الیکشن 2013 - جو ہونا تھا ہو گیا اب آگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عمران ارشد

محفلین
سب سے پہلی بات یہ کہ یہ انتخابات نہ شفاف تھے اور نہ غیر جانبدار۔۔ خوب دھاندلی ہوئی اور سب کو پتہ ہے۔
نون لیگ سے مجھے زیادہ خوش فہمی نہیں۔ وہ کہتے ہیں نا کہ جس کی پیدائش سامنے کی ہو اس کے دانت گننے کی ضرورت نہیں۔
زرداری صاحب کہیں نہیں جا رہے۔ مجھے تو یہی لگتاہے۔ اگلی باری پھر زرداری۔
ریلوے، پی آئی اے، سٹیل مل کی خیر ہو۔ ن لیگ کی تاریخ کے مطابق ن لیگ ادارے بنانے میں دلچسپی نہیں لیتی بلکہ ششکوں سے کام چلاتی ہے۔ن لیگ مچھلی پکڑنا نہیں سکھاتی۔ موٹر وے، پیلی ٹیکسی، سستی روٹی، لیپ ٹاپ، سولر سسٹم اور اب بلٹ ٹرین، زیر زمین ٹرین، آسان قرضوں کے وعدے اس کی مثالیں ہیں۔

خیر جو ہوا سو ہوا۔ اب مسئلہ یہ ہے عمران خان بھی میدان میں ہے۔ تو ن لیگ کو کام تو کرنے پڑیں گے۔ جو کہ عوام اور پاکستان کے لیے اچھی خبر ہے۔
 
حسان خان

لائبریرین
جب اسلحے اور بدمعاشی کی طاقت پاس ہوتو اس بات کی کسے پرواہ ہے:rolleyes:

یہ تو ہے۔۔ لیکن اُس کی باتوں کو کراچی والوں کی نمائندہ سمجھتے ہوئے زیادہ سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ الطاف تو ذہنی مریض ہے، ایسی ہی باتیں کرے گا۔
 
یہ تو ہے۔۔ لیکن اُس کی باتوں کو کراچی والوں کی نمائندہ سمجھتے ہوئے زیادہ سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ الطاف تو ذہنی مریض ہے، ایسی ہی باتیں کرے گا۔
پاکستان میں نمائندگی "بندوں" کی نہیں ہوا کرتی میرے دوست
"پاور" کی ہوا کرتی ہے
 
