امریکہ ٹوٹ رہا ہے؟

یوسف-2

محفلین
11-12-2012_126583_1.gif

حوالہ : روزنامہ جنگ کراچی تازہ ترین 12 نومبر 2012
 
پردیسی

محفلین
میرا نہیں خیال کہ ایسا ہوگا۔امریکہ کی ریاستوں کے علیحدہ ہونے سے وہ امریکہ کے قوانین کے مطابق اسی کا حصہ ہی رہیں گی ،علیحدہ ملک نہیں بن جائیں گی۔جہاں تک بات رہی سوویت یونین کی تو سوویت یونین کے حالات امریکہ سے بہت مختلف تھے۔
 
arifkarim

معطل

شاید آپ امریکہ کی تاریخ سے واقف نہیں ہیں۔ یہ تمام موجودہ امریکی اسٹیٹس پہلے برطانیہ کے زیر سایہ 13 امریکی کالونیاں تھیں جو کہ امریکی جنگ آزادی کے بعد متحد ہو کر ایک ”قوم“ بن گئیں:
http://en.wikipedia.org/wiki/Thirteen_Colonies#Coming_of_American_revolution
 
پپو

محفلین
دیکھتے ہیں
تمہاری تہذیب اپنے خنجر سے آپ ہی خودکشی کرے گی
جو شاخِ نازک پہ آشیانہ بنے گا ناپائیدار ہوگا
 
حسینی

محفلین
امریکہ کے ٹوٹنے سے ہمیں یہ فائدہ ہے کہ وہ جو اپنے آپ کو سپر پاور سمجھ بیٹھا ہے اس کے غرور اور نخوت خاک میں مل جائیں گے۔ امریکہ کی طاقت اس کی وحدت میں ہے۔ اگر یہ وحدت ختم ہوجاتی ہے تو ا س ظالم کی طاقت بھی ختم ہو جائے گی اور دنیا اس شیطان بزرگ کے شر ورسے محفوظ ہوگی۔
 
سعودی مسلمان؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

بیٹا حجاز مقدس وہ جگہ ہے جہاں رسول پاک کی بعثت ہوئی، اسلام کی شعاع طلوع ہوئی،
یہ اسلام کا گڑھ ہے۔ شیطان کی پوری کوشش ہے کہ یہاں بھی تباہی ہو۔ مگر یہی وہ جگہ ہے جہاں دجال داخل نہ ہوسکے گا۔ دل کی خواہش حسرت بن جائے گی۔
 
بانئ اسلام آنحضورؐ ، آپؐ کے آل مبارک اور آپؐ کے عظیم صحابہ تک کی قبور کے نشانات خود ہی ملیا میٹ کر دینے کے بعد یہ وہابی سعودی ”مسلمان“ کہتے ہیں کہ اسلام سیکھنا ہے تو ہم سے سیکھو! لاحول ولاقوۃ!
Below is the incomplete lists of destroyed sites
Mosques
§ The mosque at the grave of Sayyid al-Shuhada’ Hamza bin Abdul Muttalib.8
§ The Mosque of Fatima Zahra.8
§ The Mosque of al-Manaratain.8
§ Mosque and tomb of Sayyid Imam al-Uraidhi ibn Ja‘far al-Sadiq, destroyed by dynamite on August 13, 2002.
§ Four mosques at the site of the Battle of the Trench in Medina.
§ The Mosque of Abu Rasheed.15
§ Salman al-Farsi Mosque, in Medina.15
§ Raj'at ash-Shams Mosque, in Medina.15
Cemeteries and tombs
§ Jannat al-Baqi in Medina, leveled, still open access for men only.
§ Jannat al-Mu'alla, the ancient cemetery at Mecca.15
§ Grave of Hamida al-Barbariyya, the mother of Imam Musa al-Kazim.
§ Grave of Amina bint Wahb, Muhammad’s mother, bulldozed and set alight in 1998.
§ Graves of Banu Hashim in Mecca.15
§ Tombs of Hamza and other martyrs were demolished at Uhud.15
§ Tomb of Eve in Jeddah,15 sealed with concrete in 1975.
§ Grave of the father of Muhammad, in Medina.15
Historical religious sites
§ The house of Mawlid where Muhammad is believed to have been born in 570. Originally turned into a cattle market, it now lies under a rundown building which was built 70 years ago as a compromise after Wahhabi clerics called for it to be torn down.16
§ The house of Khadija, Muhammad’s first wife. Muslims believe he received some of the first revelations there. It was also where his children Fatimah and Qasim were born. After it was rediscovered during the Haram extensions in 1989, it was covered over and it was made into a library.
§ House of Muhammed in Medina, where he lived after the migration from Mecca.15
§ Dar al Arqam, the first Islamic school where Muhammad taught.16 It now lies under the extension of the Masjid Al Nabawi of Madinah.
§ Qubbat’ al-Thanaya, the burial site of Muhammed's incisor that was broken in the Battle of Uhud.8
§ Mashrubat Umm Ibrahim, built to mark the location of the house where Muhammad’s son, Ibrahim, was born to Mariah.
§ Dome which served as a canopy over the Well of Zamzam.15
§ Bayt al-Ahzan of Sayyida Fatima, in Medina.15
§ House of Imam Ja'far al-Sadiq, in Medina.15
§ Mahhalla complex of Banu Hashim, in Medina.15
§ House of Ali where Hasan and Husayn were born.15
http://en.wikipedia.org/wiki/Destruction_of_early_Islamic_heritage_sites#Destroyed_sites
 
