جو چاہئے سو مانگیے اللہ سے امیر اس در پہ آبرو نہیں جاتی سوال سے امیر مینائی
سیما علی لائبریرین ستمبر 26، 2021 #1 جو چاہئے سو مانگیے اللہ سے امیر اس در پہ آبرو نہیں جاتی سوال سے امیر مینائی
سیما علی لائبریرین ستمبر 26، 2021 #2 اللہ اگر توفیق نہ دے انسان کے بس کا کام نہیں فیضان محبت عام سہی عرفان محبت عام نہیں جگر مرادآبادی
سیما علی لائبریرین ستمبر 26، 2021 #3 جگ میں آ کر ادھر ادھر دیکھا تو ہی آیا نظر جدھر دیکھا!!!!!! میر درد
سیما علی لائبریرین ستمبر 26، 2021 #4 تو میرے سجدوں کی لاج رکھ لے شعور سجدہ نہیں ہے مجھ کو یہ سر ترے آستاں سے پہلے کسی کے آگے جھکا نہیں ہے!!!
تو میرے سجدوں کی لاج رکھ لے شعور سجدہ نہیں ہے مجھ کو یہ سر ترے آستاں سے پہلے کسی کے آگے جھکا نہیں ہے!!!
سیما علی لائبریرین ستمبر 26، 2021 #5 دیکھ چھوٹوں کو ہے اللہ بڑائی دیتا آسماں آنکھ کے تل میں ہے دکھائی دیتا
سیما علی لائبریرین ستمبر 26، 2021 #6 اے صنم جس نے تجھے چاند سی صورت دی ہے اسی اللّہ نے مجھ کو بھی محبت دی ہے حیدر علی آتش
یاسر شاہ محفلین ستمبر 26، 2021 #7 ماشاء اللہ خوب لڑی کا آغاز کیا۔ مدت کے بعد پھر تری یادوں کا سلسلہ اک قلبِ ناتواں کو توانائی دے گیا شاعر نامعلوم مدیر کی آخری تدوین: ستمبر 26، 2021
ماشاء اللہ خوب لڑی کا آغاز کیا۔ مدت کے بعد پھر تری یادوں کا سلسلہ اک قلبِ ناتواں کو توانائی دے گیا شاعر نامعلوم
یاسر شاہ محفلین ستمبر 26، 2021 #8 نام لیتے ہی نشہ سا چھا گیا ذکر میں تاثیرِ دورِ جام ہے وعدہ آنے کا شب ِآخر میں ہے صبح سے ہی انتظارِ شام ہے سید سلیمان ندوی مدیر کی آخری تدوین: ستمبر 26، 2021
نام لیتے ہی نشہ سا چھا گیا ذکر میں تاثیرِ دورِ جام ہے وعدہ آنے کا شب ِآخر میں ہے صبح سے ہی انتظارِ شام ہے سید سلیمان ندوی
سیما علی لائبریرین ستمبر 26، 2021 #9 یاسر شاہ نے کہا: ماشاء اللہ خوب لڑی کا آغاز کیا۔ مدت کے بعد پھر تری یادوں کا سلسلہ اک قلبِ ناتواں کو توانائی دے گیا شاعر نامعلوم مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بہت شکریہ ۔😊😊😊😊😊
یاسر شاہ نے کہا: ماشاء اللہ خوب لڑی کا آغاز کیا۔ مدت کے بعد پھر تری یادوں کا سلسلہ اک قلبِ ناتواں کو توانائی دے گیا شاعر نامعلوم مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بہت شکریہ ۔😊😊😊😊😊
سیما علی لائبریرین ستمبر 26، 2021 #10 بندگی کا مری انداز جدا ہوتا ہے !!!!!!!!!!!!!! میرا کعبہ میرے سجدوں میں چھپا ہوتا ہے
سیما علی لائبریرین ستمبر 26، 2021 #11 صدق و صفائے قلب سے محروم ہے حیات کرتے ہیں بندگی بھی جہنم کے ڈر سے ہم
سیما علی لائبریرین ستمبر 26، 2021 #12 جلوہ عیاں ہے قدرت پروردگار کا کیا دل کشا یہ سین ہے فصل بہار کا اکبر الہ آبادی
سیما علی لائبریرین ستمبر 26، 2021 #13 میرے اللہ برائی سے بچانا مجھ کو نیک جو راہ ہو اُسی راہ پہ چلانا مجھ کو (بانگ درا ص:۵۶)
سیما علی لائبریرین ستمبر 26، 2021 #14 نہ چھوڑ اے دل فغانِ صبح گاہی اماں شاید ملے، اللہ ھو میں!!!!! علامہ اقبالؒ
سیما علی لائبریرین ستمبر 26، 2021 #15 ہر لحظۂ مومن ہے نئی آن نئی شان گفتار میں کردار میں اللہ کی برہان (ضربِ کلیم ص:۵۸۶)
سیما علی لائبریرین ستمبر 26، 2021 #16 نظر اللہ پہ رکھتا ہے مسلمانِ غیور موت کیا شئے ہے فقط عالمِ معنی کا سفر (ضربِ کلیم ص:۷۷۶)
سیما علی لائبریرین ستمبر 26، 2021 #17 جہاں اگرچہ دگرگوں ہے قُم باذن اللہ وہی زمیں، وہی گردوں ہے قُم باذن اللہ (ضرب کلیم ص:۱۸۶)
سیما علی لائبریرین ستمبر 26، 2021 #18 اللہ کو پامردیِ مومن پہ بھروسا ابلیس کو یورپ کی مشینوں کا سہارا تقدیرِ اُمم کیا ہے‘ کوئی کہہ نہیں سکتا مومن کی فراست ہو تو کافی ہے اشارا (ارمغانِ حجاز)
اللہ کو پامردیِ مومن پہ بھروسا ابلیس کو یورپ کی مشینوں کا سہارا تقدیرِ اُمم کیا ہے‘ کوئی کہہ نہیں سکتا مومن کی فراست ہو تو کافی ہے اشارا (ارمغانِ حجاز)
سیما علی لائبریرین ستمبر 26، 2021 #19 نظر اللہ پہ رکھتا ہے مسلمانِ غیور موت کیا شئے ہے فقط عالمِ معنی کا سفر (ضربِ کلیم ص:۷۷۶)
سیما علی لائبریرین ستمبر 26، 2021 #20 جب میں کہتا ہوں کہ یا اللہ میرا حال دیکھ حکم ہوتا ہے کہ اپنا نامۂ اعمال دیکھ !!!!!!؟ اکبر الہ آبادی