نیلم

محفلین
الیکشن2013 جو ہونا تھا ہو گیا اب آگے کی سوچی جائے اور اس پر بات کی جائے تو زیادہ بہتر ہو گا۔ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں نواز شریف کی مسلم لیگ نون کو کامیابی ملی ہے اور عوام نے ان کو مینڈیٹ دیا ہے ۔ سب سے پہلے سیاسی پارٹیوں کو اب رونا دھونا بند کرنا چاہیے اور اس سیاسی گرم ماحول کو ٹھنڈا کرنا چاہیے اور عوام کو بھی اب چاہیے کہ ٹھنڈے ہو جائیں اور ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنا بند کریں ۔ہمارے ملک میں بہت کچھ پرفیکٹ نہین اس لیے اس بات پر بھی رونا بند کریں کہ الیکشن کیسے ہوئے ۔ خوشی کی بات جو اس الیکشن کی ہے عوام باہر نکلے عوام میں جذبہ تھا اور عوام نے جوش وخروش سے انتخابات مین حصہ لیا ۔ نتیجہ ہمارے سامنے ہے اور عوام رائے کا احترام ہم سب پر فرض ہے نا کہ اب عوام کو ہی جاھل وغیرہ کے برے القابات سے نواز جائے ۔ ہم عوام تبدیل نہیں کر سکتے لیڈر تو آنی جانی چیز ہے ۔
پاکستان کا المیہ رہا ہے کہ سیاسی پارٹیاں گند ایک دوسرے پر ڈالتی رہی ہین ۔ اسی طرح الیکشن کا گند بھی زوروں پر ہے لیکن جو بات اب بہتر لگی وہ لیڈروں کا اپنی ہار پر خاموش رہنا اور واویلا نا کرنا ہے ۔ اگر کوئی بڑی پارٹی اٹھ کھڑی ہوتی دھاندلی کے نعرے کے ساتھ تو بہت انارکی پھیلتی ملک میں ۔
اسی طرح اب جن کو مینڈیٹ ملا ہے ان پر بات کی جائے تو زیادہ بہتر ہے ۔ مرکز اور پنجاب میں حکومت بننے سے اب سب سے بڑی ذمہ داری پی ایم ایل این پر آتی ہے ۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے یقینا اچھے برے مکس کام کیے ہیں پر اس بار ان کو کچھ مزید کر کے دکھانا ہو گا ۔ جو کچھ میرے دماغ میں ہے اگر یہ ہو جائے تو عوام یقیننا اگلی بار ان کا حال پی پی پی جیسا نہین کریں گے
  1. سب سے پہلے زرداری ٹولے سے جان چھڑائیں جیسے ہی ان کی مدت ختم ہو چاروں گورنر اور صدر کچھ مخلص اور ایماندار لوگوں کو بنایا جائے
  2. تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر اور مشاورت سے چلا جائے نا کہ ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچ اور رگڑے لگا کر
  3. ملک کو درپیش چیلنجز کا ٹھنڈے دل سے حقیقت پسندانہ حل سوچا جائے
  4. عوام کی جو سب سے بڑی مشکلیں ہیں ان کو سامنے رکھ کر اگر کام کیا جائے تو بے شک آپ کوئی میگا یادگار چیز نا بنوائیں عوام آپکو ووٹ دے گی ۔ لوڈ شیڈنگ اور بد امنی اس وقت ٹاپ پر ہین عوام پس کر رہ گئی ہین ان میں
  5. جتنا جلدی ہو سکے شارٹ اور لانگ ٹرم پر بجلی کے مسئلے کا حل نکالا جائے اور حل نکالتے وقت یاد رکھا جائے کہ پہلے ہی ہمارا فیول بل 30 ارب ڈالر ہو چکا ہے ہم کما کما کر صرف تیل والے ملکوں کو نہیں دے سکتے۔ اس لیے شارٹ ٹرم ہمسایہ ممالک سے سرپلس بجلی خرید کر اور لانگ ٹرم پن سولر اور ونڈ انرجی کے بڑے منصوبے بنائے جائیں اگر آپ نے لوڈ شیڈنگ مار دی تو آپ نے عوام کے دل جیت لیے بلکہ اگلے الیکشن کے لیے بھی پکا کام کر لیا ۔ عوام کی روزی روٹی سکون نیند سب اس بجلی نے حرام کر رکھی ہے اور اس پر آپکو جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا بہت ہی جارہانہ انداز میں
