امداد کی آڑ میں ہارپ ٹیکنالوجی کا استعمال

آصف اثر

معطل
وضاحت کا متقاضی تو یہ بھی ہے کہ ان لوگوں کو اتنا یقین کیسے ہے کہ موسم کو "انگل" کرنے والا امریکی منصوبہ یورز ٹرولی (yours truly) ہارپ ہی ہے اور کوئی اور نہیں۔
کیا میں نے اس تھیوری کی غلطیوں اور نقائص کی جانب اشارہ کرکے وضاحت نہیں کی؟
جناب، کسی دعوے کو قبول یا رد اس کے اپنے میرٹ پر کیا جاتا ہے۔ اس بات پر نہیں کہ اس کو جس ملک سے جوڑا جا رہا ہے وہ کتنا "معصوم" یا کتنا گ۔۔۔و ہے۔
ظاہری میرٹ کے ساتھ ٹیکنالوجیز میں ہونے والی غیرمتوقع ترقی اور اخلاقی میرٹ کو شامل کیجیے تو آسانی رہےگی۔
آپ شاید انفارمیشن سیکیورٹی کی مبادیات میں کوئی خاص دلچسپی نہیں رکھتے ورنہ آپ کو یہ باتیں سمجھنے کے لیے ایڈورڈ سنوڈین کے انکشافات کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ ہمارے زیر استعمال کمپیوٹر اور کمیونکیشن سسٹمز کے کام کرنے کے انداز کے حوالے سے ماہرین بہت پہلے ہی ان مسائل سے آگاہ کرتے رہے تھے لیکن کسی نے کان نہ دھرے۔ حتیٰ کہ پروفیشنل "سازشیات دانوں" نے بھی نہیں کیونکہ ان کو حقیقی خطرات سے کوئی غرض نہیں ہوتی، صرف اپنی خیالی دنیا سے ہوتی ہے۔ آپ اگر اس دوران آزاد سافٹوئیر والے حلقوں میں کچھ فعال رہے ہوتے تو آپ کو اندازہ ہوتا کہ لوگ اس امکان کو کتنا سنجیدہ لے کر تب بھی اس کے توڑ کے مختلف طریقے ڈیزائن کر رہے تھےاور اب بھی کر رہے ہیں۔
یقین کی حد تک پراعثماد ہونا الگ ہے اور کسی منصوبے کو ثابت کرنا الگ۔ ایڈورڈ تک کوئی ثابت نہیں کرسکتا تھا کہ کس طرح کی اور کونسے ادارے کی زیرنگرانی یہ کام ہورہا ہے۔
ایک جگہ صاف پتہ چل رہا ہے کہ یہاں اصولاً یہ شے ممکن ہے جبکہ دوسری جگہ پتہ چل رہا ہے کہ اصولاً یہ کام ممکن ہی نہیں۔ دونوں میں آپ موازنہ کیسے کر سکتے ہیں؟
میں پہلے بھی عرض کرچکا ہوں کہ عمومی اور نارمل حالات میں ایسا یقینا ناممکن ہے لیکن کیا آپ فلیوڈ ڈائنامکس سے اتنے لاعلم ہیں کہ ہوا اور گیسوں میں دباؤ کم زیادہ اور ان میں ہلچل پیدا کرنے کے امکانات کو نظر انداز کرسکے۔ کیا آپ ٹروپوسفئیر میں پانی کے دریاوں کی موجودگی سے بھی لاعلم ہیں۔ کیا آپ کیوبی او اور اور کے ایم او ماڈلز نہیں جانتے؟ کیا آپ کے خیال میں خط استوا کے طوفانی بارشوں کا امریکہ کے موسموں پر کوئی اثر نہیں پڑسکتا؟ یعنی کہ ٹروپواسفئیر میں کسی ایک مقام پر ہونے والی تبدیلی کا اثر پورے کرۂ ارض کے دیگر تمام موسموں سے جڑا ہوتا ہے۔
نہیں آپ نے یہ کیوں فرض کیا ہوا ہے اور بار بار دہرا رہے ہیں کہ مجھے امریکیوں کو بے گناہ ثابت کرنے کا کوئی شوق ہے۔ مجھے دلچسپی صرف اپنے معاشرے کے اس مرض سے ہے کہ لوگ سائنس کا "بھؤ" بنائے ہوئے ہیں اور غیر موجود خطرات کے خوف میں اس حد تک مبتلا ہیں کہ وہ اپنی زندگی میں موجود اصل مسائل کو یکسر نظر انداز کیے جا رہے ہیں۔
اصل مسائل کو نظر انداز کرنا بالکل غلط ہے لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ بیرونی سازشوں کا ادراک ہی ختم کرلیا جائے۔ جس طرح یہ رویہ غلط ہے اسی طرح یہ بھی درست نہیں کہ ہر ظاہری ناممکن عمل کو تاقیامت ناممکن سمجھا جائے۔
نیز جہاں تک تین چار میگاواٹ کی بات ہے تو کیا آپ کو پتہ بھی ہے کہ یہ کتنی بڑی مقدار ہوتی ہے؟ کیا آپ کو علم ہے کہ ایسی تکنیکیں موجود ہیں کہ کسی علاقے میں پیدا ہو رہی اور استعمال ہو رہی توانائی کی کچھ حد تک پیمائشیں کی جا سکیں؟
یہ جتنی بھی بڑی مقدار ہو لیکن کرۂ ہوائی میں تبدیلی لانے کے لیے یکسر ناکافی ہے۔ اسی لیے اس طرح کی خامیوں کی جانب پہلے اشارہ کرچکا ہوں۔ لیکن آپ اس کا مطلب یہ کیوں لے رہے ہیں کہ اس سے زیادہ توانائی پیدا یا استعمال نہیں کی جاسکتی۔ اس کے لیے آپ کو الاسکائی ماڈل سے نکلنا ہوگا۔
جہاں تک الاسکائی سیٹ اپ کی بات ہے تو ہارپ کا ہوا کھڑا کرنے والے سبھی لوگ ہمیشہ الاسکائی سیٹ اپ ہی کی بات کرتے رہے ہیں۔ ان کے مطابق الاسکائی سیٹ اپ کئی موسمی آفات لانے میں استعمال بھی کیا جا چکا ہے۔
مزید یہ کہ ایک بار ذرا رک کر آپ نے یہ بھی نہیں سوچا کہ جو لوگ اصرار کر رہے ہیں کہ ہارپ موسم پر اثر انداز ہونے کے لیے ہی بنا ہے، وہی آپ کی انفارمیشن کا سورس ہیں اور وہی اس بات پر بھی متفق ہیں کہ اس کی توانائی کی کھپت وہی ہے جو کہ پبلک ریکارڈز میں موجود ہے، جس کا مطلب ہے کہ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ توانائی موسم پر اثر انداز ہونے کے لیے کافی ہے۔ اگر ان کا دعویٰ ہے کہ ہارپ موسم پر اثر انداز ہونے والی شے ہے تو ان کو کچھ حد تک تو اس کے مکینزم کی سمجھ ہونی چاہیے کہ کیسے ہوتا ہے، ورنہ ان کے دعوے کی بنیاد کیا رہ جاتی ہے؟ "مجھے اس شے کے مکینزم یا مقصد کی سمجھ نہیں آتی چنانچہ اس کا مقصد موسم کی تبدیلی ہی ہے"۔
آپ کیوں مجھے الاسکا کا رہائشی سمجھ رہے ہیں؟ پہلے ہی عرض کرچکاہوں میں خود کو اس سیٹ اپ تک محدود نہیں رکھ رہا۔
کیا ممکنات کو چھاننے کے لیے کسی چھلنی کا استعمال بھی نہیں ہونا چاہیے؟ کیا ہر امکان کو ایک جیسی سنجیدگی سے ہی لینا چاہیے، خواہ وہ کتنا ہی مضحکہ خیز ہو؟ جب ایک بار تجزیہ کر کے اس "امکان" میں دم نظر نہ آئے پھر بھی اس کو اتنی ہی سنجیدگی کے ساتھ ٹریٹ کرتے رہنا چاہیے جیسے وہ واقعی سچ ہو سکتا ہو؟ ایسے میں آپ آگے بڑھنے کا موقع کب پاؤ گے اگر ایک امکان سامنے لے آنے کے بعد اس پر ہر بار پہلی بار جتنی مشقت کرنا لازمی ٹھہرے؟
آپ اس چھلنی کو حاضر وظاہر سے آگے کیوں نہیں لے کر جارہے؟
آپ مجھے جو طعنہ دے رہے ہیں کہ میں دماغ کو امکانات کے لیے کھلا نہیں رکھ رہا۔ کیا میں پوچھ سکتا ہوں کہ آپ کا دماغ کیا اس امکان کے لیے کھلا ہے کہ ہارپ کے حوالے سے یہ دعویٰ غلط بھی ہو سکتا ہے؟ اگر ہے تو آپ نے اس کو چیک کرنے کے لیے کھلے ذہن کے ساتھ کیا تجزیہ کیا ہے؟
ذہن یقیناً کھلا ہونا چاہیے لیکن کچرے کے لیے نہیں۔
آپ اپنے علم اور تحقیق کے مطابق جس بات کو کچرا سمجھ رہے ہیں ضروری نہیں کہ وہ ہمیشہ کچرا ہی رہے۔ لیزر کینن جب تک کیمیائی بجلی پر بنائے جاتے رہیں اس کے حدود الگ تھے لیکن سالڈ اسٹیٹ پر آنے کے بعد وہ پہلے ناممکن سمجھے جانے والے حدود بھی پارکر چکے ہیں۔
جہاں تک پسند ناپسند کی بات ہیں میں نے دونوں کو درست نہیں سمجھا۔ مذکورہ سیٹ اپ میں یہ سب کچھ ناممکن اور اس سے ہزاروں گنا بڑے اور بہتر سیٹ اپ کے ساتھ یہ ممکن ہے۔ بہتر سے مراد نچلی پرتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور دیگر لوازمات ہیں۔
اور اس کے ہونے یا نہ ہونے کا دعویٰ جس طرح میں نہیں کرسکتا اسی طرح آپ کے لیے بھی ناممکن ہے۔
مرکزی خیال: تھیوری کی حد تک ایسا ممکن ہے۔
 
آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
ظاہری میرٹ کے ساتھ ٹیکنالوجیز میں ہونے والی غیرمتوقع ترقی اور اخلاقی میرٹ کو شامل کیجیے تو آسانی رہےگی۔
کیا ایک سائنسی ڈسکشن کو فرق پڑنا چاہیے کہ متعلقہ پارٹیاں کتنی مخلص یا کمینی ہیں؟ قوانین فطرت ہمیشہ ایک ہی طرح سے چلتے ہیں، خواہ ان کا فائدہ اٹھانے والا شریف ہو یا کمینہ۔

یقین کی حد تک پراعثماد ہونا الگ ہے اور کسی منصوبے کو ثابت کرنا الگ۔ ایڈورڈ تک کوئی ثابت نہیں کرسکتا تھا کہ کس طرح کی اور کونسے ادارے کی زیرنگرانی یہ کام ہورہا ہے۔
یہ تو معلوم تھا نا کہ اصولاً یہ شے ممکن ہے؟ یہاں آپ ثابت کر دیں کہ اصولاً یہ شے ممکن ہے تو بات کچھ آگے بڑھے گی۔

میں پہلے بھی عرض کرچکا ہوں کہ عمومی اور نارمل حالات میں ایسا یقینا ناممکن ہے لیکن کیا آپ فلیوڈ ڈائنامکس سے اتنے لاعلم ہیں کہ ہوا اور گیسوں میں دباؤ کم زیادہ اور ان میں ہلچل پیدا کرنے کے امکانات کو نظر انداز کرسکے۔ کیا آپ ٹروپوسفئیر میں پانی کے دریاوں کی موجودگی سے بھی لاعلم ہیں۔ کیا آپ کیوبی او اور اور کے ایم او ماڈلز نہیں جانتے؟ کیا آپ کے خیال میں خط استوا کے طوفانی بارشوں کا امریکہ کے موسموں پر کوئی اثر نہیں پڑسکتا؟ یعنی کہ ٹروپواسفئیر میں کسی ایک مقام پر ہونے والی تبدیلی کا اثر پورے کرۂ ارض کے دیگر تمام موسموں سے جڑا ہوتا ہے۔
میں نہیں جانتا کہ آپ کی تعلیم کس شعبے میں ہے، لیکن اگر آپ کو اتنا علم ہے تو کون روک رہا ہے؟ وضاحت کر دیں کہ آپ کے خیال میں وہ مکینزم کیا ہو سکتا ہے کہ جس سے آئنوسفئیر میں ہائی فریکوینسی لہریں بھیج کر ٹروپوسفئیر میں بڑے پیمانے کی ڈسٹربنس پیدا کی جا سکے۔ بلکہ یہ تو ریسرچ پیپر ہو سکتا ہے، آپ اپنے اکیڈمک کیرئیر کا دھماکے دار آغاز کرنے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں کھلبلی مچا سکتے ہیں۔
ورنہ یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ صرف بھاری بھرکم ٹرمنالوجی پھینک کر بھاگ جانا سوڈوسائنس (psudoscience) کا عام طریقہ واردات ہے۔

