الیکشن 2013 نتائج کا دھاگہ

جی بالکل کام کرنے ولا بندہ ہے۔
جب وہ "فلموں" کا وزیر تھا اس وقت بھی اس نے بہت کام کیا ۔ آج بھی بہت سی "فلمی شخصیات" اس کے کام کی گواہ ہیں ۔:)
ہاہا،
ٹھیک کہا آپ نے، وہاں تو اس نے اچھا کام صرف اداکاروں پر ہی کیا ہو گا، ابھی تک میرا کوئی اچھا بندہ نہیں ڈھونڈ پائی، ریما جی نے بھی بڑی مشکل سے ایک بندہ ڈھونڈ کر دل رفع دفع کیا۔
 
ہائے ے ے ے ے ے ے ۔۔۔ ۔یہ کیا اور کیسی کیفیت ہوتی ہے ؟ جیسے کوئی عید کی نماز میں چلا جائے؟۔۔۔ واہ۔
دل میں اب یوں ترے بھولے ہوئے غم آتے ہیں
جیسے بچھڑے ہوئے کعبے میں صنم آتے ہیں۔۔۔
بِدکا تو میں بھی تھا اس بات پر، لیکن پھر میں نے عید کے نماز کے اپنے تجربے کو یاد کیا تو بات ٹھیک ہی لگی،
ہمارے مولوی صاحب بھی ماشاءاللہ سارے سال کے کرتوتوں پہ اتنی ندامت کا احساس دلاتے اور خدا کے ہاں اس طرح گڑگڑاتے کہ سارے نمازی ہچکیوں کے ساتھ روتے۔ اور نماز بھی ان کی ایسی ہوتی تھی کہ گھر جانا اور عید کا شغل سب بھول جاتا تھا اور صرف ندامت اور آنسو نماز ختم ہونے تک ساتھ رہتے۔
میں اسی لیے چپ ہوا کہ شاید یہاں بھی کوئی ایسا ہی تجربہ ہو۔
 
ساجد

محفلین
ہمارا شیخ رشید بھی جیت گیا ہے جناب
مبارک ہو بھئی۔ شیخ رشید "میرابھی تو ہے" ، حبیب بنک کی طرح :)
مٹھائی کب کھلا رہے ہو جناب؟۔
پاء جی مٹھائی کے نام پہ تو آپ کو چُپ ہی لگ گئی ہے ۔ کیا راولپنڈی میں ملتی نہیں؟۔:D
 
سید عاطف علی

لائبریرین
رزلٹ سے پتہ چلتا ہے کہ خیبر پختونخواہ ووٹ دینے کے بعد سوچتا ہے
میں پنجابی ہونے پہ شرمندہ ہوں ۔آج کے بعد تمام لطیفے پٹھانوں کے بجائے پنجابیوں پر بننے چاہئیں۔اور یہ کہ پی کے پی میں ووٹ بکتا نہیں :)۔۔۔۔ میرے ایک پنجابی دوست کے کمینٹس
 
میں پنجابی ہونے پہ شرمندہ ہوں ۔آج کے بعد تمام لطیفے پٹھانوں کے بجائے پنجابیوں پر بننے چاہئیں۔اور یہ کہ پی کے پی میں ووٹ بکتا نہیں :)۔۔۔ ۔ میرے ایک پنجابی دوست کے کمینٹس
عاطف آپ کے دوست نے فیس بک پہ بھی دیا ہے یہ اسٹیٹس نا؟؟
 
میں پنجابی ہونے پہ شرمندہ ہوں ۔آج کے بعد تمام لطیفے پٹھانوں کے بجائے پنجابیوں پر بننے چاہئیں۔اور یہ کہ پی کے پی میں ووٹ بکتا نہیں :)۔۔۔ ۔ میرے ایک پنجابی دوست کے کمینٹس
عزیزی کا اسٹیٹس ملاحظہ ہو۔
The anti-Punjabi accusations filling my newsfeed are REALLY getting to me.

You know why? It's because after dissing Punjabis for voting for PML-N, people are going on to congratulate Pathans for being smarter than Punjabis because in the KP province PTI has made a clean sweep.

What they don't get is that, for KP, it was a very natural decision to make. Imran Khan is Pathan. People in KP are of his ethnic background. The same mentality that makes the majority of Sindhis to choose PPP or the majority of 'Mohajirs' to choose MQM is what made KP choose PTI. This is the mentality we have to fight against, not applaud even more. For me, those people who voted for PTI despite being Sindhi/Punjabi/Baloch etc...are the ones who must be given a standing ovation. Those people broke the rusty and stale tradition of voting for people based on a similar ethnic background, and instead, voted for values and principles they believed in.