  6. عوام بہت جلد رونے دھونے سے تنگ آ جاتی ہے اس لیے اب دوبارہ سے وہی راگ نا الاپا جائے کہ مسائل ورثے مین ملے ہین ہم کیا کریں ۔ اس طرح قوم کی امیدیں بہت جلد دم توڑ جاتی ہین اور عوام مین مایوسی پھیلتی ہے اور پھر اس نقصان کی بھرپائی نہیں ہو سکتی ۔
  7. خدا نے آپکو ایک اور موقع دیا ہے اور اس بار کوئی خطرہ بھی نہیں رہا جیسے پہلے ہوتا تھا اب فوج عدلیہ عوام سب جمہوریت پر متفق ہیں اس لیے ان کو کچھ ڈیلیور کریں اور نمائشی یا پیسے جھونکنے والے منصوبوں کی بجائے سولڈ کام کریں تا کہ آپکو بتانے کی ضرورت نا ہو کہ یہ کیا وہ کیا لوگ خؤد سے آپکی تعریف کریں
  8. بلوچستان کے سارے معاملے کو نئے سرے سے سیٹ کریں اور جتنا جلدی ہو بات چیت سے اس مسئلے کا حل نکالیں
  9. فاٹا اور پاکستان کی دہشت گردی پر قاپو پانے کے لیے اقدامات کریں سیاسی یا عسکری پر جتنا جلدی ہو اس جنگ سے نکلیں تا کہ یہ خؤن کا بہتا دریا بند ہو
  10. پاکستان بھر کی ڈی ویپنائزیشن کریں اور عوام سے ہتھیار پہلے ٹائم دے کر واپس لین اور پھر آپریشن کر کے عوام میں ہتھیار تباہ کن حد تک بڑھ چکے ہین جن کے ہوتے امن کے خؤب دیکھنا بے وقوفی ہے ۔ کراچی پشاور لاہور کوئٹہ سمیت تمام بڑے شہروں مین آپریشن اور پیار سے ہتھیار نکلوائین اور مزید ہتھیار بیچنے پر پابندی لگائیں عسکریت پسندی اور گن کلچر کی حوصلہ شکنی کریں تا کہ عوام کی حفاظت ہو سکے ۔
  11. پولیس کلچر پر خصوصی توجہ دیں اور پولیس کا سارا نظام ری ویو کر کے موٹر وے پولیس جیسی کوئی فورس بنائیں جو عوام کی خدمتگار ہو
  12. کراچی کو کلئیر کرا کر رینجرز اور ایف سی کو واپس بیرکوں میں بھیجیں بہت ہو گیا خون خرابہ اب اس مسئلے کو مزید لٹکایا تو وہاں سول وار ہو سکتی ہے ۔
  13. جنوبی پنجاب فاٹا بلوچستان اندرون سندھ اور دوسرے پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دیں غربت پیسے دے کر یا گاڑیاں دے کر نہیں تعلیم اور روزگار سے ختم ہوتی ہے ۔
  14. تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور تعلیمی بجٹ کم از کم 200 فیصد سالانہ زیادہ کریں ملک مین سکولوں کالجوں کا ایک جال بچھا دیں اور اساتذہ کی ٹریننگ تکخواہیں اور مراعات پر کشش بنائین تا کہ قابل لوگ بھی اس طرف کھینچے چلے آئیں ۔ ملک کو جہالت نے برباد کر رکھا ہے
  15. سیاسی اتحاد کریں پر عوام کی جان نا نکالیں زرداری کی طرح مک مکا کر کے۔ اسی طرح احتساب کا عمل ہونا چاہیے ملک کے بڑے اداروں کو بچانے کے لیے قابل ترین آدمی لگائے جائیں جو ریلوے پی آئی اے پاکستان سٹیل کو ڈوبنے سے بچائیں ۔
