الیکشن 2018 کی پیش گوئی کریں: کون کتنی نشستیں جیتے گا؟

یاز

محفلین
سیاست پہ بحث اور دیگر پیش گوئیاں تو کافی کر لی گئی ہیں۔ کیوں نہ عددی زبان میں بھی کچھ اندازے لگا ئے جائیں۔ قومی اسمبلی کی کل 342 سیٹیں ہیں، جن میں سے 272 پہ جنرل الیکشن ہونا ہے۔ یہ فرض کرتے ہوئے کہ تمام حلقوں میں الیکشن ہو گا۔ یہ پیش گوئی کیجئے کہ کون سی پارٹی کتنی سیٹیں جیتے گی۔ پیش گوئی ایک عدد کی صورت میں ہو تو مزید بہتر رہے گا۔ نہ کہ کسی بریکٹ کی صورت میں جیسے 60 سے 80 کے درمیان۔
اندازے کسی بھی پارٹی کے بارے میں لگائے جا سکتے ہیں، تاہم چند بڑی پارٹیاں جو میرے ذہن میں آ رہی ہیں، وہ یہ رہیں
۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی
۔۔ پاکستان تحریک انصاف
۔۔ پاکستان مسلم لیگ نون
۔۔ متحدہ مجلس عمل
۔۔ ایم کیو ایم پاکستان
۔۔ پاک سرزمین پارٹی
۔۔ عوامی نیشنل پارٹی


ابھی تک کی پیش گوئیاں

یاز کی پیشگوئی
فیصل عظیم فیصل کی پیشگوئی
محمد تابش صدیقی کی پیشگوئی
زیک کی پیشگوئی
عثمان کی پیشگوئی
نایاب کی پیشگوئی
فرقان احمد کی پیشگوئی
عدنان اکبری نقیبی کی پیشگوئی
عبداللہ محمد کی پیشگوئی
عباس اعوان کی پیشگوئی
محمد خلیل الرحمٰن کی پیشگوئی
نور سعدیہ شیخ کی پیشگوئی
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
ابتدا میں ہی کر دوں۔ میرا خام قسم کا اندازہ یہ رہا۔
کسی نے ہنسنا نہیں جی

۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی: 35
۔۔ پاکستان تحریک انصاف: 85
۔۔ پاکستان مسلم لیگ نون: 55
۔۔ متحدہ مجلس عمل: 9
۔۔ ایم کیو ایم پاکستان: 9
۔۔ پاک سرزمین پارٹی: 4
۔۔ عوامی نیشنل پارٹی: 6
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
ابتدا میں ہی کر دوں۔ میرا خام قسم کا اندازہ یہ رہا۔
کسی نے ہنسنا نہیں جی

۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی: 35
۔۔ پاکستان تحریک انصاف: 85
۔۔ پاکستان مسلم لیگ: 55
۔۔ متحدہ مجلس عمل: 8
۔۔ ایم کیو ایم پاکستان: 8
۔۔ پاک سرزمین پارٹی: 4
۔۔ عوامی نیشنل پارٹی: 6
۔۔ جماعت اسلامی: 2
اس اندازے کے مطابق 70 کے قریب سیٹیں آزاد یا ایک ایک دو دو سیٹوں والی پارٹیاں جیتیں گے، یعنی 25٪۔ اصل حکومت اور موجیں تو ان کی ہونگی۔ :)
 

جان

محفلین
ابتدا میں ہی کر دوں۔ میرا خام قسم کا اندازہ یہ رہا۔
کسی نے ہنسنا نہیں جی

۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی: 35
۔۔ پاکستان تحریک انصاف: 85
۔۔ پاکستان مسلم لیگ: 55
۔۔ متحدہ مجلس عمل: 8
۔۔ ایم کیو ایم پاکستان: 8
۔۔ پاک سرزمین پارٹی: 4
۔۔ عوامی نیشنل پارٹی: 6
۔۔ جماعت اسلامی:
باقی سیٹیں محکمہ زراعت کی؟
 
۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی 33
۔۔ پاکستان تحریک انصاف 157
۔۔ پاکستان مسلم لیگ نون 50
۔۔ متحدہ مجلس عمل 08
۔۔ ایم کیو ایم پاکستان 02
۔۔ پاک سرزمین پارٹی 05
۔۔ عوامی نیشنل پارٹی 02
۔۔ آزاد 10
-- تحریک لبیک پاکستان 5
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
سیاست پہ بحث اور دیگر پیش گوئیاں تو کافی کر لی گئی ہیں۔ کیوں نہ عددی زبان میں بھی کچھ اندازے لگا ئے جائیں۔ قومی اسمبلی کی کل 342 سیٹیں ہیں، جن میں سے 272 پہ جنرل الیکشن ہونا ہے۔ یہ فرض کرتے ہوئے کہ تمام حلقوں میں الیکشن ہو گا۔ یہ پیش گوئی کیجئے کہ کون سی پارٹی کتنی سیٹیں جیتے گی۔ پیش گوئی ایک عدد کی صورت میں ہو تو مزید بہتر رہے گا۔ نہ کہ کسی بریکٹ کی صورت میں جیسے 60 سے 80 کے درمیان۔
اندازے کسی بھی پارٹی کے بارے میں لگائے جا سکتے ہیں، تاہم چند بڑی پارٹیاں جو میرے ذہن میں آ رہی ہیں، وہ یہ رہیں
۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی
۔۔ پاکستان تحریک انصاف
۔۔ پاکستان مسلم لیگ
۔۔ متحدہ مجلس عمل
۔۔ ایم کیو ایم پاکستان
۔۔ پاک سرزمین پارٹی
۔۔ عوامی نیشنل پارٹی
۔۔ جماعت اسلامی
پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ نون کا اضافہ کر دیں سر، میں تو اسےچوہدری برادران کی پارٹی سمجھنے لگا تھا مگر یہ تو شریف برادران کی ہے۔ :)
 
۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی 30 - 40
۔۔ پاکستان تحریک انصاف 70 - 80
۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن 80 - 90
۔۔ متحدہ مجلس عمل 15 - 20
۔۔ ایم کیو ایم پاکستان 7 - 8
۔۔ پاک سرزمین پارٹی 1 - 2
۔۔ عوامی نیشنل پارٹی 4 - 5
۔۔ تحریک لبیک 4 - 5 مگر سرپرائز کا امکان
باقی آزاد
 

جان

محفلین
۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی 33
۔۔ پاکستان تحریک انصاف 157
۔۔ پاکستان مسلم لیگ 50
۔۔ متحدہ مجلس عمل 08
۔۔ ایم کیو ایم پاکستان 02
۔۔ پاک سرزمین پارٹی 05
۔۔ عوامی نیشنل پارٹی 02
۔۔ آزاد 10
-- تحریک لبیک پاکستان 5
یا مدیر، اس پر ہنسنا گستاخی تصور تو نہیں ہو گی؟
 

فرقان احمد

محفلین
۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی 30 - 40
۔۔ پاکستان تحریک انصاف 70 - 80
۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن 80 - 90
۔۔ متحدہ مجلس عمل 15 - 20
۔۔ ایم کیو ایم پاکستان 7 - 8
۔۔ پاک سرزمین پارٹی 1 - 2
۔۔ عوامی نیشنل پارٹی 4 - 5
۔۔ تحریک لبیک 4 - 5 مگر سرپرائز کا امکان
باقی آزاد

کافی حد تک متفق! اسٹیبلشمنٹ کی خواہش بھی یہی ہو گی کہ ہنگ پارلیمان بنے۔ تاہم، یوں ہوا تو خان صاحب وزیراعظم کیسے بنیں گے؟ حکومت سازی میں پیپلز پارٹی اور متحدہ مجلس عمل کا کردار کلیدی نوعیت کا ہو سکتا ہے۔

تحریکِ لبیک کی مقبولیت اپنی جگہ پر، تاہم، بہت مشکل معلوم ہوتا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کی ایک یا دو سے زائد نشستیں جیت پائیں۔

مسلم لیگ نون کی ستر سے کم نشستیں ہوں، یہ واقعی مشکل ہے تاہم تحریکِ انصاف اکثریتی پارٹی بن سکتی ہے یا اسے اکثریتی پارٹی 'بنوایا'جا سکتا ہے۔

پیپلز پارٹی شاید تیس نشستوں سے زائد نہ لے پائے۔

پیپلز پارٹی اور متحدہ مجلس عمل کا جھکاؤ تحریکِ انصاف کی طرف کم کم ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ مرکز میں قومی حکومت تشکیل پا جائے۔ اس طرف شہباز شریف اشارہ کر چکے۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی 33
۔۔ پاکستان تحریک انصاف 157
۔۔ پاکستان مسلم لیگ نون 50
۔۔ متحدہ مجلس عمل 08
۔۔ ایم کیو ایم پاکستان 02
۔۔ پاک سرزمین پارٹی 05
۔۔ عوامی نیشنل پارٹی 02
۔۔ آزاد 10
-- تحریک لبیک پاکستان 5
فیصل بھائی! کیا آپ کو نہیں لگتا کہ 157 کا عدد بہت ہی زیادہ ہے۔
 

فرقان احمد

محفلین
فیصل بھائی! کیا آپ کو نہیں لگتا کہ 157 کا عدد بہت ہی زیادہ ہے۔
عمران خان صاحب 2011ء میں اب سے زیادہ مقبول تھے۔ وہ نوجوانوں کے حقیقی رہنما بن کر اُبھر رہے تھے۔ اب پلوں کے نیچے سے بہت پانی بہہ چکا۔ بہت کمپرومائزز کر چکے خان صاحب۔ فیصل بھیا عمران خان کی محبت میں کسی تک غلو کر گئے۔ جائز ہے، صاحب! جائز ہے۔۔۔!
 

یاز

محفلین
آپ وہاں نہیں ہیں جہاں میں ہوں ۔ اسی طرح مشاہدات سب کے اپنے اپنے ہوتے ہیں۔ میرا -اندازہ- تو یہی ہے۔ آگے ڈبے جانیں اور پرچیاں
بلاشبہ اپنی رائے دینا آپ کا حق ہے، اور اس حق کا ہر قیمت پہ احترام کیا جانا چاہئے، چاہے ہمیں اس سے اتفاق ہو یا نہ ہو۔
خوش رہیں۔
 
Top