اصل مسائل کو نظر انداز کرنا بالکل غلط ہے لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ بیرونی سازشوں کا ادراک ہی ختم کرلیا جائے۔ جس طرح یہ رویہ غلط ہے اسی طرح یہ بھی درست نہیں کہ ہر ظاہری ناممکن عمل کو تاقیامت ناممکن سمجھا جائے۔
پوری دہائی سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے ایک دعوے کو اتنا وثوق سے پیش کیے جاتے ہوئے۔ ان سری پائے کے ریسرچروں کو کم از کم اب تک کوئی مکینزم کی بھنک تو پڑ ہی گئی ہونی چاہیے کہ ایسی مشین ممکنہ طور پر کیسے کام کر سکتی ہے۔ اگر ابھی تک یہ بھی نہیں کر سکے تو ان کو سنجیدہ لیا جائے یا پھر بڑے پیمانے کی الیکٹرانک جاسوسی جیسے انتہائی حقیقی مسائل کو؟

یہ جتنی بھی بڑی مقدار ہو لیکن کرۂ ہوائی میں تبدیلی لانے کے لیے یکسر ناکافی ہے۔ اسی لیے اس طرح کی خامیوں کی جانب پہلے اشارہ کرچکا ہوں۔ لیکن آپ اس کا مطلب یہ کیوں لے رہے ہیں کہ اس سے زیادہ توانائی پیدا یا استعمال نہیں کی جاسکتی۔ اس کے لیے آپ کو الاسکائی ماڈل سے نکلنا ہوگا۔
پتہ ہے آپ کا مسئلہ کیا ہے؟ آپ شروع سے ہی یہ فرض کر کے چل رہے ہیں کہ ہارپ اور موسم کا تعلق تو ہے ہی ہے، خواہ دنیا ادھر سے ادھر ہو جائے۔ تبھی آپ کو جب ہارپ کے متعلق معلومات اپنے سازشی مفروضے کو ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں لگتیں تو آپ اس کو تھوڑا تھوڑا کر کے ٹویک کرتے جاتے ہیں تاکہ وہ آپ کے ابتدائی مفروضے کے ساتھ میل کھا سکے۔ یہ کلاسک کانسپیریسی تھیورسٹ سوچ ہے۔ اور یہی فرق ہے سائنس اور کانسپیریسی تھیوری میں کہ سائنس میں یہ امکان سامنے رکھا جاتا ہے کہ مفروضہ غلط ہو سکتا ہے جبکہ کانسپیریسی تھیورسٹ کے لیے یہ قبول کرنا ہی ناممکن ہوتا ہے اور وہ کہیں نہ کہیں سے جا کے جوڑ توڑ کر کے ایک کہانی تیار کر ہی لیتا ہے۔
واپس آپ کے سوال کی طرف۔ پھر آپ یہی بتا دیں کہ آپ کے خیال میں کتنی پاور چاہیے۔ پھر یہ بھی بتا دیجیے گا کہ اس پیمانے کے پاور جنریٹر کا ہیٹ اور ساؤنڈ سگنیچر اور ایسے انٹینوں کا ریڈیو سگنیچر کیسے چھپا کر رکھا جائے گا ایک ایسے دور میں جب ریموٹ سینسنگ سے ایسی اشیاء کا پتہ لگانا کوئی مشکل کام نہیں رہا۔ اور سب سے عجیب بات یہ کہ CMEs اور geomagnetic activity کا پھر موسم کے پیٹرنز پر کوئی قابل ذکر فرق کیوں نہیں پڑتا اور ان سے بڑے پیمانے کے طوفان وغیرہ کیوں نہیں آتے۔

آپ اپنے علم اور تحقیق کے مطابق جس بات کو کچرا سمجھ رہے ہیں ضروری نہیں کہ وہ ہمیشہ کچرا ہی رہے۔ لیزر کینن جب تک کیمیائی بجلی پر بنائے جاتے رہیں اس کے حدود الگ تھے لیکن سالڈ اسٹیٹ پر آنے کے بعد وہ پہلے ناممکن سمجھے جانے والے حدود بھی پارکر چکے ہیں۔
آپ کا دعویٰ واضح نہیں ہے۔ آپ پاور سورس کی نوعیت اور لیزر کے مٹیریل کی خصوصیات کو آپس میں گڈمڈ کر رہے ہیں۔

جہاں تک پسند ناپسند کی بات ہیں میں نے دونوں کو درست نہیں سمجھا۔ مذکورہ سیٹ اپ میں یہ سب کچھ ناممکن اور اس سے ہزاروں گنا بڑے اور بہتر سیٹ اپ کے ساتھ یہ ممکن ہے۔ بہتر سے مراد نچلی پرتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور دیگر لوازمات ہیں۔
اور اس کے ہونے یا نہ ہونے کا دعویٰ جس طرح میں نہیں کرسکتا اسی طرح آپ کے لیے بھی ناممکن ہے۔
مرکزی خیال: تھیوری کی حد تک ایسا ممکن ہے۔
تو بھائی۔۔۔ مکینزم بتاؤ۔ مکینزم۔ سائنس میں تھیوری کا لفظ اتنا ہلکا نہیں ہوتا جیسا سلوک آپ اس کے ساتھ کر رہے ہیں۔ اگر "تھیوری" کی حد تک ایسا ممکن ہے تو اس "تھیوری" میں اس کی اہم جزئیات ڈیل کرنے کی صلاحیت بھی ہونی چاہیے۔ دیکھ لیں۔ اچھا خاصا ریسرچ پیپر پبلش کر سکتے ہیں آپ۔ خواہ مخواہ اپنے ساتھ ظلم کر رہے ہیں ایک ویب فورم پر مبہم الفاظ پھینک پھینک کر۔
 
