عسکری
معطل
کراچی جان سے پیارا بھی ہے اور کراچی ایک کینسر بھی ہے میں کیا کروں؟ کیا الطاف کے مرنے کا انتظار ؟ کسی کے آرڈر کا انتظار ؟ یا پھر اپنی محبت کو بھول جاؤں؟ یقین مانیں جب میرا جہاز کراچی سے ٹیک آف کر رہا تھا تو میں روک کر بھی آنسو نہیں روک پا رہا تھا ۔ اس شہر کو کس بد بخت کی نظر کی لگ گئی ۔ میری ہزار جانیں قربان اس شہر کے امن پر ۔ کیا کوئی اس شہر کا امن واپس لا سکتا ہے ؟ یہی میرا مسئلہ ہے بس۔ میں نے سوچا تھا کراچی سے ٹیک آف کی تصاویر بناؤں گا پر جیسے ہی جہاز ٹیکسی وے پر آیا میں جذبات میں خود پر قابو نا رکھ سکا تھا اور ایک دھندھلی تصویر کے بعد کیمرہ بند کر دیا جیسے کوئی عید کی نماز میں میں چلا گیا ہو ۔لیاری سے کیا تھا بائیکاٹ، نائن زیرو سے باقی تھا۔
یہ آخری تصویر تھی جو میں نے لی پھر میری آنکھین دھندلا گئیں اور ہمت جواب دے گئی ۔