  16. ترقیاتی بجٹ پر سارے پاکستنا کا حق ہے ایک لاہور کی نا چمکاتے جائیں ورنہ ساری پبلک اٹھ کر لاہور آ بیٹھے گی اور اس کا حال بھی کراچی جیسا ہو جائے گا۔ ہر پارٹی کے علاقے میں ترقیاتی کام برابر ہونے چاہیے - یاد تو ہے نا زرداری نے کیسے ناظقہ بند کیا ہے 5 سال پنجاب کا آپ نے ویسا نہین کرنا
  17. عوام کو ڈیلیور کریں اب یہ عوام مزید برداشت نہین کر سکتی ارجنٹ ضرورت ہے عوام کو بجلی گیس امن امان کی اب آپ بھی بہانے بازی نا کر لینا ۔
  18. آپ بزنس مین ہیں آپ اچھی طرح جانتے ہین انویسٹرز کا اعتماد کیسے جیتا جا سکتا ہے پاکستانی انڈسٹری اور پاکستان میں انویسٹمنٹ کی قبر بنا دی زرداری نے آپ کو اسے بحال کرانا ہے تا کہ عوام خوشحال ہوں اور ملک آگے بڑھے جو کہ پچھلے 5 سلا مین پیچھے جا رہا تھا۔
  19. موثر سفارت کاری سے امریکی حملے بند کرائیں اور دوسرے ملکوں کی پاکستان میں مداخلت کے راستے بند کرائیں عوام اب وہ والی نہیں عوام سب جانتی ہے کیا ہو رہا ہے ۔
عمران خآن صاحب گڈ لگ فار نیکسٹ ٹائم ۔ ہار جیت کوئی اینڈ نہیں پی ٹی آئی ختم نہین ہو رہی نا یہ آخری انتخابات تھے امید ہے ایک دن آپکو بھی عوام چانس دے گی۔ آپ پر اس وقت بھی بھاری ذمہ داری ڈالی ہے عوام نے آپکو ایک صوبے کی حکومت ملی ہے آپ اسے مثال بنا کر پیش کریں تاکہ اگلی بار عوام دیکھے کہ آپ کیا کچھ کر سکتے ہیں ۔ آپ کو ٹف اپوزیشن بننا ہے جو حکومت کو سیدھا رکھے اور عوامی مفاد میں آپکو حکومت کے ساتھ بھی کھڑا ہونا ہے نا کہ میں نا مانوں کا راگ الاپیں اور کام دھندہ چوپٹ رکھیں ۔فاٹا اور خیبر پختون خواہ کی عوام نے آپکو چنا ہے اور مرکز کی دوسری بڑی آواز بھی آپ ہین اب آپکا اصل امتحان ہے ہم دیکھیں گے کہ آپ کیا کرتے ہو عوام کے لیے اپنے صوبے مین اور کتنی ترقی خوشحالی امن لے آتے ہو وہاں ۔ اس وقت کے نتیجے کے مطابق بھی آپکے 90 ایم پی اے ایم این اے جیت چکے ہین یہ بہت بڑی تعداد ہے اب آپکو ان 90 حلقوں کی عوام کو کر کے دکھانا ہے کہ آپ کو ووٹ دے کر انہوں نے کیا کھویا کیا پایا ۔ مجھے امید ہے صوبہ خیبر پختون خواہ آپکا منی نیا پاکستان بنے گا اور زبردست ترقی خوشحالی کے ساتھ پاکستنا کا سب سے ترقی یافتہ علاقہ بن کر ابھرے گا۔ اور پانچ سال بعد آُ مزید مضبوط بن کر سامنے آئیں گے ۔
باقی الطاف زرداری اسفند یار تم لوگوں کو بندہ کیا کہے تمھارے دل آنکھیں کان بند ہین تم جو کر رہے ہو اور کرتے رہے ہو اس کا پورا پورا بدلہ ملے گا کل قیامت کے دن جہاں نا تمھاری پارٹی ہو گی نا کوئی سیاسی قوت ۔ کچھ تو خدا کا خوف کرتے پر شاید خدا نے تمھارے دلوں پر مہر لگا دی ہے ۔ زرداری آپ سے جان چھوٹی عوام کی یہی ہمارے لیے بہت بڑی بات ہے آپ ایک کینسر ہو جو اس ملک کو 2008 میں لگا تھا۔
یہ ملک ہمیشہ رہے گا چاہیے یہ پارٹیا رہین نا رہین یا یہ سارے لیڈر رہیں نا رہیں یہ بات عوام کو یاد رکھنی چاہیے کہ اصل چیز ملک ہے نا کہ پارٹی یا لیڈر ۔پاکستان زندہ باد