میرا خیال یہ ہے کہ آپ اگر اپنے دعوے کو واضح الفاظ میں بیان کر دیں تو گفتگو کسی معقول سمت میں چل سکے گی۔
کیا آپ کا دعویٰ یہ ہے یا نہیں؟
دعویٰ: آئنوسفئیر پر ہائی فریکوینسی ریڈیائی لہریں مرتکز کر کے ٹروپوسفئیر میں بڑے پیمانے کی تبدیلیاں اور طوفان پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

اگر اس سے کچھ فرق ہو تو براہ مہربانی واضح کر دیں۔
اگر یہی ہے تو بہت عمدہ۔ اب اپنے فلوئیڈ ڈائنامکس کے علم سے ہمیں بھی استفادہ کروائیں اور بتائیں کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
ایک اور نکتہ بھی ہے جو آپ مس کر رہے ہیں۔ بلکہ دو سمجھ لیں۔
اول یہ کہ وہی مشینری اور انٹینا ایرے اب ایک پبلک ریسرچ ادارے کے ہاتھ آئے ہیں تو اگر موسم کے کنٹرول ہونے کا امکان اس میں ہوا تو صاف پتہ چل جائے گا۔
دوم یہ کہ۔۔۔ بلکہ آپ سے ہی پوچھتا ہوں۔
جب ہارپ فوج کے زیر نگرانی تھا تب کون کون سی پبلک یونیورسٹیز کے ریسرچر وہاں جا کر کام کرتے رہے ہیں؟
اور کیا وہ کوئی تجرباتی ڈیٹا اور ریسرچ پیپرز پبلک کے لیے ریلیز کرتے تھے؟

آپ نے یہ نکتہ یکسر نظر انداز کر دیا۔ غالباً آپ کو پسند نہیں آیا۔
خیر، آپ نہیں بتاتے تو میں ہی بتاتا چلتا ہوں۔

یہ کچھ پبلک یونیورسٹیوں کے نام ہیں جن کے محققین یہاں کافی زیادہ کام کر چکے ہیں وہ بھی تب جب یہ فوجی کنٹرول میں تھا۔
University of Alaska
The Leland Stanford University
Penn State University (ARL)
Boston College
Dartmouth University
Cornell University
Virginia Tech
University of Maryland
University of Massachusetts
MIT
Polytechnic University
UCLA
Clemson University
University of Florida

اس وقت بھی ہارپ کے انسٹرومنٹس سے حاصل ہونے والا ڈیٹا بالکل رئیل ٹائم میں ان کی ویب سائٹ پر پوسٹ ہوتا تھا اور پوری دنیا کے لیے دستیاب ہوتا تھا۔
اس کی ایک جھلک آرکائیو پر دیکھی جا سکتی ہے

اب آپ یہ بتائیں کہ اس کا مطلب کیا لیا جائے؟

میں اوروں کی طرح یہ طعنہ نہیں ماروں گا کہ ان سب اداروں کے ریسرچر اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے دیگر سائنس دان اس سامنے کی سازش کو پکڑنے میں ناکام رہے اور اردو محفل پر بیٹھے آصف اثر نے اپنے فلوئیڈ ڈائنامکس کے علم کا استعمال کرتے ہوئے اس کا پتہ لگا لیا۔ لیکن پھر بھی۔۔۔ اگر کوئی ایسا کہے تو کیا اس کی بات میں وزن نہ ہو گا؟
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
کیا ایک سائنسی ڈسکشن کو فرق پڑنا چاہیے کہ متعلقہ پارٹیاں کتنی مخلص یا کمینی ہیں؟ قوانین فطرت ہمیشہ ایک ہی طرح سے چلتے ہیں، خواہ ان کا فائدہ اٹھانے والا شریف ہو یا کمینہ۔

یہ تو معلوم تھا نا کہ اصولاً یہ شے ممکن ہے؟ یہاں آپ ثابت کر دیں کہ اصولاً یہ شے ممکن ہے تو بات کچھ آگے بڑھے گی۔

میں نہیں جانتا کہ آپ کی تعلیم کس شعبے میں ہے، لیکن اگر آپ کو اتنا علم ہے تو کون روک رہا ہے؟ وضاحت کر دیں کہ آپ کے خیال میں وہ مکینزم کیا ہو سکتا ہے کہ جس سے آئنوسفئیر میں ہائی فریکوینسی لہریں بھیج کر ٹروپوسفئیر میں بڑے پیمانے کی ڈسٹربنس پیدا کی جا سکے۔ بلکہ یہ تو ریسرچ پیپر ہو سکتا ہے، آپ اپنے اکیڈمک کیرئیر کا دھماکے دار آغاز کرنے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں کھلبلی مچا سکتے ہیں۔
ورنہ یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ صرف بھاری بھرکم ٹرمنالوجی پھینک کر بھاگ جانا سوڈوسائنس (psudoscience) کا عام طریقہ واردات ہے۔

پوری دہائی سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے ایک دعوے کو اتنا وثوق سے پیش کیے جاتے ہوئے۔ ان سری پائے کے ریسرچروں کو کم از کم اب تک کوئی مکینزم کی بھنک تو پڑ ہی گئی ہونی چاہیے کہ ایسی مشین ممکنہ طور پر کیسے کام کر سکتی ہے۔ اگر ابھی تک یہ بھی نہیں کر سکے تو ان کو سنجیدہ لیا جائے یا پھر بڑے پیمانے کی الیکٹرانک جاسوسی جیسے انتہائی حقیقی مسائل کو؟

