الکہف والرقیم فی شرح بسم اللہ الرحمن الرحیم

شاکرالقادری

لائبریرین
محمود احمد غزنوی صاحب اس لنک پر سے ان پیج اردو کی شکل میں فائل موجود ہے آپ اتار لیجیو لیکن پھر اس کو ادھر منتقل ضرور کرنا اور دوسری بات یہ کہ جو فورم ہم اپنی نازک مزاجی کے ہاتھوں چھوڑ چکے ہیں ادھر بھی اس کو منتقل کردیجیو آپ کو مکمل اختیار عطا کیا جاتا ہے۔
http://rapidshare.com/files/404870469/alkhefwo_raqeem_legal.inp
یہ آپ کی ذرہ نوازی ہے روحانی بابا!
شکر ہے کہ یہاں پر ابھی تک آپ کی نازک مزاجی نے کرامات نہیں دکھائیں، ورنہ ہم تو محروم ہی رہ جاتے
اور جن کی وجہ سے آپ کے آبگینہ مزاج کو ٹھیس پہنچی تھی وہ تو آپ کے دست حق پرست پر بیعت ہوکر آپ کے ساتھ ساتھ ہی تشریف رکھتے ہیں ۔ ۔ ۔۔ہم بے چاروں کو تو عبث میں بدنام ہونا پڑا
ان پیج فائل ڈائون لوڈ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ریپڈ شیئر والوں نے یہ کہہ کر ڈیلیٹ کر دی ہے کہ چونکہ اس فائل کو کسی نے ڈائون لوڈ نہیں کیا اسے غیر فعالیت کی وجہ سے ڈیلیٹ کر دی گئی ہے
 
اور جن کی وجہ سے آپ کے آبگینہ مزاج کو ٹھیس پہنچی تھی وہ تو آپ کے دست حق پرست پر بیعت ہوکر آپ کے ساتھ ساتھ ہی تشریف رکھتے ہیں
تہمتِ چند اپنے ذمّے دھر چلے​
:)شاہ جی ایسی بات نہیں ہے۔ ۔ ۔روحانی بابا موڈی آدمی ہیں۔ ہم بھی گذارہ کر رہے ہیں:)
دنیا نے کس کا راہِ فنا میں دیا ہے ساتھ۔ ۔۔۔۔
تم بھی چلے چلو یونہی جب تک چلی چلے​
 
محمود بھائی ایسی نہ سہی ویسی ہوگی ۔ ۔ ۔ آخر کچھ تو کہ آپ نے آغاز وہاں کیا تھا اور تکمیل یہاں کی
روحانی بابا تو چلیے نازک مزاج ٹھہرے لیکن آپ نے ہماری بزم کو کس لیے ویران کر دیا ۔ ۔ ۔ اسی لیے ناں کہ ہم نے آپ کی حمایت میں روحانی بابا سے کچھ کہہ دیا تھا ان کا ناراض ہونا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن آپ کے اس الطاف کریمانہ کو کیا نام دیا جائے:confused:

وائے قسمت وہ بھی ہم سے دور ہیں
ہم برے سب سے ہوئے جن کےلیے
﴿شاعر نا معلوم:بہ ترمیم لفظی﴾:)
 
شاہ جی ایسا ہر گز نہیں ہے۔ آپ میرے بزرگ ہیں۔ آپکی شفقت اور توجہ کو خوش قسمتی سمجھتاہوں۔
روحانی بابا کے ساتھ تو اپنا معاملہ کچھ یوں ہے کہ چھیڑ خوباں سے چلی جائے اسد:)۔
مجھے محسوس ہوا تھا کہ شائد میرے کمنٹس سے یہ سب ہوا تھا اسلئے کچھ تلافی ہونی چاہئیے۔ ۔۔چنانچہ روحانی بابا سے اور کھل جائیں گے دو چار ملاقاتوں میں۔۔۔ انکی نازک مزاجیاں اور اپنی ستم ظریفیاں کچھ نہ کچھ رنگ تو لائیں گی ایک دن۔:)
یہ روحانی کج ادائیاں کوئی اور سہہ کہ دکھا تو دے:grin:
یہ جو ہم میں ان میں نباہ ہے، مرے حوصلے کا کمال ہے​
 