I have a ton of Punjabi friends who all voted for PTI. Even if they hadn't it wouldn't matter, because you can't blame and put down an entire ethnic background for their decision making, their choice, and their right, if it happens to differ from yours.
-Ramsha Qazi
 
اب یہ تو ان لوگوں کے سوچنے کی بات ہے جو نتائج و عواقب کی پرواہ کئے بغیر نسلی و صوبائی تعصب کو ہوا دے رہے ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اب یہ تو ان لوگوں کے سوچنے کی بات ہے جو نتائج و عواقب کی پرواہ کئے بغیر نسلی و صوبائی تعصب کو ہوا دے رہے ہیں۔
میرے دوست کے جو کمینٹس میں نے پوسٹ کئے ہیں ۔۔۔میری رائے میں تو کسی کے ایسے کمینٹس کو ان کا مؤقف نہ سمجھا جائے ۔۔۔ بلکہ یہ ان کےوقتی احساسات کے عکس کا مظہر ہیں۔
دوسرے یہ کہ جہاں تک تعصب (نسلی لسانی صوبائی یا کوئی اور ) یہ سب فکر کی سلامتی اور انڈرسٹیندنگ کی وسعت اور اخلاقی رواداری کی گہرائی کی بات ہوتی ہے :smile2: ۔۔
۔۔۔فکر ہر کس بقدر ہمت اوست ۔۔۔
 
حسان خان

لائبریرین
خیبر پختونخواہ میں اگر ن لیگ اور جمعیتِ مولویان کی جوڑ توڑ ہو جائے، اور آزاد امیدوار بھی ان دونوں جماعتوں سے مل جائیں تو تحریکِ انصاف کو حکومت بنانے سے روکا جا سکتا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
عزیزی کا اسٹیٹس ملاحظہ ہو۔

The anti-Punjabi accusations filling my newsfeed are REALLY getting to me.

You know why? It's because after dissing Punjabis for voting for PML-N, people are going on to congratulate Pathans for being smarter than Punjabis because in the KP province PTI has made a clean sweep.

What they don't get is that, for KP, it was a very natural decision to make. Imran Khan is Pathan. People in KP are of his ethnic background. The same mentality that makes the majority of Sindhis to choose PPP or the majority of 'Mohajirs' to choose MQM is what made KP choose PTI. This is the mentality we have to fight against, not applaud even more. For me, those people who voted for PTI despite being Sindhi/Punjabi/Baloch etc...are the ones who must be given a standing ovation. Those people broke the rusty and stale tradition of voting for people based on a similar ethnic background, and instead, voted for values and principles they believed in.

I have a ton of Punjabi friends who all voted for PTI. Even if they hadn't it wouldn't matter, because you can't blame and put down an entire ethnic background for their decision making, their choice, and their right, if it happens to differ from yours.
-Ramsha Qazi

اس بات کا حقیقت سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔ کے پی کے میں ماضی میں نواز شریف اور بے نظیر کی حکومتیں بن چکی ہیں جو کی پنجابی اور سندھی تھے۔ پنجاب میں بھٹو کے بعد ہمیشہ ن لیگ یا ق لیگ کی ہی حکومت بنتی رہی ہے جو کہ پنجابی جماعتیں ہیں۔ عمران خان اگرچہ پختون ہے لیکن وہ پشتو بولنا نہیں جانتا ہے- تو اگر پختون ہونے پر ہی ووٹ پڑتے تو اے این پی کے سب سے زیادہ ووٹ ہوتے کیونکہ ان کا تو نعرہ ہی قوم پرستی ہے۔ ہمارے ووٹر نے عمران خان کی باتیں سنیں اور ان کو لگا کہ عمران خان سچ بول رہا ہے تو انہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالا۔ ہمارے حلقے میں کسی کو پی ٹی آئی کے امیدوار کا نام تک معلوم نہیں تھا لیکن جیتے پی ٹی آئی کے امیدوار ہی ہیں۔
 
کاشفی

محفلین
548095-FarooqSattarPHOTOZafarAslam-1368316337-369-640x480.jpg

این اے 249 سے ڈاکٹر فاروق ستار صاحب نے کامیابی حاصل کی۔۔۔اللہ رب العزت انہیں آخرت میں کامیاب کرے۔۔آمین
Muttahida Qaumi Movement’s Farooq Sattar won from NA-249 Karachi. Sattar defeated Abdul Aziz Memon of Pakistan Peoples Party Parliamentarian by the margin of 34,000 votes.
Sattar secured 115,000 votes, while his opponent Memon got 81,000 votes
 
حسان خان

لائبریرین
اس بات کا حقیقت سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔ کے پی کے میں ماضی میں نواز شریف اور بے نظیر کی حکومتیں بن چکی ہیں جو کی پنجابی اور سندھی تھے۔ پنجاب میں بھٹو کے بعد ہمیشہ ن لیگ یا ق لیگ کی ہی حکومت بنتی رہی ہے جو کہ پنجابی جماعتیں ہیں۔ عمران خان اگرچہ پختون ہے لیکن وہ پشتو بولنا نہیں جانتا ہے- تو اگر پختون ہونے پر ہی ووٹ پڑتے تو اے این پی کے سب سے زیادہ ووٹ ہوتے کیونکہ ان کا تو نعرہ ہی قوم پرستی ہے۔ ہمارے ووٹر نے عمران خان کی باتیں سنیں اور ان کو لگا کہ عمران خان سچ بول رہا ہے تو انہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالا۔ ہمارے حلقے میں کسی کو پی ٹی آئی کے امیدوار کا نام تک معلوم نہیں تھا لیکن جیتے پی ٹی آئی کے امیدوار ہی ہیں۔