پتہ ہے آپ کا مسئلہ کیا ہے؟ آپ شروع سے ہی یہ فرض کر کے چل رہے ہیں کہ ہارپ اور موسم کا تعلق تو ہے ہی ہے، خواہ دنیا ادھر سے ادھر ہو جائے۔ تبھی آپ کو جب ہارپ کے متعلق معلومات اپنے سازشی مفروضے کو ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں لگتیں تو آپ اس کو تھوڑا تھوڑا کر کے ٹویک کرتے جاتے ہیں تاکہ وہ آپ کے ابتدائی مفروضے کے ساتھ میل کھا سکے۔ یہ کلاسک کانسپیریسی تھیورسٹ سوچ ہے۔ اور یہی فرق ہے سائنس اور کانسپیریسی تھیوری میں کہ سائنس میں یہ امکان سامنے رکھا جاتا ہے کہ مفروضہ غلط ہو سکتا ہے جبکہ کانسپیریسی تھیورسٹ کے لیے یہ قبول کرنا ہی ناممکن ہوتا ہے اور وہ کہیں نہ کہیں سے جا کے جوڑ توڑ کر کے ایک کہانی تیار کر ہی لیتا ہے۔
واپس آپ کے سوال کی طرف۔ پھر آپ یہی بتا دیں کہ آپ کے خیال میں کتنی پاور چاہیے۔ پھر یہ بھی بتا دیجیے گا کہ اس پیمانے کے پاور جنریٹر کا ہیٹ اور ساؤنڈ سگنیچر اور ایسے انٹینوں کا ریڈیو سگنیچر کیسے چھپا کر رکھا جائے گا ایک ایسے دور میں جب ریموٹ سینسنگ سے ایسی اشیاء کا پتہ لگانا کوئی مشکل کام نہیں رہا۔ اور سب سے عجیب بات یہ کہ CMEs اور geomagnetic activity کا پھر موسم کے پیٹرنز پر کوئی قابل ذکر فرق کیوں نہیں پڑتا اور ان سے بڑے پیمانے کے طوفان وغیرہ کیوں نہیں آتے۔

آپ کا دعویٰ واضح نہیں ہے۔ آپ پاور سورس کی نوعیت اور لیزر کے مٹیریل کی خصوصیات کو آپس میں گڈمڈ کر رہے ہیں۔

تو بھائی۔۔۔ مکینزم بتاؤ۔ مکینزم۔ سائنس میں تھیوری کا لفظ اتنا ہلکا نہیں ہوتا جیسا سلوک آپ اس کے ساتھ کر رہے ہیں۔ اگر "تھیوری" کی حد تک ایسا ممکن ہے تو اس "تھیوری" میں اس کی اہم جزئیات ڈیل کرنے کی صلاحیت بھی ہونی چاہیے۔ دیکھ لیں۔ اچھا خاصا ریسرچ پیپر پبلش کر سکتے ہیں آپ۔ خواہ مخواہ اپنے ساتھ ظلم کر رہے ہیں ایک ویب فورم پر مبہم الفاظ پھینک پھینک کر۔

میرا خیال یہ ہے کہ آپ اگر اپنے دعوے کو واضح الفاظ میں بیان کر دیں تو گفتگو کسی معقول سمت میں چل سکے گی۔
کیا آپ کا دعویٰ یہ ہے یا نہیں؟
دعویٰ: آئنوسفئیر پر ہائی فریکوینسی ریڈیائی لہریں مرتکز کر کے ٹروپوسفئیر میں بڑے پیمانے کی تبدیلیاں اور طوفان پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

اگر اس سے کچھ فرق ہو تو براہ مہربانی واضح کر دیں۔
اگر یہی ہے تو بہت عمدہ۔ اب اپنے فلوئیڈ ڈائنامکس کے علم سے ہمیں بھی استفادہ کروائیں اور بتائیں کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے۔
۔ مجھے ان پڑھ اور عظیم سازشی ثابت کرنے کےلیے مجھ سے ائیروڈاینامکس کے لیکچررز سننے کے بجائے کیا آپ اپنے موجودہ مطالعے ہی سے اس بات کو نہیں سمجھ سکتے کہ گیسوں کا برتاو مائع سے کتنی مشابہت رکھتا ہے۔ کیا ائیروڈائنامکس آپ کے نزدیک اتنی بھاری بھرکم اصطلاح ہے کہ اس کے لیے کسی غیر معمولی ریسرچ کی ضرورت ہے جس کی تشریح آپ کے خیال میں مجھ جیسے ان پڑھ کے لیے ناممکن ہے۔
اب آپ میرے اس سوال کا جواب دیجیے پھر آگے بڑھتا۔ہوں۔ موبائل سے باربار ایک ہی نکتۂ نظر بیان کرنا اب مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔
۔ میرے پہلے مراسلے سے لےکر اب تک اگر آپ یہ ثابت کردیں کہ میں ہارپ کے مذکورہ تھیوری کو درست سمجھتا ہوں یا میں نے آئیونواسفئیر کا ذکر کیا ہو تو سر تسلیم خم ہے۔
لیکن اگر آپ ثابت نہ کرسکیں تو براہ کرم اپنے پروفیشنلزم ہی کا بھرم رکھیے اور مخاطب کے گفتگو کے تمام پہلوؤں کو مربوط کرکے پڑھنے کے بعد جواب دیجیے۔ آپ سے بحث کرنے سے پہلے کم از کم مجھے اس طرح کی تکرار اور غیرمربوط بحث کی توقع بالکل نہیں تھی۔
اب اگر ہوسکے تو میرے پہلے دو تین مراسلے ہی پڑھ لیجیے امید ہے غلط فہمی دور ہو جائے گی۔
 
آصف اثر

معطل
آپ نے یہ نکتہ یکسر نظر انداز کر دیا۔ غالباً آپ کو پسند نہیں آیا۔
خیر، آپ نہیں بتاتے تو میں ہی بتاتا چلتا ہوں۔

یہ کچھ پبلک یونیورسٹیوں کے نام ہیں جن کے محققین یہاں کافی زیادہ کام کر چکے ہیں وہ بھی تب جب یہ فوجی کنٹرول میں تھا۔
University of Alaska
The Leland Stanford University
Penn State University (ARL)
Boston College
Dartmouth University
Cornell University
Virginia Tech
University of Maryland
University of Massachusetts
MIT
Polytechnic University
UCLA
Clemson University
University of Florida

اس وقت بھی ہارپ کے انسٹرومنٹس سے حاصل ہونے والا ڈیٹا بالکل رئیل ٹائم میں ان کی ویب سائٹ پر پوسٹ ہوتا تھا اور پوری دنیا کے لیے دستیاب ہوتا تھا۔
اس کی ایک جھلک آرکائیو پر دیکھی جا سکتی ہے

