راہبر نے کہا:اور میری الیکشن کمشنر صاحب سے گزارش ہے کہ جلد از جلد اس بات کی وضاحت کی جائے کہ پارٹی بنیادوں پر الیکشن لڑنے کا کیا طریقہ کار ہے آپ کے ہاں؟
مجھے تو ایسا نہیں لگتا۔ بہرحال! الیکشن کمشنر کے فیصلہ کا انتظار ہے۔ میری ترجیح تو پارٹی بنیاد پر ہی الیکشن لڑنا ہے۔پاکستانی نے کہا:الیکشن پارٹی بنیادوں پر نہیں آزادانہ بنیاد پر ہونے چاہیں۔
میرے خیال سے یہاں پارٹی بازی کا تجربہ کچھ اچھا ثابت نہیں ہو گا۔
جب آپ خود مشتبہ الفاظ استعمال کریں گے تو اس میں دوسروں کا کیا دوشراہبر نے کہا:ویسے میری خلاف جانے کا تو کوئی ارادہ نہیں ہے نا آپ کا؟P
راہبر نے کہا:ووٹ کنفرم سمجھوں؟؟؟
نبیل نے کہا:او ہو ہو ہو ہو ہو ہو ہو ہو ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری بے خبری نہ صرف الیکشن کا دھاگہ شروع ہو گیا بلکہ اس پر اتنی پوسٹس بھی ہو گئیں۔
میں پہلے فرصت میں پڑھتا ہوں کہ آخر کیا منصوبے بن رہے ہیں، پھر کوئی بات کرتا ہوں۔
نہیں نہیں۔۔ میں نے کبھی ووٹ نہیں دیا۔ میرا ووٹ تو پھر یہاں بھی ضائع ہو جائے گا۔زکریا نے کہا:ووٹر کے لئے یہ شرط کیوں نہ رکھ دی جائے کہ اس نے اصل الیکشنز میں بھی کبھی ووٹ دیا ہو۔ کیا خیال ہے؟
لازمی نہیں پاکستانی بھائی۔ ڈیپینڈ کرتا ہے کہ کون کون اس الیکشن میں کھڑا ہونا چاہے گا۔پاکستانی نے کہا:کیا یہ لازمی ہے کہ میل بمقابلہ فیمیل ہو؟؟؟ؕ
میل بمقابلہ میل بھی تو ہو سکتا ہے!!!!!!!!
کیا خیال ہے؟
اس بار ماوراء کھڑی نہیں ہو چاہتی تو کیوں نا محب کے مقابلے میں کسی اور شخصیت کو سامنے لایا جاءےےےےے۔
یہ تو اس کی تقاریر اور منشور سے ہی پتہ چلے گا کہ وہ کیا کر سکتا ہے۔ساجداقبال نے کہا:کیا جیتنے والا ممبر، محفل کیلیے کوئی ترقیاتی کام بھی کرے گا یہ ہمارے ایم این اے کیطرح صرف نام کا ہی ہوگا؟
راہبر نے کہا:احباب تیار ہوں یا نہ ہوں، ہم ضرور تیار ہوگئے ہیں۔ فی الحال ایک خیال یہ بھی کلکاریاں مار رہا ہے کہ الیکشن 2007ء میں ہم بھی بحیثیت ایک امیدوار کھڑے ہوں لیکن ابھی ہم باقاعدہ کسی فیصلہ پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ حتمی فیصلہ دیگر امیدواروں کے میدان میں آنے اور صورتحال واضح ہونے پر کیا جائے گا۔
جو صاحبان میری حمایت میں ہوں، وہ جلد از جلد مطلع فرمائیں تاکہ انتخابات سے پہلے ہی یہ واضح ہوسکے کہ کھڑے ہونے پر کرسی بھی ملے گی بیٹھنے کے لیے یا پھر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کھڑا رہنے کی سزا دی جائے گی۔ واضح رہے کہ حمایت غیر مشروط ہونی چاہیے (کچھ شرائط ہوں تو رازداری سے طے کرلیں۔۔۔ کھلے عام ڈھنڈورا نہ پیٹیں۔۔۔ )
اور یہ بھی یاد رکھیں کہ حمایت کی تسلی دینے کے بعد اگر کسی ووٹر نے لوٹا بننے کی کوشش کی تو اس کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بھی دائر کیا جاسکتا ہے۔
وعلیکم السلام،نبیل نے کہا:السلام علیکم،
ماوراء بہن آپ کو تھریڈ شروع کرنے کے لیے کسی سے پوچھنے کی کیا ضرورت ہے۔
مجھے تو بس فورم پر پرانے الیکشنوں کے پھڈے یاد آ گئے تھے۔ آپ لوگ شوق سے الیکشن لڑیں۔
والسلام