الیکٹرونک ووٹنگ مشین تیار، اہم فیچرز کیا ہیں؟

جاسم محمد

محفلین
الیکٹرونک ووٹنگ مشین تیار، اہم فیچرز کیا ہیں؟
ویب ڈیسک 3 اگست 2021
voting-machine.jpg

انتخاباتی اصلاحات شفاف الیکشن کی جانب بڑا قدم، وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے الیکٹرونک ‏ووٹنگ مشین تیار کر لی۔

میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے بتایا کہ وزارت سائنس ‏وٹیکنالوجی نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین تیارکرلی ہے آج کابینہ میں بھی ای وی ایم پربریفننگ دی ‏گئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کےوژن کےمطابق انتخابات میں ٹیکنالوجی کااستعمال ہو گا انتخابات ‏میں ٹیکنالوجی کے استعمال پریہ مشین کارآمدثابت ہوگی۔

وزیر نے بتایا کہ مشین الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کےمطابق بنائی ہے امیدوارنتائج ‏تسلیم کرےاس کیلئے ٹیکنالوجی کااستعمال مددگار ہو گا، ای وی ایم میں نہ انٹرنیٹ اورنہ آپریٹنگ ‏سسٹم ہے، انٹرنیٹ،سافٹ ویئرنہ ہونے سے مشین میں مداخلت نہیں ہوسکتی۔

شبلی فراز نے کہا کہ ای وی ایم انٹرنیٹ سےجڑی نہیں اس لیےہیک نہیں ہوسکتی مشین جلد ‏اپوزیشن جماعتوں، پارلیمنٹ اورای سی کو دکھائیں گے ای وی ایم کےاستعمال سےانتخابات غیرمتنازع ‏اور قابل قبول ہوں گے۔
الیکٹرونک ووٹنگ مشین تیار، اہم فیچرز کیا ہیں؟
 
الیکٹرونک ووٹنگ مشین تیار، اہم فیچرز کیا ہیں؟
ویب ڈیسک 3 اگست 2021
voting-machine.jpg

انتخاباتی اصلاحات شفاف الیکشن کی جانب بڑا قدم، وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے الیکٹرونک ‏ووٹنگ مشین تیار کر لی۔
ماشاء اللہ ۔۔۔ دیکھنے میں تو بالکل آٹھویں جماعت کے کسی بچے کا سائنس پراجیکٹ لگ رہا ہے!

ای وی ایم میں نہ انٹرنیٹ اورنہ آپریٹنگ ‏سسٹم ہے،
کیا ووٹ ڈالنے کے لیے پہلے بائنری نظام اور اسمبلی لینگویج سیکھنا پڑیں گے؟
 
زیک

مسافر
مزید منفی کمنٹس کا انتظار ہے
آپ اور عمران خان محض ہارس ریس کے شوقین ہیں۔ کون جیت رہا ہے کون ہار رہا ہے کون منفی ہے کون مثبت۔ پالیسی کے بارے میں غور آپ لوگوں کے لئے ممکن نہیں۔

پہلی بات سوچنے کی یہ ہے کہ یہ مشین کس مسئلے کا حل ہے۔ اس کے استعمال سے الیکشن میں کیا بہتری آئے گی؟ اگر کسی الیکشن میں تنازع ہو تو اس مشین کا آڈٹ کیسے ہو گا؟ اس کی سافٹویر اور ہارڈویئر کی سرٹیفیکیشن کیسے ہو گی؟
 
ٰیہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین انٹرنیٹ سے منسلک نہیں یعنی آن لائن ہیک نہیں ہو سکتی۔ ووٹر اور ریٹرننگ آفیسر کو ووٹ ڈالتے ساتھ کاغذ پر اس کی رسید بھی ملے گی۔ یوں جعلی ووٹر اور ٹھپہ پہ ٹھپہ کلچر کا خاتمہ ہو جائے گا۔ ہارنے والی پارٹی کو پھر بھی نتائج پر اعتراض ہوگا تو ووٹ کی کاغذی رسیدیں الیکٹرونک ووٹ سے میچ کر لی جائیں گے۔ تاکہ گنتی کا سارا ابہام ختم ہو۔
مشین کی سرٹیفکیشن انہی ممالک سے کروائی گئی ہے جہاں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال عام ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
آپ اور عمران خان محض ہارس ریس کے شوقین ہیں۔ کون جیت رہا ہے کون ہار رہا ہے کون منفی ہے کون مثبت۔ پالیسی کے بارے میں غور آپ لوگوں کے لئے ممکن نہیں۔
پچھلے ۷۴ سال سے صرف کاغذی ووٹ والی پالیسی سے کیا انتخابات صاف شفاف ہو گئے؟
۲۰۲۳ عام انتخابات سے قبل ان الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کو بلدیاتی انتخابات، ضمنی انتخابات میں استعمال کیا جائے گا۔ تاکہ عام انتخابات سے قبل ان پر قوم کا اعتماد بحال ہو سکے۔ اور اگر یہ پائلٹ پراجیکٹس میں ناکام ہو جاتی ہیں تو پھر عام انتخابات پرانے طریقہ پر ہی ہوں گے۔
 