اب آپ یہ بتائیں کہ اس کا مطلب کیا لیا جائے؟

میں اوروں کی طرح یہ طعنہ نہیں ماروں گا کہ ان سب اداروں کے ریسرچر اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے دیگر سائنس دان اس سامنے کی سازش کو پکڑنے میں ناکام رہے اور اردو محفل پر بیٹھے آصف اثر نے اپنے فلوئیڈ ڈائنامکس کے علم کا استعمال کرتے ہوئے اس کا پتہ لگا لیا۔ لیکن پھر بھی۔۔۔ اگر کوئی ایسا کہے تو کیا اس کی بات میں وزن نہ ہو گا؟
جواب کے لیے پچھلا صفحہ ملاحظہ کیجیے۔
 
آصف اثر

معطل
اردو محفل پر بیٹھے آصف اثر نے اپنے فلوئیڈ ڈائنامکس کے علم کا استعمال کرتے ہوئے اس کا پتہ لگا لیا۔ لیکن پھر بھی۔۔۔ اگر کوئی ایسا کہے تو کیا اس کی بات میں وزن نہ ہو گا؟
ویسے انٹر میں فزکس کس عظیم سائنسدان نے پڑھائی تھی آپ جیسے عظیم مفکروں کو۔ یا کوانٹم طبیعیات پڑھتے پڑھتے کلاسیکی جہالت ہی بھول گئے ہیں؟
 
محمد سعد

محفلین
۔ مجھے ان پڑھ اور عظیم سازشی ثابت کرنے کےلیے مجھ سے ائیروڈاینامکس کے لیکچررز سننے کے بجائے کیا آپ اپنے موجودہ مطالعے ہی سے اس بات کو نہیں سمجھ سکتے کہ گیسوں کا برتاو مائع سے کتنی مشابہت رکھتا ہے۔ کیا ائیروڈائنامکس آپ کے نزدیک اتنی بھاری بھرکم اصطلاح ہے کہ اس کے لیے کسی غیر معمولی ریسرچ کی ضرورت ہے جس کی تشریح آپ کے خیال میں مجھ جیسے ان پڑھ کے لیے ناممکن ہے۔
جاہل آدمی ہوں صاحب، کیا کروں۔ اتنی کوشش کے باوجود کوئی مکینزم دریافت نہیں کر پایا جس سے آئنوسفئیر پر ریڈیو لہریں ڈال کر موسم بدلا جا سکے۔ آپ اتنے وثوق سے اس بات پر اصرار کر رہے ہیں کہ امکان بہرحال موجود ہے، تو سوچا آپ کو علم ہو گا۔ کہتے ہیں کوئی بات معلوم نہ ہو تو علم والوں سے پوچھ لینی چاہیے۔ چنانچہ پوچھ لیا۔ معلوم نہیں تھا آپ اتنا غصہ کر جائیں گے۔

۔ میرے پہلے مراسلے سے لےکر اب تک اگر آپ یہ ثابت کردیں کہ میں ہارپ کے مذکورہ تھیوری کو درست سمجھتا ہوں یا میں نے آئیونواسفئیر کا ذکر کیا ہو تو سر تسلیم خم ہے۔
اسی لیے تو کہا کہ آپ اپنا نکتہ واضح کر دیجیے۔ آپ یوں ہی ایک پوزیشن سے دوسری اور دوسری سے تیسری پر چھلانگیں لگاتے رہیں گے تو کچھ سمجھ نہیں آئے گی کہ آپ کہنا کیا چاہتے ہیں۔
بعض لوگ دانستہ ایسا اس لیے کرتے ہیں تاکہ تنقید ہوتے ہی پوزیشن بدل سکیں کہ میں نے تو ایسا کچھ نہیں کہا۔ لیکن خیر، مجھے آپ سے اچھی توقعات ہیں، ایسا کچھ نہیں کہوں گا۔
مزید یہ کہ آپ ایک ایسے پراجیکٹ کے متعلق تھریڈ میں موجود ہیں جس کی بنیادی ڈسکرپشن میں ہی آئنوسفئیر موجود ہے۔ آپ نام لے کر ذکر کریں یا نہ کہیں، آئنوسفئیر بیچ میں آئے گا۔ اگر آپ ہارپ کی بات کر رہے ہیں اور اصرار کرتے ہیں کہ آئنوسفئیر بیچ میں نہ آئے تو یہ نہایت عجیب اصرار ہو گا اور آپ کے متعلق ایک جلدباز شخص کا تصور پیش کرے گا جو موضوع کو سمجھے بغیر ہی بیچ میں کود پڑا ہے۔ لیکن میں آپ کے حوالے سے اچھا گمان رکھتا ہوں، ایسا کچھ نہیں کہوں گا۔

آپ سے بحث کرنے سے پہلے کم از کم مجھے اس طرح کی تکرار اور غیرمربوط بحث کی توقع بالکل نہیں تھی۔
چنگا ہے جی۔ آپ کہتے ہیں تو ایسا ہی ہو گا۔

جواب کے لیے پچھلا صفحہ ملاحظہ کیجیے۔
وہاں آپ نے صرف یہی فرمایا ہے کہ الاسکا ہی ممکنہ مقام نہیں ہو سکتا۔ ایک بار پھر آپ اپنے دعوے کی نوعیت بدل رہے ہیں۔ کیا آپ واضح کرنا پسند کریں گے کہ پھر اس سب میں الاسکا والی فیسلٹی کی حیثیت کیا ہے؟ ہارپ والا پراجیکٹ تو وہیں شروع ہوا تھا۔ سب کانسپیریسی تھیوریز اسی کے حوالے سے شروع ہوئیں۔
کیا آپ کہنا چاہتے ہیں کہ ہارپ ایک ٹیسٹ بیڈ تھا اور اس کے بعد اصل شے کہیں اور بنائی گئی؟ اگر ایسا بھی ہے تو ٹیسٹنگ کے دوران یہ سب پبلک یونیورسٹیوں کے محققین وہاں آتے جاتے رہے ہیں اور ڈیٹا بھی کھلے عام دستیاب رہا ہے۔ انہوں نے اسے کیوں نہیں پکڑا؟
اگر آپ ایسا کچھ نہیں کہہ رہے تو پھر آپ ہارپ کے حوالے سے یہ سب تبصرے کیوں فرما رہے ہیں؟ براہ مہربانی واضح کریں۔
کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ ہارپ کا موسم کے ساتھ کوئی تعلق ہی نہیں لیکن ایک اور کوئی بہت ہی خفیہ پراجیکٹ موجود ہے جو موسم کو کنٹرول کر رہا ہے؟ اگر ایسا ہے تو آپ کو کیسے بھنک پڑی؟
اگر آپ اپنی بات واضح طور پر لکھنے کے بجائے ایک پوزیشن سے دوسری اور دوسری سے تیسری پر چھلانگ لگاتے رہیں گے تو آپ ایک ایسے شخص کا تاثر دیں گے جس کو کسی نتیجہ خیز گفتگو سے کوئی مطلب نہیں۔ لیکن میں آپ کے حوالے سے اچھا گمان رکھتا ہوں، ایسا کچھ نہیں کہوں گا۔