( تحریر و پیشکش - عسکری )
چلیئے جی عسکری بھیا اب جلدی سے یہ بل منظور کروانے کے لیے نوازشریف صاحب کے پاس بھیج دیں :)
بہترین
 
سید زبیر

محفلین
یار ٰعسکری ، آپ کا سیاسی تجزیہ پڑھ کر مجھے ریٹائرڈ جرنیلوں کے سیاسی شعور پر یقین ہو چلا ہے ۔زبردست لکھا ہے
اب جو آج رات آستانہ شریف لندن سے پیر صاحب کی بصیرت چھلکاتی ہوئی ایمان افروز تقریر کے بارے میں کیا خیال ہے ۔مجھے بسیار کوشش کوئی نہ منطق سمجھ آئی اور نہ ہی کوئی موقعہ تھا سوائے اس کے کہ نتیجے کے طور پر نواز لیگ کی ریلی پر ملیر ماڈل کالونی پر فائرنگ ہوگئی کہ وہ کراچی میں رہتے ہوئے اپنا جشن نہیں منا سکتے کیوں ؟ شائد اس لیے کہ فائرنگ کرنے والوں کا جمہوریت پر یقین تھا ۔
 
زرقا مفتی

محفلین
میری طرف سے اضافہ کر لیجیے کہ
کابینہ کو مختصر رکھیئے گا ایک ایک محکمے پر دو دو وزیر اور پھر مشیر خزانے پر رحم کیجیے گا۔
عدالتی نظام میں اصلاح کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے اسمبلی میں جا کر پہلا کام یہ کریں
جائیداد کی وراثت کے مقدمے عدالت میں نہیں آنے چاہیئیں گھروں میں یا ناظم کے پاس سلجھائیں
سول مقدمات کے لئے صرف ایک عدالت میں اپیل رکھی جائے
اسی طرح فوجداری مقدمات کے لئے بھی ایک اپیل
سٹریٹ کرائمز چوری اغوا قتل پر فوری اور سخت سزا دی جائے
دہشت گردوں کو فوری سزائیں دی جائیں
بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں مہنگائی پر قابو پانے اور ناجائز منافع خوری روکنے کے لئے صارف کمیٹیاں بنائی جائیں
نجی تعلیمی اداروں میں فیس کی ھد مقرر کروانے کے لیے قانون سازی کی جائے
نجی تعلیمی اداروں میں غریب طلبا کے لئے وظائف مقرر کئے جائیں
 
عسکری

معطل

بس جی کبھی کبھی سیاست کر لیتے ہیں ویسے ہیں کچے سیاسی :grin:
 
عسکری

معطل
پکا ہوا تو "امب" ہوتا ہے ;)
میں ہیلپ لائن استمال کروں گا امب کے علاوہ بھی بہت کچھ پکا ہوتا ہے نا مرشد پردیسی سرکار؟
پگ گیاں امبیاں راتاں ہویاں لمبیاں
اور
چلی ساواں دی ہنیری دو انار ہل گئے
اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہوتا ہے کچھ روشنی ڈالیں سرکار :grin:
 
پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں نے کراچی کے پوش ترین علاقوں میں ایم کیو ایم کو زچ کیا ہے یا صاف صاف الفاظ میں انکی بدمعاشی کو چلینج کیا ہے اور پھر تین تلوار پر مجمع بھی اکھٹا کر لیا۔۔۔ جبھی توبھائی بولا ۔۔۔ میں اپنے کارکنوں کو حکم دوں تو تین تلواروں کو چھلنی کردیں۔۔۔ لگ رہا ہے کہ بھائی کے ٹوپی ڈراموں کا ڈراپ سین نزدیک آگیا ہے۔۔۔ بھائی کو کوئی سمجھائے ہر جگہ سے انگلی تیڑھی کرنے سے گھی نہیں نکلتا ۔۔۔پڑھے لکھے لوگوں سے ٹکر لینا آسان نہیں ہے۔۔۔اب دیکھنا یہ ہے کے بھائی مٹھی کب کھولتے ہیں!
 
