تاسف امجدحسین علوی کی صحت یابی کے لئے دعا کا طلبگار

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

اردو

محفلین
محترم امجد صاحب سے ابھی بات ہوئی تھی ۔ اُن کی آنکھ کا دوبارہ آپریشن ہوا ہے ۔ آج ہسپتال سےگھر واپس گئے ہیں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد صحتیاب کرے۔
 

علوی امجد

محفلین
میں تمام ساتھیوں کا تہہ دل سے شکرگزار ھوں گذار ھوں جنہوں نے اپنے پیغامات،دعاوں اور ٹیلیفون کالز کے ذریعے اس مشکل وقت میں میری حوصلہ افزائی اور دلجوئی کی۔ جس کے باعث میں نے امید کی کرن پائی ورنہ ایک مرحلے میں، میں بالکل ہی ہمت ہار چکا تھا۔
اصل میں کافی عرصہ سے آنکھوں کی اس تکلیف کا شکار تھا جسے میڈیکل کی زبان میں ریٹنل ڈیٹچمنٹ (Retinal Detachement) کا نام دیا جاتا ھے۔ دائیں آنکھ کا آپریشن آج سے پانچ سال قبل ھوا تھا جس سے بینائی پوری طرح بحال نھیں ہوسکی تھی اور اب بائیں آنکھ میں بھی یہی مسئلہ درپیش ھوگیا تھا۔ ڈاکٹروں کی صلاح یہی تھی کے پریشن کے بغیر یہ ٹھیک نہیں ہوسکتا اور زیادہ دیری آپ کی نگاہ بالکل ہی جانے کا باعث بن سکتی ھے۔
چنانچہ پہلا آپریشن جو کہ پشاور میں ہوا۔ بدقسمتی سے ناکام ھوگیا جس سے آنکھ
سے نظر آنا بھی ختم ھوگیا اس پریشان کن موقع پر امید کی ایک کرن الشفاء راولپنڈی
میں نظر آئی جہاں پر ہونے والا دوسرا آپریشن میں اللہ تعالی کے فضل و کرم اور آپ دوستوں کی دعاوں نے اثر دکھایا اور گئی بینائی واپس آگئی۔
دونوں آپریشنوں کے درمیان گذرنے والا ایک ھفتہ میرے لئے قیامت کے لمحات تھے۔ اندھیروں کی شدت میں اللہ کی رحمت ھی تھی جس سے وابستگی روشنیوں اور نور کی امید دکھلاتی ہے۔ اس پروردگار کا جتنا بھی شکر گذار ھوسکوں وہ کم ہے جس
کے بدولت میں آج آپ دوستوں سے مخاطب ھوں۔
آپریشن کے بعد یہ تیسرا ھفتہ ھے جو بستر پر گذر رہا ہے۔ آنکھ میں ابھی دھندلاہٹ ہے اور کمپیوٹر سکرین پر کچھ بھی نظر نہیں آتا۔ یہ پیغام بھی ایک دوست کی معرفت لکھوا رھا ھوں۔ لیکن امید ھے اگلے چند ماہ میں آنکھ کی نظر بہتر ہوتی جائے گی۔ اور ایک دن انشاء اللہ ضرور میں کمپیوٹر پر کام کرنے کے قابل ھوسکوں گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
الحمد للہ۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ جلد شفا یاب ہوکر اپنے گھر واپس آ جائیں۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
اللہ تعالی محترم امجد حسین علوی جی کو صحت کاملہ اور عاجلہ عطا فرماٰے ۔ آمین
 

وجی

لائبریرین
اللہ آپ پر اپنا رحم و کرم کریں اورمکمل صحتیابی عطا کرے آمین ثم آمین
 

مکی

معطل
اللہ تعالی آپ کو پل پل سلامت رکھیں اور عقابی نظر سے نوازیں

آمین
 

فرخ

محفلین
بہت دکھ ہوا سُن کر۔۔۔

اللہ سبحان و تعالٰی آپ کو بہترین نور عطا فرمائے اور جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔۔ آمین، ثم آمین
 

دوست

محفلین
اللہ کریم شفائے کاملہ سے نوازے۔ اللہ کرے کہ آپ کی بینائی مکمل طور پر بحال ہوجائے۔ آمین۔
 

mfdarvesh

محفلین
اللہ آپ کو زندگی، صحت اور ایمان دے آمین
اللہ کرے آپ بہت جلد صحتیاب ہو جائیں آپ محفل پہ جلوہ افروز ہوں آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top