ویسے انٹر میں فزکس کس عظیم سائنسدان نے پڑھائی تھی آپ جیسے عظیم مفکروں کو۔ یا کوانٹم طبیعیات پڑھتے پڑھتے کلاسیکی جہالت ہی بھول گئے ہیں؟
یار تھوڑا سا تو لیول بڑھاؤ۔ یعنی کہ یار۔۔۔ انٹر؟ مطلب انٹر سے آگے آپ نے فزکس کو ہاتھ تک نہیں لگایا؟
 
آصف اثر

معطل
جاہل آدمی ہوں صاحب، کیا کروں۔ اتنی کوشش کے باوجود کوئی مکینزم دریافت نہیں کر پایا جس سے آئنوسفئیر پر ریڈیو لہریں ڈال کر موسم بدلا جا سکے۔ آپ اتنے وثوق سے اس بات پر اصرار کر رہے ہیں کہ امکان بہرحال موجود ہے، تو سوچا آپ کو علم ہو گا۔ کہتے ہیں کوئی بات معلوم نہ ہو تو علم والوں سے پوچھ لینی چاہیے۔ چنانچہ پوچھ لیا۔ معلوم نہیں تھا آپ اتنا غصہ کر جائیں گے۔

اسی لیے تو کہا کہ آپ اپنا نکتہ واضح کر دیجیے۔ آپ یوں ہی ایک پوزیشن سے دوسری اور دوسری سے تیسری پر چھلانگیں لگاتے رہیں گے تو کچھ سمجھ نہیں آئے گی کہ آپ کہنا کیا چاہتے ہیں۔
بعض لوگ دانستہ ایسا اس لیے کرتے ہیں تاکہ تنقید ہوتے ہی پوزیشن بدل سکیں کہ میں نے تو ایسا کچھ نہیں کہا۔ لیکن خیر، مجھے آپ سے اچھی توقعات ہیں، ایسا کچھ نہیں کہوں گا۔
مزید یہ کہ آپ ایک ایسے پراجیکٹ کے متعلق تھریڈ میں موجود ہیں جس کی بنیادی ڈسکرپشن میں ہی آئنوسفئیر موجود ہے۔ آپ نام لے کر ذکر کریں یا نہ کہیں، آئنوسفئیر بیچ میں آئے گا۔ اگر آپ ہارپ کی بات کر رہے ہیں اور اصرار کرتے ہیں کہ آئنوسفئیر بیچ میں نہ آئے تو یہ نہایت عجیب اصرار ہو گا اور آپ کے متعلق ایک جلدباز شخص کا تصور پیش کرے گا جو موضوع کو سمجھے بغیر ہی بیچ میں کود پڑا ہے۔ لیکن میں آپ کے حوالے سے اچھا گمان رکھتا ہوں، ایسا کچھ نہیں کہوں گا۔

چنگا ہے جی۔ آپ کہتے ہیں تو ایسا ہی ہو گا۔

وہاں آپ نے صرف یہی فرمایا ہے کہ الاسکا ہی ممکنہ مقام نہیں ہو سکتا۔ ایک بار پھر آپ اپنے دعوے کی نوعیت بدل رہے ہیں۔ کیا آپ واضح کرنا پسند کریں گے کہ پھر اس سب میں الاسکا والی فیسلٹی کی حیثیت کیا ہے؟ ہارپ والا پراجیکٹ تو وہیں شروع ہوا تھا۔ سب کانسپیریسی تھیوریز اسی کے حوالے سے شروع ہوئیں۔
کیا آپ کہنا چاہتے ہیں کہ ہارپ ایک ٹیسٹ بیڈ تھا اور اس کے بعد اصل شے کہیں اور بنائی گئی؟ اگر ایسا بھی ہے تو ٹیسٹنگ کے دوران یہ سب پبلک یونیورسٹیوں کے محققین وہاں آتے جاتے رہے ہیں اور ڈیٹا بھی کھلے عام دستیاب رہا ہے۔ انہوں نے اسے کیوں نہیں پکڑا؟
اگر آپ ایسا کچھ نہیں کہہ رہے تو پھر آپ ہارپ کے حوالے سے یہ سب تبصرے کیوں فرما رہے ہیں؟ براہ مہربانی واضح کریں۔
کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ ہارپ کا موسم کے ساتھ کوئی تعلق ہی نہیں لیکن ایک اور کوئی بہت ہی خفیہ پراجیکٹ موجود ہے جو موسم کو کنٹرول کر رہا ہے؟ اگر ایسا ہے تو آپ کو کیسے بھنک پڑی؟
اگر آپ اپنی بات واضح طور پر لکھنے کے بجائے ایک پوزیشن سے دوسری اور دوسری سے تیسری پر چھلانگ لگاتے رہیں گے تو آپ ایک ایسے شخص کا تاثر دیں گے جس کو کسی نتیجہ خیز گفتگو سے کوئی مطلب نہیں۔ لیکن میں آپ کے حوالے سے اچھا گمان رکھتا ہوں، ایسا کچھ نہیں کہوں گا۔

یار تھوڑا سا تو لیول بڑھاؤ۔ یعنی کہ یار۔۔۔ انٹر؟ مطلب انٹر سے آگے آپ نے فزکس کو ہاتھ تک نہیں لگایا؟

کود پڑنے، اور پوزیشن بدلنے کی پرمزاح لطائف اور پیازی باتوں میں کتنا وزن ہے اس کے لیے میرا پہلا مراسلہ ہی کافی ہے۔
کنٹرولنگ والی بات بھی آپ ہی سے پتا چلی۔ میرے مراسلے کہیں تبدیل تو نہیں کیے جارہے، اگر نہیں تو آپ کا یہ بےسروپا دعویٰ کیا معنی رکھتا ہے۔
اس تھریڈ میں آنے کا مقصد آپ جیسے "کرئیٹیو" پاکستانی "سائنسدانوں" کو اس نکتے کی جانب متوجہ کرنا مقصود تھا کہ بھائیوں اکیسویں صدی آگئی ہے "اپنا سر باہر نکال دو!"

