القلم جوہر نستعلیق کے تازہ نمونے!

arifkarim

معطل
استاد محترم جناب شاکرالقادری صاحب نے کل القلم جوہر نستعلیق کے یہ تازے نمونے بھیجے ہیں۔ احباب دیکھ کر بتائیں کہ تحریری نستعلیق کے کس قدرقریب ہیں:
c000211.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
بہت خوب۔ بس الف کے اوپر مد اور اوپر والی ہمزہ حرف یا کشتی سے بہت اوپر ہو گئی ہے۔ کچھ نیچے کی جائے تو بہتر ہے۔ کاف کا کش اچھا لگ رہا ہے۔
 
aladdin

محفلین
پہلی لائن میں: "حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی کنیت ابویقطان تھی۔۔۔" اس میں 'ق' کانقطے کی سائز برابر نہیں ہے یا پھر 'ف' اور 'ظ' کے نقطے مل گئے ہیں۔

عمار بن یاسر کا قبول اسلام : تیسری لائن میں --- صہیب "رضی اللہ" کو --- سے مل جارہا ہے جبکہ "رضی اللہ" ٹھیک صہیب کے اوپر ہونا چاہئے۔

"یہ اسلام کی پہلی عبرتناک شہادت تھی جو استقلال کی۔۔۔" اس میں نقطے صحیح نظر نہیں آرہے ہیں۔
 
آخری تدوین:
بہت خوبصورت خط ہے. مجھے ایسے فونٹ بہت پسند ہیں جو تحریری نستعلیق کے مشابہ دکھتے ہیں. کچھ معمولی سی کمیاں امید ہے کہ جو اس پر محنت کر رہے ہیں انھیں بھی جلد دور کردیں گے....
یہ فونٹ کیسے حاصل ہوگا برائے مہربانی بتا دیں.
 
عارضی کے

محفلین
باقی تو بہت خوبصورت ہے۔ لیکن”جا“ کو بلا وجہ طویل کیا گیا ہے جس سے مطالعہ کے دوران روانی متاثر ہورہی ہے۔
 
aladdin

محفلین
"عبرتناک" ، "شرمناک" وغیرہ الفاظ کے "ک" کی چوڑائی بھی کافی کم ہے۔ "ک" کی چوڑائی اگر تھوڑی بڑھادی جائے تو بہتر لگے گا۔ :)
 
sayani

محفلین
بہت ہی خوبصورت جو کچھ خامیاں ہیں انشاءاللہ تعالیٰ وہ بھی ٹھیک ہو جائنگی ۔ جیسا کہ علاالدین صاحب نے نشان زد کیا ہے۔
 
sayani

محفلین
عارف صاحب یہ القلم جوہرنستعلیق کہاں پر ہے۔ میں نے القلم فونٹ سرور میں دیکھا مگر وہاں مجھے نہیں نظر آیا، میں کہاں سے ڈاؤنلوڈ کرسکتا ہوں ؟؟
 
آصف اثر

معطل
بہترین فونٹ ہے۔
میں نے کافی عرصہ پہلے پیلے کور کی ایک تفسیرِ قرآن دیکھی تھی جو پوری کی پوری ہاتھ سے لکھی گئی تھی۔ لیکن اس میں جو فونٹ (ہاتھ کا) استعمال کیا گیا تھا۔ اس نے مجھے ابھی تک اپنی دل کشی میں لیا ہوا ہے حالاں کہ اس کو آخری بار دیکھے ہوئے تقریبآ 7 آٹھ سال ہوگئے ہیں۔ اللہ کرے وہ مجھے کہیں مل جائے۔ یہاں اس کے اسکرین شاٹس پوسٹ کردوں گا۔ ان دنوں فونٹ وونٹ کے متعلق کچھ خبر نہ تھی لیکن ذوق تھا۔ اب رہ رہ کر یاد آرہا ہے۔ تفسیر کا نام بھی یاد نہیں۔
 
کئی فونٹ ابھی پردہ خفا میں ہیں. کچھ عرصہ پہلے مجھے بھی ایک پی ڈی ایف بک ملی تھی، جس کی کمپوزنگ پر غور و فکر کرنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا تھا کہ کسی خطاط نے جمیل نوری نستعلیق کے لگیچرز کو بدل دیا تھا. کافی تلاش کے بعد بھی وہ کتاب نہیں ملی. ایسے فونٹس کے خالقین سے رابطہ کرنا چاہیے تاکہ ان کی محنت رائیگاں نہ جائے.
 
جی ایک ایسا ہی فانٹ میری نظر سے بھی گزرا تھا کسی زمانہ میں۔
 
بڑا دلکش خط ہے الله تعالی اس سعی کو قبول فرمائے۔
احباب میں سے کوئی تبصرے یا جواب میں تصویر اضافہ کرنے کا طریقہ بتا سکتا ہے؟
 
قاسم شیخ

محفلین
استاد محترم جناب شاکرالقادری صاحب نے کل القلم جوہر نستعلیق کے یہ تازے نمونے بھیجے ہیں۔ احباب دیکھ کر بتائیں کہ تحریری نستعلیق کے کس قدرقریب ہیں:
c000211.gif

ما شاء اللہ کیا ہی خوب فانٹ ہے۔ دل باغ باغ ہو گیا۔اگر یہ فانٹ فری میں مل جائے تو کیا ہی بات ہےویسے کیا کوئی بھائی بتا سکتا ہے کہ یہ فانٹ کب تک فری مل جائے گا؟
 
Top