میں نے پہلے بھی عرض کی تھی کی دجال اس مقدس سرزمین میں داخل نہیں ہوسکتا۔
حسرت اس کے دل میں سانپ بن کر لوٹ رہی ہے۔ جل کر مرجا اے کانے دجال

یہی حجاز مقدس جہاں اسلام کی کرن پھوٹی اسلام کا گھر ہے۔ باقی اپنے پھپھولے پھوڑتے رہو۔
 
یوسف-2

محفلین
امریکہ کے ٹوٹنے سے ہمیں کیا فائدہ
فائدہ جب ہے جب امریکی مسلمان ہوجاوئیں
ایک امریکی دانشور اور مؤرخ (نام یاد نہیں) سے ایک ٹی وی انٹرویو میں پوچھا گیا تھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب پوری دنیا میں اسلام کودوبارہ عروج حاصل ہوجائے گا۔ تو انہوں نے فرمایا تھا کہ جب ایسا وقت آئے گا تو امریکہ بھی مسلمان ہوجائے گا۔ اس طرح دنیاپر ”حکومت“ پھر بھی امریکہ ہی کی رہے گی۔ اور یہ بات انہوں نے انتہائی سنجیدگی سے کہی تھی، ازراہِ مذاق نہیں۔:)
 
امریکہ کے ٹوٹنے سے ہمیں کیا فائدہ
فائدہ جب ہے جب امریکی مسلمان ہوجاوئیں
آپ اسلامی نکتہ نگاہ سے دیکھئے تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ امریکہ ایک مسلم حکومت کے تمام تقاضے پورے کرتی ہے۔ وہ کیسے؟

مذہب افراد کے لیے ہے ناکہ ریاست کے لئے؟ اللہ کا فرمان ہے کہ ہر شخص کے لئے اس کا اپنا دین۔ اور دین میں کوئی جبر نہیں۔
ریاست کی ذمہ داری کچھ اور ہے۔ امریکی قانون اور امریکی آئین کے اصولوں میں سے کوئی بھی اصول قرآن حکیم کے فراہم کردہ اصولوں کے خلاف نہیں ہے۔

تو اب آپ کہیں گے کہ پھر امریکہ کیوں مسلمان ملکوں پر حملہ کرتا ہے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ افغانستان سے پاکستان پر حملہ کیوں ہوتا ہے؟ سعودی عرب سے عراق پر حملہ کیوں ہوا؟ عراق نے ایران سے جنگ کیوں کی؟ ایران نے عراق پر حملہ کیوں کیا؟ کویت نے عراق پر حملے میں مدد کیوں کی۔ جو آپ کے ملک پر حملہ کرتے ہیں ان پر آپ جوابی حملہ کیوں نہیں کرسکتے ؟؟؟ اللہ کا فرمان تو ہے کہ ان سے جنگ کرو جو تم سے جنگ کرتے ہیں۔

آپ کے سوال کی کوئی بساط نہیں ہے۔ کوئی ایک ایسا امریکی قانون بتائیے جو قرآن کے فراہم اصولوں کے خلاف ہو، تو اس پر بات کریں۔ کیوں کہ ریاست کی بنیاد کچھ لوگوں یا زیادہ لوگوں کا مذہب نہیں ہوتا بلکہ تمام مذاہب کے سنہری اصول سیاسی ریاست کے لئے مشعل راہ ہوسکتے ہیں۔ اس پیمانے پر امریکہ مکمل طور پر پورا اترتا ہے لیکن تمام کے تمام اسلامی ممالک قرآن کے فراہم کردہ اصولوں پر پورے نہیں اترتے۔

