الیکشن معلومات اور نتائج

حسان خان

لائبریرین
غیر حتمی نتائج کے مطابق میرے حلقے سے قومی اسمبلی کے لیے متحدہ کے مزمل قریشی کو سبقت حاصل ہے۔
 
حسان خان

لائبریرین
میری خالہ کو ان کے پولنگ سٹیشن پر متحدہ والوں نے دو بیلٹ پیپر ووٹ ڈالنے کے لیے دیے، اور میری خالہ 'دھاندلی' کرتے ہوئے دونوں پر بلے کو مہر لگا کر آ گئیں۔ :p
لیکن خیر، اس سے ناظم آباد میں بھی دھاندلی ہونے کا پتا چلتا ہے۔
 
بلکہ بلے کے دھاندلی کا پتہ چلتا ہے
 
میری خالہ کو ان کے پولنگ سٹیشن پر متحدہ والوں نے دو بیلٹ پیپر ووٹ ڈالنے کے لیے دیے، اور میری خالہ 'دھاندلی' کرتے ہوئے دونوں پر بلے کو مہر لگا کر آ گئیں۔ :p
لیکن خیر، اس سے ناظم آباد میں بھی دھاندلی ہونے کا پتا چلتا ہے۔

یہ کس کی خالہ ہیں۔
کہیں شیر کی تو نہیں؟
 
تانیہ

محفلین
125521-polling-1368274196-306-640x480.jpg

ختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ملک کے بعض اور کراچی کے اکثر علاقوں میں پولنگ تاخیر سے شروع ہونے پر الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا تھا کہ پولنگ کے وقت میں اضافہ کیا جائے جسے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منظور کرتے ہوئے ملک بھر میں پولنگ کے اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا اور اب پولنگ 5 بجے کے بجائے 6 بجے تک جاری رہے گی۔

ایکسپریس نیوز
 
یہ تو ایک گھنٹے پرانی نیوز ہے
اپ کونسی ایجنسی میں ہیں؟
 
تانیہ

محفلین
pakistan-karachi-election2013-ecp-electioncommissionofpakistan-_5-11-2013_100514_l.jpg

پاکستان الیکشن کمیشن نے اعتراف کیا ہے کہ وہ کراچی میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کرانے میں ناکام رہے۔اس حوالے سیسیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں گے۔کراچی میں جماعت اسلامی،سنی اتحاد کونسل اور مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے انتخابی عمل میں مداخلت اور دیگر شکایات اور انتخابات کے بائیکاٹ کے بعد الیکشن کمیشن میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں ان شکایات کا جائزہ لیا گیا جس میں انتخابی عمل میں مداخلت اور دیگر شکایات تھیں ان تمام شکایات کا تعلق کراچی اور6شکایات کا تعلق حیدر آباد سے تھا شکایات کے جائزے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے اعتراف کیا گیا کہ پاکستان الیکشن کمیشن کراچی میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کرانے میں ناکام رہا ،جس کی تمام حقائق قوم کے سامنے لائی جائیں گی۔

جیو نیوز
 
حسان خان

لائبریرین
دو بیلٹ پیپر انھیں متحدہ نے دیے تھے الیکشن کمیشن نے نہیں

وہ بیلٹ پیپر اُنہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے منصوب افسر نے ہی دیے تھے، اور اُس کی غرض کچھ اور تھی۔۔ میری خالہ نے اچھا کیا کہ دونوں پر بلے کو مہر لگا کر ووٹ ڈال دیا۔ جب جی بھر کے دوسروں کو ٹھپے لگ رہے ہیں، تو ایک ٹھپا یہ بھی سہی۔
 
محمداحمد

حسان

بات اُن کی سمجھ آتی ہے جو سمجھنا چاہتے ہیں۔
 
Top