القلم قرآن فونٹ ریلیز

بلال

محفلین
ماشاءاللہ بہت خوبصورت فونٹ ہے۔۔۔
اللہ تعالٰی آپ کو اس کی جزا دے۔۔۔آمین
 
بلال

محفلین
ماشاءاللہ بہت خوبصورت فونٹ ہے۔۔۔
اللہ تعالٰی آپ کو اس کی جزا دے۔۔۔آمین
 
شاکر بھیا ہدیہ تبریک، یہ ایک احسن کاوش ہے امید ہے اس سے قرآن پبنلشنگ میں اور بھی آسانی ہونی۔ محفل کے منتظمین سے گذارش ہے کہ اس فونٹ کو بھی فورم میں شامل کریں تاکہ جو بندہ آیات یا احادیث ٹائپ کرے تو اسی میں ہوں اور سب کو یہ فونٹ ڈاؤنلوڈ کرنا چاہیے۔
 
قادری بھائی فونٹ میں اب بھی کچھ اعراب کے مسائل ہیں ملاحظہ ہوں
أَلِيمٍ
اس کے اوپر کے اوپر فونٹ کا اطلاق کرتے ہیں کسرہ لام کے درمیان میں آجاتی ہے۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
قادری بھائی فونٹ میں اب بھی کچھ اعراب کے مسائل ہیں ملاحظہ ہوں
أَلِيمٍ
اس کے اوپر کے اوپر فونٹ کا اطلاق کرتے ہیں کسرہ لام کے درمیان میں آجاتی ہے۔

پسندیدگی کا شکریہ بھائی جی!
اللہ آپ کو خوش رکھے!
یہ اَلِیْم کا مسئلہ میرے پیش نظر ہے اور یہ کچھ الجھاٶ پیدا کر رہا ہے دیکھیں یہ جن کب قابو میں آتا ہے:)
 
شاکر صاحب یہ کیا اوپن ٹائپ فونٹ ہے؟ اگر نہیں تو کیا اوپن ٹائپ بھی بن سکتا ہے۔ تاکہ ایمبیڈ (‌خود کار طور پر شامل) کیا جاسکے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شاکر بھیا ہدیہ تبریک، یہ ایک احسن کاوش ہے امید ہے اس سے قرآن پبنلشنگ میں اور بھی آسانی ہونی۔ محفل کے منتظمین سے گذارش ہے کہ اس فونٹ کو بھی فورم میں شامل کریں تاکہ جو بندہ آیات یا احادیث ٹائپ کرے تو اسی میں ہوں اور سب کو یہ فونٹ ڈاؤنلوڈ کرنا چاہیے۔

بہتر ہوگا کہ پہلے اس فونٹ کا استعمال عام ہونے کا انتظار کیا جائے۔ فورم کے پوسٹ پیج پر عربی کوڈ لگانے کی سہولت موجود ہے، اس کے باوجود ابھی تک لوگ آیات اور احادیث کا عربی متن ویسے ہی پوسٹ کر دیتے ہیں جس سے یہ صحیح پڑھا نہیں جاتا۔
 
گل خان

محفلین
شاکر بھائی۔۔دیکھیں میں نے الیم۔۔۔۔القلم قرآن فونٹ سے لکھا ہے۔۔لام کو طول کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا یہ درست نہی ہے/
6iya9f.jpg
 
arifkarim

معطل
جزاک اللہ قادری بھائی، میں اس میں کچھ بہتری کر رہا ہوں۔ جونہی میرا نیٹ‌ ٹھیک ہوتا ہے، اسے اپلوڈ کر دوں گا!
 
arifkarim

معطل
بہتر ہوگا کہ پہلے اس فونٹ کا استعمال عام ہونے کا انتظار کیا جائے۔ فورم کے پوسٹ پیج پر عربی کوڈ لگانے کی سہولت موجود ہے، اس کے باوجود ابھی تک لوگ آیات اور احادیث کا عربی متن ویسے ہی پوسٹ کر دیتے ہیں جس سے یہ صحیح پڑھا نہیں جاتا۔

نوٹ: ابھی یہ فانٹ نیٹ کیلئے 100 فیصد قابل استعمال نہیں۔ اسکی پروگرامنگ کو کوئی بھی براؤزر سمجھ نہیں پا رہا۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔
 
گل خان

محفلین
اور عارف بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے سوال کا جواب نہی دیا۔۔۔۔کیا میں نے الیم درست لکھا ہے؟:laugh:
 
ماشاہ اللہ بہت خوبصورت فونٹ ہے - اللہ تعالیٰ آپ کی اس کاوش کو قبول و مقبول فرمائے۔ آمین- نستعلیق میں الفاظ کو جوڑنا خاص طور پر جب ان پر اعراب بھی ہوں بہت مشکل کام ہے کیونکہ الفاظ کا حسن توازن برقرار رکھنا اتنا آسان نہیں - مگر اللہ تعالی نے آپ کے لئے آسانی پیدا فرما دی- جزاکم اللہ
 
شاکرالقادری

لائبریرین
اور عارف بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے سوال کا جواب نہی دیا۔۔۔۔کیا میں نے الیم درست لکھا ہے؟:laugh:

جی ہاں گل خان بھائی آپ نے الیم کو لام کی تطویل کے ساتھ لکھا ہے اور یہ تطویل بھی آپ نے کسرہ سے پہلے نہیں بلکہ بعد میں استعمال کی ہے جس کی وجہ سے یہ حرف درست ظاہر ہو رہا ہے لیکن اسے بغیر تطویل کے درست ظاہر ہونا چاہیئے

لفظ الیم بغیر تطویل کےاَلِیْم
لفظ الیم لام کے تطویل کسرہ سے پہلے اَل۔ِیْم
لفظ الیم لام کی تطویل کسرہ کے بعداَلِ۔یْم
اس پوسٹ میں میں نے لفظ الیم پر القلم قرآن فونٹ کو اپلائی کیا ہوا ہے جن حضرات کے کمپیوٹر میں یہ فونٹ انسٹال ہے ان کو یہ اسی فونٹ میں نظر آئے گا اور وہ اس مسئلہ کو سمجھ سکیں گے ہم اس پر کام کر رہے ہیں امید ہے کہ جلد یہ درست ہو جائے گا
 
Top