انفرادی مذہب ایک فرد کا اپنا معاملہ ہے کہ وہ کس طرح اپنے کردار کو نکھارنا پسند کرتا ہے اور وہ کیا ایمان رکھتا ہے۔ ایمان کی بنیاد پر کسی کو رد نہیں کیا جاسکتا ، نا ہی کسی پر ملازمت، تعلیم ، کاروبار یا حکومتی عہدوں کے دروازے بند کئے جاسکتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ امریکی ریاستوں میں کتنے مسلمان ملازمت، تعلیم ، کاروبار یا حکومتی عہدوں پر فائز ہیں؟ کیا اس طرح کا تناسب کسی بھی مسلمان ملک میں پایا جاتا ہے ؟؟؟؟

امریکہ ایک اسلام دوست ملک ہے ، اندرونی اور بیرونی دونوں طرح سے۔
 
یوسف-2

محفلین
بانئ اسلام آنحضورؐ ، آپؐ کے آل مبارک اور آپؐ کے عظیم صحابہ تک کی قبور کے نشانات خود ہی ملیا میٹ کر دینے کے بعد یہ وہابی سعودی ”مسلمان“ کہتے ہیں کہ اسلام سیکھنا ہے تو ہم سے سیکھو! لاحول ولاقوۃ!
آپ کی ’’اطلاع‘‘:) کے لئے عرض ہے کہ اسلام اور اسلامی شریعت صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہما اور دیگر بزرگانِ دین کی قبروں میں مدفون نہیں ہے کہ ان قبروں کے ملیا میٹ ہونے سے (نعوذ باللہ) اسلام بھی ملیامیٹ ہوگیا۔ مکمل اسلامی شریعت آج بھی ’’ قرآن مجید،صحیح احادیث اور سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور سیرت صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی صورت میں مدون اور محفوظ ہے۔ جنہیں اسلام سیکھنا ہوتاہے، وہ ’’مسلمانوں“ سے نہیں سیکھتے بلکہ قرآن و صحیح احادیث سے سیکھتے ہیں۔ اور جنہیں گمراہ ہونا ہوتا ہے وہ قرآن و حدیث کو پس پشت ڈال کر قبروں اور مزارات کی پوجا پاٹ میں لگ جاتے ہیں۔:)
 
یوسف-2

محفلین
آپ اسلامی نکتہ نگاہ سے دیکھئے تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ امریکہ ایک مسلم حکومت کے تمام تقاضے پورے کرتی ہے۔ وہ کیسے؟

مذہب افراد کے لیے ہے ناکہ ریاست کے لئے؟ اللہ کا فرمان ہے کہ ہر شخص کے لئے اس کا اپنا دین۔ اور دین میں کوئی جبر نہیں۔
ریاست کی ذمہ داری کچھ اور ہے۔ امریکی قانون اور امریکی آئین کے اصولوں میں سے کوئی بھی اصول قرآن حکیم کے فراہم کردہ اصولوں کے خلاف نہیں ہے۔

تو اب آپ کہیں گے کہ پھر امریکہ کیوں مسلمان ملکوں پر حملہ کرتا ہے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ افغانستان سے پاکستان پر حملہ کیوں ہوتا ہے؟ سعودی عرب سے عراق پر حملہ کیوں ہوا؟ عراق نے ایران سے جنگ کیوں کی؟ ایران نے عراق پر حملہ کیوں کیا؟ کویت نے عراق پر حملے میں مدد کیوں کی۔ جو آپ کے ملک پر حملہ کرتے ہیں ان پر آپ جوابی حملہ کیوں نہیں کرسکتے ؟؟؟ اللہ کا فرمان تو ہے کہ ان سے جنگ کرو جو تم سے جنگ کرتے ہیں۔

آپ کے سوال کی کوئی بساط نہیں ہے۔ کوئی ایک ایسا امریکی قانون بتائیے جو قرآن کے فراہم اصولوں کے خلاف ہو، تو اس پر بات کریں۔ کیوں کہ ریاست کی بنیاد کچھ لوگوں یا زیادہ لوگوں کا مذہب نہیں ہوتا بلکہ تمام مذاہب کے سنہری اصول سیاسی ریاست کے لئے مشعل راہ ہوسکتے ہیں۔ اس پیمانے پر امریکہ مکمل طور پر پورا اترتا ہے لیکن تمام کے تمام اسلامی ممالک قرآن کے فراہم کردہ اصولوں پر پورے نہیں اترتے۔