شاکرالقادری

لائبریرین
محمود بھائی! شکریہ
اللہ تعالی آپ علم و حلم میں اضافہ فرمائے، روحانی بابا صاحب مطالعہ شخصیت ہیں میں اس لحاظ سے انکا قدر شناس ہوں لیکن مجھے انکی نازک مزاجی کا علم نہ تھا سو مجھ سے جو سرزد ہوا وہ تو ہوا اب کیا کیا جا سکتا ہے ۔ ۔ ۔ راست موقف پر عذر خواہی کیسی اور اظہار شرمندگی چہ معنی دارد؟
چلیے یہاں انہیں نازک مزاجیاں دکھانے کے زیادہ مواقع میسر ہیں
اللہ بہتر کرے گا کیونکہ:
تیشے کی زد پہ آئے تو پتھر سنور گئے:)
اپنا کیا ہے میں تو یہاں بھی آپ صاحبان کے علم سے استفادہ کر سکتا ہوں
 
یہ آپ کی ذرہ نوازی ہے روحانی بابا!
شکر ہے کہ یہاں پر ابھی تک آپ کی نازک مزاجی نے کرامات نہیں دکھائیں، ورنہ ہم تو محروم ہی رہ جاتے
اور جن کی وجہ سے آپ کے آبگینہ مزاج کو ٹھیس پہنچی تھی وہ تو آپ کے دست حق پرست پر بیعت ہوکر آپ کے ساتھ ساتھ ہی تشریف رکھتے ہیں ۔ ۔ ۔۔ہم بے چاروں کو تو عبث میں بدنام ہونا پڑا
ان پیج فائل ڈائون لوڈ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ریپڈ شیئر والوں نے یہ کہہ کر ڈیلیٹ کر دی ہے کہ چونکہ اس فائل کو کسی نے ڈائون لوڈ نہیں کیا اسے غیر فعالیت کی وجہ سے ڈیلیٹ کر دی گئی ہے
در اصل ہم نازک مزاج تو اول درجہ کے ہیں دوسری بات یہ ہے کہ ہم تنک مزاجی اس وقت دکھاتے ہیں جب مقابل کو ہمارے اوصاف تعالیہ معلوم ہوں آپ تو محرم راز تھے پھر یہ گستاخی چہ معنی دارد؟؟

اور آپ کے لیئے شعر عرض خدمت ہے امید ہے سمجھ میں آجائے گا
عام ہیں اس کے تو الطاف شہیدی سب پر
تجھ سے کیا ضد تھی گر کسی قابل ہوتا
ہم جیسا کہ پہلے بھی عرض خدمت کرچکے ہیں ہم پر اسم متعال کی روشنیاں ہیں سو جو ساتھ چلے گا اس کے لیئے علاء ہی علاء ہے اور جو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو پھر ثریا نے زمیں پر آسمان سے ہم کو دے مارا۔
اور آخر میں آپ کی اپنی زبان میں شعر عرض کرتا ہوں۔
رب ہدایت بخشے جس نوں تے دسے سدھا راہ
اُس مؤمن نوں جان تو کرے کون گمراہ
اور
جس بندے نوں رب نے کیتا ہے گمراہ
کہے کہائے قصے تے مول نہ پیندا راہ
والسلام روحانی بابا جو کہ کبھی آپ کا دوست تھا
 
شاکرالقادری

لائبریرین
در اصل ہم نازک مزاج تو اول درجہ کے ہیں دوسری بات یہ ہے کہ ہم تنک مزاجی اس وقت دکھاتے ہیں جب مقابل کو ہمارے اوصاف تعالیہ معلوم ہوں آپ تو محرم راز تھے پھر یہ گستاخی چہ معنی دارد؟؟
ہم کہاں کے دانا تھے کس ہنر میں یکتا تھے
بے سبب ہوا غالب دشمن آسماں اپنا

چلیے حضور آپ کی تنک مزاجیاں برداشت کرنے والوں کی اور ترکی بہ ترکی گستاخیاں کرنے والوں کی بھی یہاں پر کوئی کمی نہیں
یہاں آپ کی تسکین دل و جاں کا سامان بہم موجود ہے
 
Top