اگربےادبی معاف ہو تو کبھی کبھار شرم دلانے کے لیے "چھوٹی موٹی" مثالیں پیش کی جاتی ہے۔ انٹر کا ذکر اس تناظر میں بھی ہوسکتا ہے۔ لیکن احترام کا دامن نہ چھوڑتے ہوئے اور آپ کی "فکری وسعت" کو دیکھ کر ضروری نہیں کہ آپ ہی کو سنائی ہو۔

باقی آپ کی خوش فہمی میں مزید اضافہ کرنے کے لیے بتاتا چلوں بندہ ذہنی بلوغت کے لحاظ سے پرائمری پاس ہے۔ اب ماسٹر بن رہا ہے۔ اور مستقبل میں بنے بنائے بیٹن ٹریک کے حامل پاتھ پزل کھیل کر زندگی بسر کرنے کا متمنی ہے۔
 
آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
میرے مراسلے کہیں تبدیل تو نہیں کیے جارہے، اگر نہیں تو آپ کا یہ بےسروپا دعویٰ کیا معنی رکھتا ہے۔
تو میرے عزیز۔۔۔ اسی لیے تو اتنی تخصیص کے ساتھ سوالات پوچھ رہا ہوں کہ کسی طرح کی غلط فہمی نہ رہے اس حوالے سے کہ آپ کہنا کیا چاہتے ہیں۔ اگر آپ ہارپ کے حوالے سے چل رہے تھریڈ میں آ کر موسمی تغیر کی بات کریں گے تو جب تک آپ واضح نہ کریں کہ اس تبصرے کا تعلق ہارپ کے ساتھ نہیں ہے، کوئی بھی قاری خود کار طور پر یہی سمجھے گا کہ یہ چل رہی بات ہی کا تسلسل ہے۔ ایک تبصرے میں کرہ ہوائی کو چھیڑتے ہیں تو دوسرے میں اصرار کرتے ہیں کہ آپ نے موسمی تغیر کی بات نہیں کی، حالانکہ تھریڈ کا موضوع ہی ہارپ اور موسمی تغیر ہے۔ مزید یہ کہ ایک طرف آپ جس کہانی کو اتنے رعایتی نمبر دے کر پاس کر رہے ہیں وہ شروع ہی ہارپ اور الاسکا سے ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف آپ یہ کہتے ہیں کہ الاسکا والی فیسلٹی کا اس میں کوئی کردار نہیں ہو سکتا لیکن بہرحال یہ آپ کو کافی حد تک یقین ہے کہ ایسی کوئی اور خفیہ فیسلٹی ہو گی ضرور جہاں سے یہی کام کیا جا رہا ہے۔
کچھ تو خدا کا خوف کرو یار۔ اگر آپ کی بات تھریڈ کا تسلسل نہیں ہے تو واضح کر دینے کے پیسے نہیں لگتے۔

اس تھریڈ میں آنے کا مقصد آپ جیسے "کرئیٹیو" پاکستانی "سائنسدانوں" کو اس نکتے کی جانب متوجہ کرنا مقصود تھا کہ بھائیوں اکیسویں صدی آگئی ہے "اپنا سر باہر نکال دو!"
اس طرح کی باتیں دیپک چوپڑا بھی کرتا ہوتا ہے "ذہن کھلا رکھنے" کے نام پر۔ کیا اس کو بھی سنجیدہ لینا چاہیے؟ ذہن کھلا رکھنے کی کیا حد ہونی چاہیے؟ کیا کسی خیال کو قبول کرنے کے لیے اس سے مناسب حد تک خود کو ثابت کرنے کی توقع کرنا، ذہن کو بند رکھنا ہے؟
ہماری آپ فکر نہ کریں۔ سر ہمارا باہر ہی ہے۔ بس اس بات پر حیران نہ ہونا اگر ہم آپ کے مفروضوں کو بھی انہی معیارات (یا موجودہ کیس میں اس سے کہیں کم معیار) پر پرکھنے پر اصرار کریں جن پر ہم اپنے مفروضوں کو پرکھتے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
ویسے انٹر میں فزکس کس عظیم سائنسدان نے پڑھائی تھی آپ جیسے عظیم مفکروں کو۔ یا کوانٹم طبیعیات پڑھتے پڑھتے کلاسیکی جہالت ہی بھول گئے ہیں؟
موصوف سائنس کے میدان میں گولڈ میڈلسٹ ہیں۔ آپ کے پاس سائنس کے حوالہ سے کوئی سوال ہو تو ضرور پوچھ سکتے ہیں۔ ادھر ادھر کی چھوڑنی ہے تو گپ شپ زمرہ کا استعمال کریں۔ شکریہ
msaad2.jpg
 
آصف اثر

معطل
میرے سارے مراسلے کاپی کرکے دوبارہ یہاں پیسٹ کیے جائے۔
جاسم یہ کام آپ زیادہ سہولت سے کرسکتے ہیں۔
 
محمد سعد

محفلین
موصوف سائنس کے میدان میں گولڈ میڈلسٹ ہیں۔ آپ کے پاس سائنس کے حوالہ سے کوئی سوال ہو تو ضرور پوچھ سکتے ہیں۔ ادھر ادھر کی چھوڑنی ہے تو گپ شپ زمرہ کا استعمال کریں۔ شکریہ
میرے خیال میں اس کو بیچ میں لانے کی ضرورت نہیں تھی۔
سائنسی گفتگو کو اس بات سے فرق نہیں پڑنا چاہیے کہ کون کیا ہے۔ نظریات اور مفروضوں کو ان کے اپنے میرٹس پر جانچا جاتا ہے۔
 
Top