اس سے پتا چلتا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے لوگ کم سے کم ہم سندھ والوں سے تو کہیں زیادہ اچھا سیاسی شعور اور پختہ بصیرت رکھتے ہیں۔
 
کاشفی

محفلین
کراچی کی 20 میں سے 15 سیٹوں پر متحدہ قومی مومنٹ نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔:) ۔شکر ہے اللہ رب العزت کا۔
MQM sweeps Karachi with 15 NA seats
548216-altafhussain-1368353631-666-640x480.JPG

KARACHI:
The Muttahida Quami Movement (MQM) has swept National Assembly seats for Karachi, managing to secure 15 so far, Express News reported on Sunday.
Karachi has 20 NA seats, out of which elections for one were postponed because of the death a candidate, while elections for 42 polling booths of NA-250 were stopped due complaints from various political parties.
Khushbakht Shujaat is contesting from NA-250 on MQM’s ticket.
Results for NA-239, NA-258 and NA-250 are not announced as yet.
 
رانا

محفلین
کیا شہباز شریف انتخابات جیتنے کے بعد زرداری کومختلف شہروں کی سڑکوں پر گھسیٹنے کا یہ وعدہ پورا کریں گے؟
http://www.facebook.com/photo.php?v=617670811595341
یہ وعدے وفا کرنے کے لئے نہیں ہوتے بلکہ عوام کو ایک ہجوم تماشائی سمجھ کر کئے جاتے ہیں۔ ایسے وعدوں سے ہمارا شائد ہی کوئی سیاسی لیڈر بچا ہو۔ اور پھر ایسے وعدے ہمارے ہر سیاسی لیڈر کے ہاں ایک نہ دو بلکہ تھوک کے حساب سے ملتے ہیں۔ خود عمران نے ایسے شخص سے ہاتھ ملالیا جس کے متعلق وعدہ تھا کہ وہ اسے چپراسی بھی نہ رکھیں۔ ویسے ایک لحاظ سے یہ وعدہ سچا ہی ہے کہ چپراسی تو واقعی نہیں رکھا۔:) اس طرح کے وعدوں پر لیڈروں کا اور عوام کا ایک ’’خاموش سمجھوتہ‘‘ ہوتا ہے جس پر فریقین کی رضامندی سے ہمیشہ ’’عمل‘‘ ہوا کرتا ہے۔ لیکن زرداری صاحب کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا بلکہ تمام لیڈر اس بات پر ان کا شکریہ بھی ادا کرتے ہوں گے کہ انہوں نے اس ’’خاموش سمجھوتے‘‘ کو زبان دے دی کہ یہ وعدے وفا ہونے کے لئے نہیں ہوتے۔ ویسے اگر ان تمام لیڈروں کے اس طرح کے وعدے ایک دھاگے میں جمع کردئے جائیں تو کافی دلچسپ رہے گا کہ مستقبل میں کبھی ان لیڈروں کی اولادیں اس دھاگے کو دیکھ کر عبرت حاصل کیا کریں گی یا شرم سے منہ چھپایا کریں گی۔ ویسے آج کل کے لیڈروں کی اولادیں یہی دو کام نہیں کرتیں باقی سب کرتی ہیں۔:)
 
یہ انتخاب روایتی قسم کا انتخاب تھا ، جس کی جہاں پر زیادہ چلتی ہے وہی سے وہ جیتا جیسا کہ ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا ۔۔۔
البتہ خیبر پختونخواہ میں اس بار رجحان تھوڑا مخلتف رہا ۔۔۔

پنجاب میں بھی روایتی طور "ن" کو ہی کامیابی ملی جس کی توقع تھی ، گرچہ انتخابی مہم کے آخری ایام تحریک انصاف کی کافی باتیں چل رہی تھی اور پی ٹی آئی والے کافی پرامید و پر جوش تھے مگر جوش و جذبات دھرے کے دھرے ہی رہ گئے ،
ان ایام میں پی ٹی آئی نے بچکانہ غلطی کرکے اپنی ناتجربے کاری کا ثبوت دیا ، اوٹ پٹانگ دعوے ، الزمات ، بے تکی باتیں اور سب سے بڑھ کر حد سے زیادہ خوداعتمادی ، سونامی خان کو لے ڈوبی ۔۔۔۔

ایم کیو ایم اپنے گڑھ یعنی کراچی اور حیدرآباد یا شائد کچھ علاقوں سے زیادہ بڑھ نہ سکی ان کا دوسری بڑی جماعت کے دعوی کی قلعی کھل گئی ۔۔ یہ بڑی خوش آئیند بات ہے اور ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ایم کیو ایم کا حال بھی اے این پی جیسا ہوگا ۔۔۔۔
 
Top