انفرادی مذہب ایک فرد کا اپنا معاملہ ہے کہ وہ کس طرح اپنے کردار کو نکھارنا پسند کرتا ہے اور وہ کیا ایمان رکھتا ہے۔ ایمان کی بنیاد پر کسی کو رد نہیں کیا جاسکتا ، نا ہی کسی پر ملازمت، تعلیم ، کاروبار یا حکومتی عہدوں کے دروازے بند کئے جاسکتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ امریکی ریاستوں میں کتنے مسلمان ملازمت، تعلیم ، کاروبار یا حکومتی عہدوں پر فائز ہیں؟ کیا اس طرح کا تناسب کسی بھی مسلمان ملک میں پایا جاتا ہے ؟؟؟؟

امریکہ ایک اسلام دوست ملک ہے ، اندرونی اور بیرونی دونوں طرح سے۔
’’امریکی اسلام‘‘ زندہ باد ۔ زبردست اور بہت اعلیٰ۔ یہ خود امریکیوں کو بھی نہیں معلوم ہوگا کہ وہ اسلام کے سب سے بڑے علم بردار ہیں۔ وہ خواہ مخواہ ”اسلام کی مخالفت“ میں اپنی معیشت کو تباہ و برباد کر رہے ہیں۔ آپ ”امریکی اسلام“ کا یہ ”نسخہ“ امریکی حکومت تک پہنچا کر ”محنتانہ“ وصول کرسکتے ہیں۔ کم سے کم نوبل پرائز بمع امریکی شہریت تو ملے ہی ملے۔ (جب مڈل فیل ملالہ کے لئے نوبل پرائز پر غور ہوسکتا ہے، تو آپ تو اُس سے کہیں زیادہ قابل فاضل ہیں ) بس کسی ”پڑھے لکھے اسکالر“ سے اپنے اس ”نظریہ“ کو ایک تھیسس کی صورت میں تیار کروا لیں۔ اس میں تھوڑا خرچہ تو آئے گا، لیکن ”ریٹرن“ زبردست اور یقینی ہے۔ ہاں جب ”انعام“ ملے تو اس احقر کو نہ بھولئے گا، تھوڑا بہت حصہ تو ہمارا بھی ہوگا نا۔ آخر کو مشورہ بالکل مفت بھی تو نہیں ہے نا:grin:
 
حسینی

محفلین
آپ اسلامی نکتہ نگاہ سے دیکھئے تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ امریکہ ایک مسلم حکومت کے تمام تقاضے پورے کرتی ہے۔ وہ کیسے؟

امریکی قانون اور امریکی آئین کے اصولوں میں سے کوئی بھی اصول قرآن حکیم کے فراہم کردہ اصولوں کے خلاف نہیں ہے۔

انفرادی مذہب ایک فرد کا اپنا معاملہ ہے کہ وہ کس طرح اپنے کردار کو نکھارنا پسند کرتا ہے اور وہ کیا ایمان رکھتا ہے۔

امریکہ ایک اسلام دوست ملک ہے ، اندرونی اور بیرونی دونوں طرح سے۔

محترم۔
امریکہ میں رہ کر لگتا ہے آپ بھی امریکن بن گئے ہیں۔
ماشاء اللہ امریکہ امریکہ کی تعریف میں آپ نے پل باندھ دیے۔ کیا آپ کو یاد ہے اسی امریکہ نے ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم برسا کر لاکھوں انسانوں کو لقمہ اجل بنادیا۔ افغانستان،عراق، لیبیا ہر جگہ ہزاروں انسانوں کو قتل کردیے۔ آج بھی پاکستان امریکہ نوازی کا خمیازہ بھگت رہاہے۔ یہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر ا پنے مقاصد پورے کر رہے ہیں۔
باقی ہم اگر مذہب اسلام کی بات کررہے ہیں۔ کسی فرد یا ملک کی بات نہیں کررہے۔ ممکن ہے کوئی اسلامی تعلمات پر عمل پیرا نہ ہوں۔ لیکن اس میں اسلام کا کوئی قصور نہیں۔ اگر مسلمان آپس میں دست وگریبان ہیںتو یہ بھی اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔
باقی رہا مذہب یا دین کا معاملہ تو وہ ہرگز صرف انفرادی معاملہ نہیں ہے۔ دین میں کوئی جبر نہیں کا تعلق دین قبول کرنے میں ہے۔ لیکن دین قبول کرنے کے بعد بہت ساری چیزوں کے حوالے سے آپ مجبور ہیں۔ مثلا اسلام لانے کے بعد کوئی شخص شراب نہیں پی سکتا۔ وغیرہ
اور جہاں تک تعلق ہے امریکہ کی اسلام نوازی تو یہ ہمیں افغانستان،عراق، پاکستان ہر جگہ نظر آرہا ہے۔ گاوانتا ناموبے، عافیہ صدیقی سب امریکہ کی اسلام نوازی ہے۔
اطلاع دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔
 
