اليکشن 2018 - پاکستانی عوام کی آواز دبانے کی بہیمانہ کوشش

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ہمیں ہمارے دوست امریکہ کا پیغام مل چکا ۔ بہت شکریہ پاکستان اپنے دوستوں کو مناسب جواب دینے میں دیر نہیں کرتا اور دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ وغیرہ وغیرہ۔ ویسے انسانی حقوق کی اقوام متحدہ کو چھوڑنے والی امریکہ کی تقریر بہت عالیشان تھی جس میں اسرائیل کی حمایت میں دنیا کے سامنے ڈٹ جانے کا پیغام ملا۔ اس کے لیئے بھی بہت شکریہ اور ہمیں سب یاد ہے ہم نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔ امریکہ کی انسانی جانوں کے ضیاع پر سچی ہمدردی اور عزم
 
آخری تدوین:

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Di_Aj_EU4_W4_AA3_Lda.jpg

"امريکہ اس ہفتے بلوچستان اور خيبر پختون خواہ ميں سیاسی اميدواروں اور ان کے حاميوں پر ہونے والے حملوں کی بھرپور مذمت کرتاہے"، ترجمان امریکی دفتر خارجہ

"يہ حملے پاکستانی عوام کو ان کے جمہوری حقوق سے محروم کرنے کی بزدلانہ کو شش ہيں۔ ہم دہشت گردی کے خلاف لڑائ ميں پاکستانی عوام اور جنوبی ايشياء کے خطے کے ساتھ ہيں"

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
Fawad -

محفلین
اس تشویش میں بہت حد تک صداقت ہے تاہم ہمیں اس 'تشویش' پر بھی کسی حد تک 'تشویش' لاحق ہے! اس کا کیا علاج؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

انتخابی عمل چاہے پاکستان ميں ہو، افغانستان ميں، عراق ميں يا دنيا کے کسی بھی ايسے ملک ميں جہاں پرتشدد انتہا پسند عوام پر اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتے ہيں – وہاں پر اسی قسم کے واقعات ہوتے ہيں اور انتخابی اميدواروں اور ووٹروں کے خلاف دھمکياں ان کی سوچ اور حکمت عملی سب پر واضح کرنے کے ليے کافی ہيں۔

دہشت گرد تنظيميں اور ان کے سرغنہ اس حقيقت سے بخوبی واقف ہيں کہ وہ کبھی بھی عوامی رائے اور حمايت کی عدالت ميں سرخرو نہيں ہو سکتے، اسی ليے وہ اسی طريقہ کار کو اختيار کرتے ہيں جس پر وہ يقين رکھتے ہیں – اور وہ يہی ہے کہ سياسی اثر ورسوخ کے ليے زيادہ سے زیادہ بے گناہوں کا خون بہايا جائے۔

اس حوالے سے کوئ ابہام نہيں رہنا چاہے۔ يہ امريکی حکومت نہيں ہے جسے پاکستانی انتخابات ميں تشدد کی لہر سے کسی بھی قسم کا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب پرتشدد انتہا پسند جنھوں نے نا صرف يہ کہ پاکستان کے آئین، پارليمنٹ اور تمام حکومتی نظام کو رد کر ديا ہے، انھوں نے متعدد بار اپنی اس سوچ کا اعادہ کيا ہے کہ وہ اس معاشی، سياسی اور معاشرتی ترقی کے خلاف ہيں جس کی کاوش پاکستان کے عام لوگ کر رہے ہیں۔

وقت کی اہم ضرورت ہے کہ اس خونی سوچ کو مسترد کيا جائے اور اس پرتشدد نظريے کے خلاف اجتماعی موقف اختيار کيا جائے جس پر بضد مجرم مذہب کے نام پر بے گناہوں کے خون کے زياں پر بھی فخر محسوس کرتے ہيں۔

فرقان احمد

تاہم، ان جناتی روحوں کی تخلیق میں امریکا نے بوجوہ 'تاریخی'کردار ادا کیا ہے۔ تجزیہ کرتے ہوئے اسباب پر بھی توجہ دینی چاہیے شاید!
 
Top