زیک

مسافر
ٰیہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین انٹرنیٹ سے منسلک نہیں یعنی آن لائن ہیک نہیں ہو سکتی۔
مشین کی ہیکنگ صرف انٹرنیٹ سے نہیں ہوتی۔ اس مشین کے درست کام کرنے کی ٹیسٹنگ کون اور کیسے کرے گا؟

ووٹر اور ریٹرننگ آفیسر کو ووٹ ڈالتے ساتھ کاغذ پر اس کی رسید بھی ملے گی۔ یوں جعلی ووٹر اور ٹھپہ پہ ٹھپہ کلچر کا خاتمہ ہو جائے گا۔
ایسا پیپر بیلٹ کے ساتھ کیوں نہیں ہو سکتا؟

پچھلے ۷۴ سال سے صرف کاغذی ووٹ والی پالیسی سے کیا انتخابات صاف شفاف ہو گئے؟
۲۰۲۳ عام انتخابات سے قبل ان الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کو بلدیاتی انتخابات، ضمنی انتخابات میں استعمال کیا جائے گا۔ تاکہ عام انتخابات سے قبل ان پر قوم کا اعتماد بحال ہو سکے۔ اور اگر یہ پائلٹ پراجیکٹس میں ناکام ہو جاتی ہیں تو پھر عام انتخابات پرانے طریقہ پر ہی ہوں گے۔
ان مشینوں کو خریدنے، چلانے اور رکھنے میں کتنا خرچہ آئے گا؟
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
ایسا پیپر بیلٹ کے ساتھ کیوں نہیں ہو سکتا
کیونکہ مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے حلقوں میں جعلی ووٹر بنا رکھے ہیں۔ ہر الیکشن کے بعد ٹھپہ پہ ٹھپہ لگانے کی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں اور الیکشن کمیشن اس کی روک تھام کیلئے کچھ نہیں کرتا۔ اس کا ایک حل الیکٹرونک ووٹنگ مشین ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین

جاسم محمد

محفلین
مشین کی ہیکنگ صرف انٹرنیٹ سے نہیں ہوتی۔ اس مزین کے درست کام کرنے کی ٹیسٹنگ کون اور کیسے کرے گا؟
اگر مشین ہیک ہوگی تو پیپر بیلٹ رسید میں پکڑا جائے گا اور اگر پیپر بیلٹ میں دھاندلی ہوگی تو الیکٹرونک ووٹنگ مشین پکڑ لے گی۔ اور اگر دونوں میں مسئلہ ہوا تو اس حلقہ میں انتخابات دوبارہ ہوں گے۔
 
جاسم محمد

محفلین
الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا مکمل ویڈیو ڈیمو:

بغض عمران والے دیکھ لیں اب کونسے کیڑے نکالنے ہیں
ماشاء اللہ ۔۔۔ دیکھنے میں تو بالکل آٹھویں جماعت کے کسی بچے کا سائنس پراجیکٹ لگ رہا ہے!
کیا ووٹ ڈالنے کے لیے پہلے بائنری نظام اور اسمبلی لینگویج سیکھنا پڑیں گے؟
 
دنیا کے کتنے ممالک میں ایسی مشین استعمال ہو رہی ہے ؟

دنیا کے کتنے ممالک کسی اور طرز کی مشین استعمال کر رہے ہیں؟

کتنے ممالک الیکٹرانک مشین استعمال کرنے کے بعد واپس بیلٹ پیپر پر گئے ہیں ؟

آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پہلے 30 ممالک میں سے کتنے الیکٹرانک مشین استعمال کر رہے ہیں ؟

جاسم محمد ٹیگ صاحب۔
 
دنیا کے کتنے ممالک ہیں جہاں ہر الیکشن کے بعد ہارنے والی جماعتیں دھاندلی کا شور مچا کر سیاست شروع کر دیتی ہیں؟ کتنے ممالک ہیں جہاں صرف جیتنے والا الیکشن کو صاف شفاف قرار دیتا ہے؟ الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے ذریعہ کم از کم ووٹ پیپر بیلٹ کیساتھ ساتھ ڈیجٹلی مشین کے اندر بھی ریکارڈ ہوگا۔ تاکہ مشین اور پیپر بیلٹ پر ووٹوں کی گنتی میچ کر لینے کے بعد ہارنے والے امیدوار الیکشن نتائج کو متنازعہ نہ بنا سکیں۔
 
آخری تدوین:
Top