جاپان نے امریکہ پر پہلے حملہ کیا تھا ، لہذا جوابی حملہ عین ۔ اللہ کے فرمان کے مطابق کیوں نہیں بنتا؟؟؟
افغانستان سے پہلے حملہ ہوا لہذا جوابی حملہ عین ۔ اللہ کے فرمان کے مطابق کیوں نہیں بنتا؟؟؟
عراق کا معاملہ پیچیدہ ہے۔ پاکستان کا معاملہ بھی پیچیدہ ہے۔ پاکستان پر افغانیوں نے، ایرانیوں نے ، سعودیوں اور امارتیوں نے پہلے حملہ کیا ، امریکہ صرف اپنا حساب برابر کررہا ہے۔
سوال مذہب اسلام کے بارے میں نہیں ہے اور نا ہی تھا۔
پاکستان میں بھی بے تحاشہ شراب پی جاتی ہے۔ اور اس کی اجازت بھی حکومت کی طرف سے موجود ہے۔ تو آپ کسی امریکہ کو شراب کا طعنہ کس منہہ سے دیں گے؟
بات ہورہی ہے امریکی قوانین کی ، کہ کونسا قانون قرآن کے خلاف ہے؟؟؟ پاکستان میں بھی شراب بکتی ہے اور دوسرے اسلامی ممالک میں بھی شراب دھڑلے سے بکتی ہے۔ مذہب یقینی طور پر انفرادی معاملہ ہے ۔ باقی رہ گئے ریاستی قوانین تو امریکہ کے آئین کو کونسا قانون کا اصول ، اللہ کے فرمان کے اصول کے خلاف ہے۔ پڑھ کر بتائیے۔

ایک ریاست یا ریاستوں کا مجموعہ اس سے زیادہ کیا اسلامی اصولوں کے مطابق قوانین بنا سکتا ہے جتنا امریکہ کے آئین اور قوانین میں میں موجود ہے؟؟

مجھے طعنے نا دیجئے۔ آپ پھنس گئے ہیں۔ شام اور لیبیا میں امریکی حملہ موجود نہیں ۔ یہ ان کا اپنا کارنامہ ہے۔ کہ مسلمان مسلمان کو مار رہا ہے۔

پاکستانیوں کا سخت کنفیوژن ہے کہ اسلامی حکومت ہوتی کیا ہے؟؟؟

کیا ایک عام آدمی کے عمل سے حکومت بنتی ہے یا قوانین (شوری، قومی اسمبلی) ، انتظام (ایڈمنسٹریشن) ، عدل و انصاف (سپریم کورٹ) سے حکومت بنتی ہے؟

کیا آپ ایک ملک کی مثال دے سکتے ہیں جہاں آج اسلامی نظام ہے؟ یا پچھلے ایک ہزار سالوں میں اسلامی نظام رہا ہو؟؟؟ تو پھر کیا ایسا نہیں درست ہوگا کہ جس ملک کا نظام زیادہ سے زیادہ قرآن کے اصولوں کے مطابق ہو اس کو اسلامی ملک مانا جائے؟
 
عسکری

معطل
ملک اگر پٹیشنوں سے ٹوٹتے تو اس وقت دنیا کا ہر گھر ایک ملک ہوتا :D بھولے لوگ اپنی اسلامی رام کہانی کہاں سے لے آئے یہاں بات ہے امریکہ ٹوٹنے کی نا کہ اسلامی غلبے کی ۔ یہ تو وہی بات ہو گئی مسجد بنی نہیں ملا پہلے آگئے :laugh:
 
Top