امریکہ کی سیاست کا بھونچال

زیک

مسافر
اگر ٹرمپ اتنا غیر مقبول ہو گیا کہ ریپبلکنز کو اپنا ایجنڈا اور 2018 کا الیکشن ڈوبتا نظر آیا تو پھر ان کی طرف سے ایکشن ہو گا
فی الحال 2018 کے الیکشن میں جی او پی کی شکست کا چانس کافی زیادہ لگ رہا ہے لیکن چونکہ ٹرمپ ریپبلکن ووٹرز میں کافی مقبول ہے اس لئے کانگریس کی طرف سے کوئی ایکشن دیکھنے میں نہیں آ رہا
 

زیک

مسافر
وائٹ ہاؤس کا نیا کمیونیکیشن ڈائریکٹر انتھونی سکاراموچی، جسے عام طور پر دا مُوچ کہا جاتا ہے، صرف دن دن اپنے عہدے پر رہنے کے بعد برطرف کر دیا گیا ہے۔ اسے وائٹ ہاؤس کے نئے چیف آف سٹاف جنرل کیلی نے آتے ہی کان پکڑ کر نکال دیا۔

وائٹ ہاؤس کے افسرِ رابطہ دس دن کے اندر اندر برطرف - BBC Urdu
ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس اور کابینہ سے جتنے لوگ سوا سال میں نکلے یا نکالے جا چکے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی
 

زیک

مسافر
دلچسپ بات یہ ہے کہ معاملہ روسی مداخلت سے شروع ہو کر کہاں جا پہنچا ہے۔ کوہن پر الزام تو بینک فراڈ اور انتخابی مہم کے فائنانس لاز کی خلاف ورزی کا ہے۔
اسی لئے کوہن کی تفتیش ملر نے نیویارک پراسیکیوٹر آفس کے حوالے کر دی ہے
 

عثمان

محفلین
محسوس ہوتا ہے کہ اس سال کانگریس کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کی اکثریت واجبی سی ہو گی۔
یہ بھی تقریباً یقینی محسوس ہوتا ہے کہ جلد یا بدیر ٹرمپ ملر کو سبکدوش کر دے گا۔
 

زیک

مسافر
اگر آپ ٹرمپ سے بور ہو چکے ہیں تو امریکی ریاست میزوری کے گورنر گریٹنز کے متعلق خبریں پڑھ کر سر دُھنیں
 

زیک

مسافر
محسوس ہوتا ہے کہ اس سال کانگریس کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کی اکثریت واجبی سی ہو گی۔
ہاؤس کے بارے میں ایسا ہی لگ رہا ہے۔ سینیٹ کے متعلق کچھ کہنا مشکل ہے۔ ریپبلیکنز اپنی اکثریت بڑھا بھی سکتے ہیں کہ ڈیموکریٹس ٹرمپ کی جیتی ریاستوں میں کافی سیٹس ڈیفنڈ کر رہے ہیں
 

زیک

مسافر
گریٹنز صاحب صدارت کے اگلے متوقع امیدوار ہو سکتے ہیں کیا؟
ان سکینڈلز سے پہلے تو کافی چانس تھا

Gov. Greitens, let’s focus on Missouri. The White House can wait

ہو سکتا ہے اب سکینڈل کے بعد Evangelical Christians گریٹنز کے مزید حامی ہو جائیں۔
Poll: white evangelical support for Trump is at an all-time high
 

زیک

مسافر
آض کی تیسری خبر: کیلیفورنیا سے ریپبلکن کانگریس مین کو کیمپین فنڈ کو ذاتی استعمال میں لانے پر indict کر دیا گیا

Representative Duncan Hunter Is Indicted, Accused of Misusing Campaign Funds

2016 میں ٹرمپ کو سپورٹ کرنے والا یہ دوسرا کانگریس مین تھا۔ پہلے کانگریس مین پر دو ہفتے پہلے انسائڈر ٹریڈنگ کا الزام لگا تھا

New York Congressman Chris Collins Is Charged With Insider Trading
 

جاسم محمد

محفلین
Paul Manafort, Former Trump Campaign Chairman, Guilty of 8 Charges in Fraud Trial
ٹرمپ کا کمپین چیئرمین پال مینافورٹ گلٹی قرار دیا گیا
ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن نے اقرار جرم کر لیا کہ ٹرمپ کے کہنے پر اس نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو خواتین کو چپ رہنے کے لئے پیسے دیئے
Michael Cohen Says He Arranged Payments to Women at Trump’s Direction
ٹرمپ نے نواز شریف کی روش پرچلتے ہوئے عدالتی فیصلوں کو امریکی اسٹیبلشمنٹ یا ڈیپ اسٹیٹ کی سازش قرار دے دیا۔ لیکن ٹرمپ اور عمران خان میں کوئی فرق نہیں
 

جاسم محمد

محفلین
کچھ سیاسی حلقے ٹرمپ کی اس کامیابی کو امریکی ڈیپ اسٹیٹ (اسٹیبلشمنٹ) کے خلاف واضح فتح تصور کر رہے ہیں۔
 
Top