باباجی

محفلین
میری طرف سے اضافہ کر لیجیے کہ
کابینہ کو مختصر رکھیئے گا ایک ایک محکمے پر دو دو وزیر اور پھر مشیر خزانے پر رحم کیجیے گا۔
عدالتی نظام میں اصلاح کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے اسمبلی میں جا کر پہلا کام یہ کریں
جائیداد کی وراثت کے مقدمے عدالت میں نہیں آنے چاہیئیں گھروں میں یا ناظم کے پاس سلجھائیں
سول مقدمات کے لئے صرف ایک عدالت میں اپیل رکھی جائے
اسی طرح فوجداری مقدمات کے لئے بھی ایک اپیل
سٹریٹ کرائمز چوری اغوا قتل پر فوری اور سخت سزا دی جائے
دہشت گردوں کو فوری سزائیں دی جائیں
بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں مہنگائی پر قابو پانے اور ناجائز منافع خوری روکنے کے لئے صارف کمیٹیاں بنائی جائیں
نجی تعلیمی اداروں میں فیس کی ھد مقرر کروانے کے لیے قانون سازی کی جائے
نجی تعلیمی اداروں میں غریب طلبا کے لئے وظائف مقرر کئے جائیں
معاف کیجئے گا محترمہ آپ کی پوسٹ کو پر مزاح کی ریٹنگ دی کیونکہ میں بے اختیار مسکرا پڑا
کن لوگوں سے آپ نے یہ مطالبات کیئے ہیں
جن کو جتوانے والا 70٪ طبقہ ان پڑھ اورجاہل ہے
جن کے اپنے 70٪ امیدوار جعلی ڈگری ہولڈرز ہیں :rollingonthefloor:
جن کے زیادہ تر امیدوار باقائدہ مجرم ہیں اور ان کے جرم ثابت ہیں
بلکہ میں حیران ہوں کہ ان کے خلاف کتنے ہی کیسز ہیں جو سو کالڈ اعلیٰ عدالت مین چل رہے ہیں
منی لانڈرنگ کے ثبوت ہیں ان کے خلاف
اور انہوں نے اپنے بہت ثبوت چھپانے کے لیے لاہور میں ایل ڈی اےپلازہ کو آگ لگوادی
محترمہ ایسی تجاویز کسی ایماندار حکومت کئ لیئے سنبھال رکھیئے
 
ساجد

کمال کرتے ہو بابا جی۔ یہی 70 فیصد "جاہل" طبقہ آپ کو ووٹ دے دیتا تو آپ اسے "سیاسی شعور" کا نام دے ڈالتے۔ :)
بالفرض اگر کوئی فرد حقیقت میں جاہل ہے بھی تب بھی جمہوریت آپ اس کی رائے کو جھٹلا نہیں سکتے اور نہ اس کی پسند پر اعتراض کر سکتے ہیں۔
ہُن بابیاں نوں کون سمجھاوے۔ :cool:
 
زرقا مفتی

محفلین
معاف کیجئے گا محترمہ آپ کی پوسٹ کو پر مزاح کی ریٹنگ دی کیونکہ میں بے اختیار مسکرا پڑا
کن لوگوں سے آپ نے یہ مطالبات کیئے ہیں
جن کو جتوانے والا 70٪ طبقہ ان پڑھ اورجاہل ہے
جن کے اپنے 70٪ امیدوار جعلی ڈگری ہولڈرز ہیں :rollingonthefloor:
جن کے زیادہ تر امیدوار باقائدہ مجرم ہیں اور ان کے جرم ثابت ہیں
بلکہ میں حیران ہوں کہ ان کے خلاف کتنے ہی کیسز ہیں جو سو کالڈ اعلیٰ عدالت مین چل رہے ہیں
منی لانڈرنگ کے ثبوت ہیں ان کے خلاف
اور انہوں نے اپنے بہت ثبوت چھپانے کے لیے لاہور میں ایل ڈی اےپلازہ کو آگ لگوادی
محترمہ ایسی تجاویز کسی ایماندار حکومت کئ لیئے سنبھال رکھیئے

