلیٰ ۔ استادِ محترم کو دیکھ کر جی خوش ہوگیا ۔ محترم استاد شاکرالقادری صاحب آپ کا یہ کارنامہ ہمیشہ کے لیئے اردو افق کے نام ہوگیا جہاں یہ ایک روشن ستارے کی مانند اردو سے محبت رکھنے والوں کی رہنمائی کرے گا ۔ اللہ آپ کو اس کا اجر دے ۔ ان شاءاللہ ہم سب آپ کے کام سے آئیندہ بھی مستفید ہوتے رہیں گے ۔ اس کے علاوہ پرانے اور نئے محفلین کا بھی دیدار ہوگیا ۔ سب سے تصویری ملاقات کرکے بے انتہا خوشی ہوئی ۔ اس سلسلے میں میں خصوصی طور پر خرم شہزاد خرم اور الف نظامی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
سرکار کہاں ہیں آپ یقین کریں اور لوگوں کا مجھے پتہ نہیں لیکن میں آپ کی تصویروں اور حسینوں والی تحریر کی باقی اقساط کا بہت بے چینی سے انتظار کر رہا ہوں خدا کا نام ہے پہلے اس کو مکمل کریں۔
اب کرتا ہوں بات آپ کے شکریہ کا شکریہ جناب اور آپ کیسے ہیں
 
ظفری

بس کچھ دنوں میں منظر عام پر آنے والی ہے ۔پیشگی بکنگ کروالیں ۔۔۔ پھر نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی ۔
الحمداللہ خیریت سے ہوں ۔ آپ دوستوں سے یہ دوری بہت کَھلی مگر کچھ مجبوریاں تھیں کہ حاضر نہ ہوسکا ۔ خیر ایسا تعطل تو چلتا رہتا ہے ۔
 
مجھے انتظار رہے گا
 
قیصرانی

لائبریرین
سیاچن اور ہمارا اتنا دور کا واسطہ ہے جتنا اردو محفل اور بل گیٹس کا:D
ہاں واقعی، پر ایک بار بے نظیر بھٹو نے کہا تھا کہ

ہمارے شمالی علاقہ جات میں رہنے والے ماہی گیر۔۔۔

تو سوچا کہ شاید سیاچن پر بھی کوئی آبدوز یا فریگیٹ چلتا ہو؟
 
تلمیذ

لائبریرین
اب دھاگے کے موضوع پر کچھ باتیں کر لی جائیں۔
محترم ساجد صاحب کہاں چلے گئے ہیں جنہوں نے اس تقریب کے بارے میں ایک مفصل رپورٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
کیا ابھی تک اسلام آباد کے دورے کی تھکاوٹ نہیں اتری، جناب؟
ساجد
 
وجی

لائبریرین
پھر کیسے مرنے کا شوق ہے؟ جلدی بتائیں تاکہ بندوبست کر سکوں
لگتا ہے کہ آپ کی ڈیوٹی ابھی تک سیاچن پر نہیں لگی :)
ارے آپ کو معلوم نہیں کہ انکی منگنی ہوگئی ہے بس کچھ سالوں کی بات ہے
پھر شادی شہداؤں میں شمار ہونگے

ویسے انسے یہ ضرور پوچھ لیجیئے گا کہ شادی کس طرح ہوگی
نکاح ہوگا
کوٹ میرج ہوگی
یا پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھیرے
 
عسکری

معطل
ارے آپ کو معلوم نہیں کہ انکی منگنی ہوگئی ہے بس کچھ سالوں کی بات ہے
پھر شادی شہداؤں میں شمار ہونگے

ویسے انسے یہ ضرور پوچھ لیجیئے گا کہ شادی کس طرح ہوگی
نکاح ہوگا
کوٹ میرج ہوگی
یا پھر۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ پھیرے
میں تو ایسے ہی کر لوں پر وہ مسلمان ہیں :grin:
 
ساجد

محفلین
اب دھاگے کے موضوع پر کچھ باتیں کر لی جائیں۔
محترم ساجد صاحب کہاں چلے گئے ہیں جنہوں نے اس تقریب کے بارے میں ایک مفصل رپورٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
کیا ابھی تک اسلام آباد کے دورے کی تھکاوٹ نہیں اتری، جناب؟
ساجد
نہیں جناب ابھی تھکاوٹ سے آشنائی نہیں ہوئی کیونکہ ”ابھی تو میں جوان ہوں“:)
دراصل اسلام آباد سے آنے کے بعد ابھی تک غمِ روزگار کی مصروفیات نے کچھ عجیب انداز میں گھیر رکھا ہے۔ آج الف نظامی صاحب کا فون بھی موصول ہوا تھا ، اس قدر مصروفیت ہے کہ جب شاید آدھ گھنٹہ تک انہیں مجھ سے رابطہ کرنے کی کوششیں کرنا پڑیں۔ نظامی صاحب بھی اسی بارے استفسار فرما رہے تھے۔ انشاءاللہ کل یا پرسوں تک تمام محفلین کی خدمت میں رودادِ تقریب اور اپنے احساسات پیش کر دوں گا۔
آپ کی شفقت اور متانت نے مجھے بہت متاثر کیا ساتھ ہی ساتھ تقریب میں موجود تمام شخصیات سے مل کر اپنائیت کا ایک ایسا احساس جاگزیں ہوا جس کے بیان کے لئے الفاظ کم پڑ جائیں۔
 
Top