میں نے کچھ کتب کو مکتبۃ میں اردو میں منسلک کیں اور یہ تجربہ کافی کامیاب رہا۔اب مجھے جب بھی کوئی اقتباس ڈھونڈنا ہوتا ہے تو مین اس اقتباس کا صرف ایک لفظ لکھتا ہوں تو تمام اردو کتب میں سے اس سے مشابہ اقتباسات نکل آتے ہیں۔

کس طرح منسلک کیں بھائی باسل احمد صاحب؟؟
 
Saher Javed

محفلین
کیا کوئی بھائی ترجمہ بتا سکتا ہے اس عربی عبارت کا اور یہ عبارت کہاں سے ہے مطلب قرآن پاک, حدیث یا کہیں اور سے روایت ہے

ومن تکن برسول اللہ نصرتہ ان تلقہ الاسد فی اجامھا تجم

ہ سکے تو ای میل کر دیں
[ای میل حذف کیا گیا]
 
ربیع م
 
ومن تکن برسول اللہ نصرتُہ اِن تلقَہ الاُسد فی آجامھا تَجِم
جس شخص کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد حاصل ہوجائے، اگر شیر کی کچھار میں بھی اس کا سامنا شیر سے ہوجائے تو وہ خوف کے مارے ساکت ہوجاتا ہے۔
 
تقی الحسن

محفلین
ماشاء اللہ کافی اچھی انفارمیشن رکھنے والے احباب موجود ہیں۔ مکتبہ شاملہ کی وب سائٹ پر ایک ورژن ۹۱ جی بی کا بھی موجود ہے اگر کسی دوست کو اُس کے بارے میں انفارمیشن ہو بتائیں ۔ شکریہ
 
ماشاء اللہ کافی اچھی انفارمیشن رکھنے والے احباب موجود ہیں۔ مکتبہ شاملہ کی وب سائٹ پر ایک ورژن ۹۱ جی بی کا بھی موجود ہے اگر کسی دوست کو اُس کے بارے میں انفارمیشن ہو بتائیں ۔ شکریہ
مکتبہ شاملہ کے مختلف ورژن ہیں۔ 91 جی بی والا ورژن پی ڈی ایف کی سہولت کے ساتھ ہے۔ اس میں سب کتابیں تو نہیں، تقریبا3000 کتابیں پی ڈی ایف اور یونیکوڈ دونوں فارمیٹ میں موجود ہیں۔ بقیہ کتابیں صرف یونیکود فارمیٹ کے ساتھ موجود ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ مکتبہ شاملہ میں پی ڈی ایف کتاب کو یونیکوڈ کتاب کے ساتھ سائیڈ بائے سائیڈ پڑھا جاسکتا ہے۔ آپ یونیکوڈ کتاب کے کسی بھی صفحے پر ہوں، محض ایک کلک سے پی ڈی ایف کتاب کے اسی صفحے پر پہنچ جاتے ہیں۔
جو حضرات پی ڈی ایف کتابیں (ان کے کتابی انداز کی وجہ سے) پڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں ان کے لیے یہ خاصے کی چیز ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایف کتاب کا ہونا مکتبہ کو مزید reliable بھی بنا دیتا ہے۔
 
Top