ہم نے تو اپنی ترجیحات بتانی ہیں پھر چاہے وہ جو کریں
 
پردیسی

محفلین
میں ہیلپ لائن استمال کروں گا امب کے علاوہ بھی بہت کچھ پکا ہوتا ہے نا مرشد پردیسی سرکار؟
پگ گیاں امبیاں راتاں ہویاں لمبیاں
اور
چلی ساواں دی ہنیری دو انار ہل گئے
اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہوتا ہے کچھ روشنی ڈالیں سرکار :grin:
لو جی سرکار ہم آگئے ۔۔۔ اصل میں شام 7 تا رات 2 بجے تک ہماری مصروفیت بہت زیادہ ہوتی ہے۔۔اس لئے دیر کی معذرت ۔۔۔
ویسے بھرا عسکری موم بتی سے روشنی ڈالنے سے پہلے یہاں میں دو چار باتیں بھی کرنا چاہوں گا۔
آپ کو غالباً پاکستان آئے ہوئے بہت عرصہ بیت گیا لگتا ہے۔۔اس دوران اگر آئے ہوں تو بس دوچار دن یا گھنٹوں میں آئے ہوں گے۔۔اگر آئے بھی گئے ہوں گے تو تسلی سے بیٹھ کر پاکستان کے حالات کا آپ نے بغور مطالعہ نہیں کیا ہو گا۔۔۔۔۔بحرحال
اتنی تہمید باندھنے کا مقصد آپ کو یہ بتانا مقصود ہے کہ پاکستان کا میڈیا اور کیبل سسٹم اتنا ترقی کر گیا ہے کہ ہر گھر میں کنجر خانہ عام سی بات ہے ۔اگر کوئی کہتا ہے کہ میرے گھر میں کنجر خانہ نہیں ہے اور پارسا بنتا ہے تو وہ دنیا کا سب سے بڑا جھوٹا انسان ہو گا۔
اب یہی دیکھئے ۔۔۔ '' پگ گیاں امبیاں راتاں ہویاں لمبیاں '' اور '' چلی ساواں دی ہنیری دو انار ہل گئے '' یہ دونوں گانے اور اس سے ملتے جلتے بہت سے گانے جن میں '' منجی وچ ڈانگ پھیردا '' وغیرہ وغیرہ عام گھروں کی کیبل پر عام دیکھے جاسکتے ہیں ۔۔۔ اب امبیاں کیسے پکائی جاتی ہیں یا دو انار کیسے ہلائے جاتے ہیں یا کہ منجی میں ڈانگ کیسے پھیری جاتی ہے ان سب کا عملی مضاہرہ شرفاء کے گھروں میں روزانہ دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔اور سٹیج ڈرامے جن میں سرعام مجروں کے گانے دکھائے جاتے ہیں وہ تمام عام مرد و زن اور مولوی حضرات بڑے ذوق و شوق سے دیکھتے پائے گئے ہیں ۔
اور پھر موبائیل پر کیا ہوتا ہے یہ بھی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔
میرا یہاں یہ سب بتانے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ جب اتنا کچھ پاکستان میں عام ہے اور پاکستانی لڑکے اور لڑکیوں کے لئے یہ معمولی بات ہے تو باہر رہنے والے لڑکے اور لڑکیوں کے لئے تو اس میں کوئی ننگا پن ہو ہی نہیں سکتا۔
اب مزے کی بات یہ ہے کہ میرے جیسا '' اناروں کے ہلنے '' کی اگر تشریح بغیر اندھیری کے (یعنی ڈھکے چھپے) الفاظ میں کر دے تو اسے بے دردی سے کاٹ کر پھینک دیا جائے گا۔
اس لئے بھرا جی یو ٹیوب کھلنے کا انتظار کر لیں ہم آپ کو لائیو ہلتے ہوئے انار دکھا دیں گے
 
Top